ہزیرا میں رو۔پیکس ٹرمنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 08th, 10:51 am

کسی ایک پروجیکٹ کے شروع ہونے سے کیسے ایز آف ڈوئنگ بزنس بھی بڑھتا ہے یعنی کاروبار کرنا مزید آسان ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایز آف لیونگ یعنی زندگی جینے کے لئے کیسے مزید آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں، اس کی یہ اعلیٰ مثال ہے۔ ابھی مجھے جن چار پانچ بھائی بہنوں سے بات کرنے کا موقع حاصل ہوا اور وہ اپنے تجربات کو جس طرح بیان کرتے تھے، خواہ وہ تیرتھ یاترا کا تصور ہو، یا گاڑی کو کم سے کم نقصان ہونے کی بات ، خواہ وقت بچانے کی بات ہو، یا کھیتی میں جو فصل پیدا ہوتی ہے اس کو ضائع ہونے سے بچانے کی با ت ہو، تازہ پھل، سبزیاں، سورت جیسے بازار تک پہنچانے کا اتنے اچھے طریقے سے سبھی ساتھیوں نے ایک طرح سے اس کے جتنے پہلو ہیں اس کو ہمارے سامنے پیش کیا۔ اس کی وجہ سے کاروبار میں جو مزید سہولتیں پیدا ہوں گی، تیزرفتاری میں اضافہ ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ بہت ہی خوشی کا ماحول ہے۔ تاجر ہوں، کاروباری ہوں، ملازم ہوں، مزدور ہوں، کسان ہوں، طلبا ہوں، ہر کسی کو اس بہترین کنکٹیویٹی کا فائدہ حاصل ہونے والا ہے۔ جب اپنوں کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں، تو من کو سکون ملتا ہے۔

وزیر اعظم نے ہزیرہ رو-پیکس ٹرمنل کا افتتاح کیا

November 08th, 10:50 am

نئی دہلی،08 نومبر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہزیرہ میں رو-پیکس ٹرمنل کا افتتاح کیا اور گجرات میں ہزیرہ اور گھوگھا کے درمیان رو-پیکس فیری سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے اس سروس کو استعمال کرنے والے مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔ انھوں نے جہاز رانی کی وزارت کا نام بدل کر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت کیا۔

وزیراعظم ہازیرا میں رو۔پیکس ٹرمینل کا افتتاح کریں گے اور ہازیرا اور گھوگھا کے درمیان 08 نومبر کو رو۔پیکس فیری سروس کو جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے

November 06th, 03:41 pm

رو۔پیکس ٹرمینل کا افتتاح ہازیرا میں 100 میٹر کی طویلت اور 40 میٹر چوڑائی پر مشتمل خدمت ہے جس کی مجموعی لاگت 25 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگی ۔ اس ٹرمینل کے تحت انتظامی دفتر کی عمارتیں ، پارکنگ ایریا، ذیلی اسٹیشن اور آبی ٹاور وغیرہ سمیت مختلف النوع سہولتیں دستیاب ہیں۔