وزیر اعظم نے امریکہ کے نائب صدر اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی کی

April 21st, 08:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے نائب صدر عزت مآب جے ڈی وینس کے ساتھ خاتون دوئم محترمہ اوشا وینس ، ان کے بچوں اور امریکی انتظامیہ کے سینئر اراکین سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم نے ایلون مسک کے ساتھ گفت و شنید میں دوطرفہ ٹیکنالوجی تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا

April 18th, 01:07 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب ایلون مسک کے ساتھ تعمیری گفت و شنید کی اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت میں اس سال کے اوائل میں واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقات کے دوران شامل موضوعات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، جس میں تکنیکی ترقی کے مشترکہ وژن کو اجاگر کیا گیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ہندوستان – امریکہ کامشترکہ بیان

February 14th, 09:07 am

آزادی ، قانون کی حکمرانی ، انسانی حقوق اور تکثیریت کی قدر کرنے والی خودمختار اور متحرک جمہوریتوں کے رہنماؤں کے طور پر ، صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے باہمی اعتماد ، مشترکہ مفادات ، خیر سگالی اور اپنے شہریوں کے مضبوط روابط پر مبنی ہندوستان – امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دینےکا اعادہ کیا ۔

پی ایم مودی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔

February 13th, 11:59 am

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ مختلف پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نے واشنگٹن ڈی سی میں ہوئے المناک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا

January 31st, 09:09 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہندوستان اور امریکہ کا مشترکہ بیان

September 08th, 11:18 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی اور پائیدار شراکت داری کو ایک بار پھر مستحکم کرتے ہوئے امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جون 2023 میں وزیر اعظم مودی کے تاریخی دورۂ واشنگٹن کی اہم کامیابیوں کو عملی جامہ پہنانے پر جاری خاطر خواہ پیش رفت کی ستائش کی۔

واشنگٹن ڈی سی میں ’انڈیا- یو ایس اے: اسکلنگ فار فیوچر‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیان کا متن

June 22nd, 11:15 am

میں بہت خوش ہوں کہ آج واشنگٹن آتے ہی، مجھے اتنے نوجوان اور تخلیقی اذہان کے ساتھ جڑنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر بھارت متعدد پروجیکٹوں پر کام کر رہا ہے۔ اسی لیے یہ مقام بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم نے امریکہ کی خاتون اول کے ساتھ "ہندوستان اور امریکہ : مستقبل کے لیے ہنرمندی" تقریب میں شرکت کی

June 22nd, 10:57 am

وزیر اعظم نے تعلیم، ہنر مندی اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جاری دو طرفہ علمی تبادلوں اور ہندوستان اور امریکہ کے تعلیمی اور تحقیقی ماحولیاتی نظاموں کے درمیان تعاون کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ہندوستان-امریکہ کے تعاون کو تقویت دینے کے لیے 5 نکاتی تجاویز پیش کیں جو حسب ذیل ہیں: