ورلڈ فوڈ انڈیا پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویڈیو پیغام کا متن

September 19th, 12:30 pm

ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی تنظیم کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں سے آنے والے تمام شرکاء کو سلام اور نیک خواہشات۔

بھارت منڈپم میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 03rd, 11:00 am

میں یہاں ٹیکنالوجی کا پویلین دیکھ کر آیا ہوں۔ یہاں جس طرح ٹیکنالوجی پویلین، اسٹارٹ اپ پویلین اور فوڈ اسٹریٹ جیسے انتظامات کیے گئے ہیں وہ حیرت انگیز ہے۔ ذائقہ اور ٹیکنالوجی کا یہ امتزاج ایک نئے مستقبل کو جنم دے گا اور ایک نئی معیشت کو رفتار اور تحریک دے گا۔ آج کی بدلتی ہوئی دنیا میں، 21ویں صدی کے سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک خوراک کی یقینی فراہمی بھی ہے، اس لیے ورلڈ فوڈ انڈیا کی یہ تقریب اور بھی اہم ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کا افتتاح کیا

November 03rd, 10:14 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں میگا فوڈ ایونٹ ’ورلڈ فوڈ انڈیا 2023‘ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے خود امدادی گروپوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ ا خود امدادی گروپوں کےاراکین کے لیے ابتدائی مالیاتی امداد تقسیم کی۔ جناب مودی نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ہندوستان کو ’دنیا کی فوڈ باسکٹ‘ کے طور پر ظاہر کرنا اور 2023 کو موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانا ہے۔

وزیر اعظم 3 نومبر کو ’ورلڈ فوڈ انڈیا2023‘ کا افتتاح کریں گے

November 02nd, 06:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے پرگتی میدان میں واقع بھارت منڈپم میں 3 نومبر کو صبح 10 بجے کھانوں سے متعلق ایک بڑی تقریب ’ورلڈ فوڈ انڈیا 2023‘ کا افتتاح کریں گے۔