یوکرین کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات
September 24th, 03:57 am
دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کے یوکرین کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یوکرین کی صورتحال کے ساتھ ساتھ امن کی راہ پر آگے بڑھنے کےطریقے پرگفتگو بھی ان کی بات چیت میں نمایاں رہی۔ہندوستان کے وزیر اعظم کے یوکرین دورے پر ہندوستان - یوکرین کا مشترکہ بیان
August 23rd, 07:00 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 اگست 2024 کو یوکرین کے صدر عالیجناب وولڈیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کیا۔ 1992 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ تھا۔وزیر اعظم کے دورہ یوکرین (23 اگست 2024) کے دوران دستخط کیے گئے دستاویزات کی فہرست
August 23rd, 06:45 pm
معلومات کے تبادلے، مشترکہ سائنسی تحقیق، تجربات کے تبادلے، زرعی تحقیق میں تعاون، مشترکہ ورکنگ گروپس کی تشکیل وغیرہ کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر زراعت اور خوراک کی صنعت کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیتا ہے۔یوکرین کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات
August 23rd, 06:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیف میں واقع مرینسکی پیلیس پہنچنے پر یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ صدر زیلنسی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نے یوکرین کو بھیشم کیوبس پیش کیے
August 23rd, 06:33 pm
ہر ایک بھیشم کیوب ہر قسم کی چوٹوں اور طبی حالات کی دیکھ بھال کے شروعاتی مرحلے کے لیے ادویات اور آلات پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں ایک بنیادی آپریشن روم کے لیے جراحی کا سامان بھی شامل ہے جو روزانہ 10-15 بنیادی سرجریوں کا انتظام کر سکتا ہے۔ کیوب میں چوٹ لگنے، خون بہنے، جلنے، فریکچر وغیرہ جیسے متنوع نوعیت کے تقریباً 200 معاملات کو سنبھالنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ محدود مقدار میں اپنی خود کی طاقت اور آکسیجن بھی پیدا کر سکتا ہے۔ ہندوستان سے ماہرین کی ایک ٹیم کو یوکرین کی ٹیم کو کیوب چلانے کے لیے ابتدائی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے تعینات کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے شہید ہوئے بچوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کیا
August 23rd, 03:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوکرین کے کیف میں نیشنل میوزیم آف ہسٹری میں بچوں پر ملٹی میڈیا کی شہید بچوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ یوکرین کے صدر جناب ولودو میر زیلنسکی بھی تھے۔جمہوریہ پولینڈ اور یوکرین کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی کے وقت بیان
August 21st, 09:07 am
میرا پولینڈ کا دورہ اس وقت ہورہا ہے جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر رہے ہیں۔ پولینڈ وسطی یورپ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ جمہوریت اور تکثیریت کے لیے ہماری باہمی وابستگی ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ میں اپنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنے دوست وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک اور صدر آندریج ڈوڈا سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ میں پولینڈ میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بھی مشغول رہوں گا۔وزیراعظم کی جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر سے ملاقات
June 14th, 04:25 pm
وزیر اعظم نے ان کے تیسری مدت کے لئے عہدہ سنبھالنے پر صدر زیلنسکی کی پر تپاک نیک خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر زیلنسکی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی
June 06th, 08:56 pm
ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یوکرین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔یوکرین کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات
May 20th, 07:57 pm
وزیر اعظم نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما میں جی 7 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ یوکرین کے صدر عزت مآب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے یوکرین کے صدر عزت مآب ولادیمیرزیلینسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی
December 26th, 08:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر جمہوریہ عزت مآب ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔