وزیر اعظم نے دبئی2024 میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ مڈغاسکر کے صدر سے ملاقات کی
February 14th, 02:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دبئی میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر مڈغاسکر کے صدرعزت مآب جناب اینڈری راجویلینا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
February 14th, 02:30 pm
ورلڈگونمنٹ سمٹ میں کلیدی خطبہ دینا میرے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔اورمجھے تو یہ موقع دوسری بار مل رہا ہے ۔ میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد جی کی اس دعوت اور گرمجوشی سے پر خیرمقدم کے لئے انتہائی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے برادر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو ں۔ حالیہ دنوں میں مجھے ان سے کئی بار ملنے کاموقع ملاہے ۔ وہ صرف لیڈر آف وژن ہی نہیں ہیں بلکہ لیڈر آف ریزالو اورلیڈرآف کمٹمنٹ بھی ہیں ۔عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت
February 14th, 02:09 pm
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس میں‘‘مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل’’ کے موضوع پر خصوصی کلیدی خطاب کیا - ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں بھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس سربراہ کانفرنس میں 10 صدور اور 10 وزرائے اعظم سمیت 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی اجتماع میں 120 سے زائد ممالک کی حکومت اور مندوبین نے شرکت کی۔