شہڈول، مدھیہ پردیش میں سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 01st, 10:56 pm

پروگرام میں موجود مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ بھائی شیوراج جی، میرے کابینہ کے ساتھی جناب منسکھ مانڈویہ جی، فگن سنگھ کلستے جی ، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل جی ، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا جی ، ڈاکٹر بھارتی پوار جی ، جناب بشویشور ٹوڈو جی،رکن پارلیمنٹجناب وی ڈی شرما جی، مدھیہ پردیش حکومت کے وزراء، تمام ایم ایل ایز، ملک بھر سے اس پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تمام دیگر معززین اور اتنی بڑی تعداد میں ہم سب کو آشیرواد دینے کے لئے آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے شہڈول میں نیشنل سیکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا

July 01st, 03:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شاہ ڈول، مدھیہ پردیش میں نیشنل سیکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا اور استفادہ کنندگان میں سکیل سیل جینیاتی اسٹیٹس کارڈ تقسیم کئے۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں تقریباً 3.57 کروڑ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی بی-پی ایم جے اے وائی) کارڈوں کی تقسیم کا آغاز بھی کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے 16ویں صدی کے وسط میں گونڈوانا کی حکمران ملکہ رانی درگاوتی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

پانی کے موضوع پر آل انڈیا ریاستی وزراء کی سالانہ کانفرنس میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

January 05th, 09:55 am

ملک کے وزرائے آب کی پہلی آل انڈیا کانفرنس اپنے آپ میں بہت اہم ہے۔ آج ہندوستان پانی کی حفاظت پر بے مثال کام کر رہا ہے اور بے مثال سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے۔ ہمارے آئینی نظام میں پانی کا موضوع ریاستوں کے کنٹرول میں آتا ہے۔ پانی کے تحفظ کے لیے ریاستوں کی کوششیں ملک کے اجتماعی اہداف کو حاصل کرنے میںبڑے پیمانے پر مدد گار ثابت ہوں گی۔ اس لیے ‘واٹر ویژن ایٹ 2047’ امرت کے اگلے 25سالوں کے سفر کی ایک اہم جہت ہے۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پانی کے موضوع پر منعقدہ پہلی آل انڈیا سالانہ ریاستی وزراء کانفرنس سے خطاب کیا

January 05th, 09:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے پانی کے مسئلے پر منعقد ہونے والی پہلی آل انڈیا سالانہ ریاستی وزراء کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس کا تھیم ‘واٹر ویژن @ 2047’ ہے اور فورم کا مقصد پائیدار ترقی اور انسانی ترقی کی غرض سے آبی وسائل کو استعمال کرنے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے کلیدی پالیسی سازوں کو اکٹھا کرنا ہے۔