مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں جی 20 کی انسداد بدعنوانی وزارتی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 12th, 10:21 am

بدعنوانی کا سب سے زیادہ اثر نادار اور پسماندہ طبقے پر پڑتا ہے۔ یہ وسائل کے استعمال کو متاثر کرتا ہے۔ یہ منڈیوں میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔ یہ خدمات کی فراہمی کو متاثر کرتا ہے۔ اور بالآخر، یہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو کم کرتا ہے۔ اَرتھ شاستر میں کوٹلیہ نے زور دیا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ریاست کے وسائل میں اضافہ کرکے اپنے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فوائد بہم پہنچائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اور، اسی لیے بدعنوانی سے لڑنا ہمارے عوام کے تئیں ہمارا مقدس فریضہ ہے۔

وزیر اعظم كا جی 20 انسداد بدعنوانی وزارتی اجلاس سے خطاب

August 12th, 09:00 am

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی سے سب سے زیادہ غریب اور پسماندہ طبقے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے وسائل کا استعمال کو متاثر ہوتا ہے، مارکیٹوں میں بگاڑ آتا ہے، سروس کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور بالآخر لوگوں کے معیار زندگی تباہ ہو جاتا ہے۔ ارتھ شاستر میں کوٹیلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ریاست کے وسائل کو بڑھا کر اپنے لوگوں کی بہبود كا داءرہ زیادہ سے زیادہ وسیع کرے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے بدعنوانی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ حکومت کا اپنے عوام کے تئیں مقدس فریضہ ہے۔