وزیراعظم کی پولینڈ کے کبڈی کھلاڑیوں سے ملاقات

August 22nd, 09:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں کبڈی فیڈریشن آف پولینڈ کے صدر جناب مائیکل اسپِکزکو اور کبڈی فیڈریشن آف پولینڈ کی بورڈ ممبر محترمہ اینا کلبارزک سے ملاقات کی۔

کواڈ لیڈران کی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت

August 22nd, 09:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 مئی 2023 کو جاپان کے ہیروشما میں کواڈ لیڈران کی تیسری شخصی سربراہ کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن کے ساتھ شرکت کی۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ پولینڈ کے صدر سے ملاقات کی

August 22nd, 08:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں واقع بیلوَدر پیلیس میں جمہوریہ پولینڈ کے صدر عزت مآب جناب آندریج سیبسٹین ڈوڈا سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے وارسا میں گمنام سپاہی کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کیا

August 22nd, 08:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارسا میں گمنام سپاہی کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

August 22nd, 06:10 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےا ٓج وارسا میں جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک سے ملاقات کی۔ فیڈرل چانسلری پہنچنے پر وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں رسمی استقبالیہ دیا گیا۔

وزیر اعظم نے وارسا میں دی دوبری مہاراجہ میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 11:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں دوبری مہاراجہ میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کولہاپور میموریل کا دورہ کیا

August 21st, 11:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں کولہاپور میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

وزیر اعظم نے مونٹی کیسینو کی جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 11:55 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں مونٹی کیسینو کی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

وزیر اعظم نے پولینڈ کے وارسا میں کولہاپور میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 10:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولینڈ کے وارسا میں کولہاپور میموریل کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ یادگار کولہاپور کے عظیم شاہی خاندان کوایک خراج عقیدت ہے۔جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ شاہی خاندان دوسری جنگ عظیم کی ہولناکیوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والی پولش خواتین اور بچوں کو پناہ دینے میں سب سے آگے تھا۔

وزیر اعظم نے پولینڈ کے شہر وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 10:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نوا ں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل جام صاحب دگ وجے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے انسانی تعاون کو اجاگر کرتا ہے ،جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے پولینڈ کے بچوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایاتھا۔ جناب مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر پھول پیش کرنے کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہے۔

وزیراعظم کا پولینڈ اوریوکرین کا دورہ

August 19th, 08:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22-21اگست 2024 کو پولینڈ کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ 45 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔