‘وکست بھارت @2047 : نوجوانوں کی آواز’ کے آغاز پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعظم کے خطاب کا متن

December 11th, 10:35 am

ترقی یافتہ ہندوستان کی قراردادوں کے حوالے سے آج کا دن بہت اہم ہے۔ میں تمام گورنروں کو خصوصی طور پر مبارکباد دینا چاہوں گا کہ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر سے متعلق اس ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ آپ نے ان دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا ہے، جن پر ملک کی نوجوان طاقت کو سمت دینے کی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں کا کردار، ا فرادی ترقی ہے اور فرد کی ترقی سے ہی قوم کی تعمیر ہوتی ہے۔ اور آج ہندوستان جس دور میں ہے، اس میں شخصیت سازی کی مہم بہت اہم ہو گئی ہے۔ میں آپ سب کو نوجوانوں کی آواز سے متعلق ورکشاپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے‘وکست بھارت @2047: وائس آف یوتھ’ کا آغاز کیا

December 11th, 10:30 am

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز وکست بھارت کی ترقی کے لیے آج کےورکشاپ منعقد کرنے کے لیے تمام گورنروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آج اس قرارداد کے حوالے سے ایک خاص موقع ہے۔ انہوں نے ان تمام فریقوں کو یکجا کرنے میں ان کے تعاون کی تعریف کی جو وکست بھارت 2047 کے مقصد کو پورا کرنے میں قوم کے نوجوانوں کی رہنمائی کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ ملک اپنے لوگوں کی ترقی سے ہی آگے بڑھتا ہے۔ موجودہ دور میں شخصیت کی نشوونما کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وائس آف یوتھ ورکشاپ کی کامیابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم 11 دسمبر کو’وکست بھارت @ 2047: نوجوانوں کی آواز‘ کا آغاز کریں گے

December 10th, 01:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 11 دسمبر 2023 کو صبح 10 بجکر 30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وِکست بھارت @2047: نوجوانوں کی آواز‘ کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم ملک بھر کے راج بھونوں میں منعقدہ ورکشاپس میں،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اداروں کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران سے بھی خطاب کریں گے، جو اس پہل کے آغاز کی علامت ہوں گی۔