وزیر اعظم نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنےکے لیے امن سہراوت کو مبارکباد دی

August 09th, 11:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولمپکس میں 57 کلو گرام زمرے کے مردوں کے فری اسٹائل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے پہلوان امن سہراوت کو مبارکباد دی۔

وینیش ، آپ چمپئنس کے چمپئن ہیں:وزیراعظم

August 07th, 01:16 pm

آج کا دھچکا تکلیف دہ ہے۔ کاش میں مایوسی کے احساس کے الفاظ کو ظاہر کر سکوں جس کا میں سامنا کر رہا ہوں: وزیراعظم

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

وزیر اعظم نے انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی

November 02nd, 10:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں منعقدہ انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ میں آج ہندوستانی ٹیم کی اب تک کی بہترین کارکردگی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کےاجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 14th, 10:34 pm

140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں آپ سب کو اس خصوصی تقریب پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے کہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ 40 سال کے بعد ہندوستان میں آئی او سی کا سیشن ہونا ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کا آغاز کیا

October 14th, 06:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ سیشن کھیلوں سے متعلق مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت اور معلومات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں مردوں کی کشتی کے 86 کلوگرام مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر دیپک پونیا کو مبارک باد دی

October 07th, 06:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں ایشین گیمز 2022 میں مردوں کی کشتی کے 86 کلوگرام مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر دیپک پونیا کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نے خواتین کی ریسلنگ 76 کلوگرام فری اسٹائل میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر کرن بشنوئی کو مبارکباد دی

October 06th, 06:59 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرن بشنوئی کو ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی ریسلنگ 76 کلوگرام فری اسٹائل میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے سونم ملک کو خواتین کی ریسلنگ 62 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

October 06th, 06:58 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سونم ملک کو ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی ریسلنگ 62 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے فری اسٹائل 53 کلو گرام زمرے میں خواتین کی ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر انتم پنگھال کو مبارکباددی ہے

October 05th, 10:47 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیائی گیمز میں فری اسٹائل 53 کلو گرام زمرے میں خواتین کی ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر انتم پنگھال کو مبارکباددی ہے ۔

وزیر اعظم نے انڈر20 عالمی کشتی میں 16 تمغے جیتنے پر ہندوستانی کشتی ٹیم کو مبارکباد دی

August 22nd, 10:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈر 20 عالمی کشتی میں 16 تمغے (مرد اور خواتین کے فری اسٹائل میں سات سات اور گریکو –رومن میں دو) جیتنے پر ہندوستانی کشتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

منی پور میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 04th, 09:45 am

پروگرام میں موجود منی پور کے گورنر لا گنیشن جی ، وزیر اعلیٰ جناب این برین سنگھ جی، نائب وزیر اعلیٰ وائی جوئے کمار سنگھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی بھوپیندر یادو جی، راج کمار رنجن سنگھ جی، منی پور حکومت میں وزیر بسواجیت سنگھ جی، لوسی دکھو جی، لیتپاؤ ہاؤکِپ جی، اوانگ باؤ نیومائی جی، ایس راجن سنگھ جی، ونگزاگن والتے جی، ستیہ ورتیہ جی، او لکھوئی سنگھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، ارکان اسمبلی، دیگر عوامی نمائندگان اور منی پور کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو! کھرومجری!

وزیر اعظم نے منی پور کے اِمپھال میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

January 04th, 09:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ا ٓج منی پور کے امپھال میں 1850 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ 13پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اورتقریباً2950 کروڑ روپے کے 9پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ تمام پروجیکٹ مختلف شعبوں سے متعلق ہے، جیسے روڈ بنیادی ڈھانچہ، پینے کےپانی کی سپلائی، صحت، شہری ترقیات، ہاؤسنگ ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی، آرٹ اور ثقافت وغیرہ۔

وزیراعظم نے بلگراد میں کشتی چمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے کے لئے شیوانی، انجو، دیویا، رادھیکا اور نشاء کو مبارکباد دی

November 10th, 02:50 pm

وزیراعظم نے جناب نریندر مودی نے بلگراد میں کشتی چمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے کے لئے شیوانی، انجو، دیویا، رادھیکا اور نشاء کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے، عالمی کُشتی چیمپئن شپ 2021 میں تمغہ جیتنے والی انشو ملک اور سریتا مور کو مبارکباد دی

October 10th, 08:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے عالمی کشتی چیمپئن شپ 2021 میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے انشو ملک اور کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے سریتا مور کو مبارکباد دی۔

ٹوکیو 2020 پیرالمپک گیمس میں شرکت کرنے والے ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دستے کے ساتھ وزیر اعظم کی تقریر کا متن

August 17th, 11:01 am

پروگرام میں میرے ساتھ شامل ہورہے حکومت ہند میں ہمارے کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر جی ، تمام کھلاڑی ساتھیوں، تمام کوچز اور خاص طور پر والدین ، ​​آپ کے ماں باپ۔ آپ تمام حضرات سے بات چیت کرکے میرے اعتماد میں اضافہ ہواہے کہ اس بار بھارت پیرالمپک گیمز میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ میں اپنے تمام کھلاڑیوں اور تمام کوچز کو آپ کی کامیابی ، ملک کی فتح کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے ٹوکیو 2020 پیرالمپک گیمس میں شرکت کرنے والے بھارت کے معذور کھلاڑیوں کے دستے سے گفتگو کی

August 17th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹوکیو – 2020 پیرا لمپک گیمس کے لئے بھارت کے معذور کھلاڑیوں کے دستے ، ان کے اہل خانہ ، سرپرستوں اور معذور کھلاڑیوں کے کوچ حضرات کے ساتھ گفتتگو کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ، اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی موجود تھے۔

خصوصی تصاویر! وزیر اعظم مودی نے بھارت کے لئے باعث فخر اولمپک کھلایوں سے ملاقات کی

August 16th, 10:56 am

لال قلعہ کی فصیل اولمپک کھلاڑیوں کی ستائش کرنے اور پورے ملک سے ان کی ستائش کروانے کے ایک دن بعد، وزیر اعظم مودی نے اولمپکس میں حصہ لینے والے اور بھارت کو فخر کا احساس کرانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ تقریب کی چند تصاویر ملاحظہ کیجئے!

وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کشتی کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پربجرنگ پونیا کو مبارکباد پیش کی

August 07th, 05:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کشتی کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بجرنگ پونیا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بھلے ہی دیپک پونیہ معمولی فرق سے کانسے تمغہ ہار گئے، لیکن انہوں نے ہمارا دل جیت لیا:وزیر اعظم

August 05th, 05:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بھلے ہی دیپک پونیہ معمولی فرق سے کانسے کا تمغہ ہار گئے، لیکن اُنہوں نے ہمارا دل جیت لیا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ حوصلے اور صلاحیت کا پاور ہاؤس تھے۔