Prime Minister Narendra Modi to visit Andhra Pradesh and Odisha
January 06th, 06:29 pm
PM Modi will visit Andhra Pradesh and Odisha from 8th-9th January 2025. In Visakhapatnam, he will dedicate and lay the foundation of projects worth over ₹2 Lakh Crore, including the NTPC Green Hydrogen Hub, Krishnapatnam Industrial Area, and key railway, road, and healthcare projects. In Odisha, PM will inaugurate the 18th Pravasi Bhartiya Divas in Bhubaneswar and flag off the Pravasi Bharatiya Express tourist train.PM Modi addresses public meetings in Telangana’s Kamareddy & Maheshwaram
November 25th, 02:15 pm
Ahead of the Telangana assembly election, PM Modi addressed emphatic public meetings in Kamareddy and Maheshwaram today. He said, “Whenever I come to Telangana, I see a wave of hope among the people here. This wave is the wave of expectation. It is the wave of change. It is the wave of the sentiment that Telangana should achieve the height of development that it deserves.”گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس 2023 سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 11:10 am
گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کے تیسرے ایڈیشن میں، میں آپ سبھی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس سے پہلے جب ہم 2021 میں ملے تھے، تب پوری دنیا کورونا کی غیریقینی صورتحال سے دوچار تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا، کہ کورونا کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟ لیکن آج دنیا میں ایک نیا عالمی نظام تشکیل پارہاہے اور اس بدلتے ہوئے عالمی نظام میں پوری دنیا بھارت کی جانب نئی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ اقتصادی بحران سے گھری دنیا میں بھارت کی معیشت مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ جب بھارت دنیا میں چوٹی کی تین اقتصادی طاقتوں میں سے ایک ہوگا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی زیادہ سے زیادہ تجارت سمندری راستے سے ہی ہوتی ہے۔ کورونا کے بعد کی دنیا میں، اس وقت دنیا کو بھی قابل بھروسہ اور لچکدار سپلائی چین کی ضرورت ہے۔ اس لئے گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کا یہ ایڈیشن بہت اہم ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کا افتتاح کیا
October 17th, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے‘امرت کال وژن 2047’ جو ہندوستانی سمندری نیلی معیشت کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہے، کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس مستقبل کے منصوبے کے مطابق، وزیر اعظم نے 23,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا، جو ہندوستانی سمندری نیلگوں معیشت کے لیے ‘امرت کال وژن2047’ کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس ملک کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔تلنگانہ کے محبوب نگر میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
October 01st, 02:43 pm
تلنگانہ کے گورنر تمیلی سا ئی سوندرراجن جی، مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر جی کشن ریڈی جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب سنجےکمار بنڈی جی، یہاں موجود دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، نمسکار!وزیر اعظم نے تلنگانہ کے محبوب نگر میں13500کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
October 01st, 02:42 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے محبوب نگر میں 13500کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں سڑک، ریل، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اعلیٰ تعلیم جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹرین سروس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔رائے گڑھ، چھتیس گڑھ میں ریل سیکٹر کے پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 14th, 03:58 pm
چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ٹی ایس سنگھ دیو جی، مرکزی کابینہ کے میری ساتھی رکن پارلیمنٹ بہن رینوکا سنگھ جی، ارکان اسمبلی اور چھتیس گڑھ کے میرے پیارےپریوار جنو!وزیر اعظم نے چھتیس کے رائے گڑھ میں تقریباً چھ ہزار 350 کروڑ روپےکی مالیت کے ریلوے پروجیکٹس ملک کے نام وقف کئے
September 14th, 03:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ریلوے کے شعبہ میں تقریباً 6,350 کروڑ روپےکی مالیت کے کئی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے 9 اضلاع میں 50 بستروں والے 'کریٹیکل کیئر بلاکس' کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور اسکرین شدہ آبادی میں 1 لاکھ سیکل سیل کونسلنگ کارڈ تقسیم کئے۔ ریلوے پروجیکٹوں میں چھتیس گڑھ ایسٹ ریل پروجیکٹ فیز-I، چمپا سے جمگا کے درمیان تیسری ریل لائن، پیندرا روڈ سے انوپ پور کے درمیان تیسری ریل لائن اور ایم جی آر (میری-گو-راؤنڈ) سسٹم شامل ہے جو تلی پلی کول مائن کو این ٹی پی سی لارا سپر تھرمل پاور اسٹیشن (ایس ٹی پی ایس ) سے جوڑتی ہے ۔انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 11:17 pm
انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں جڑے سبھی معززین کو میرا نمسکار۔ ملک اور بیرونِ ملک سے جو ناظرین-قارئین، ڈجیٹل طریقے سے ہمارے ساتھ جڑے ہیں، ان کا بھی خیرمقدم۔ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس کانکلیو کا موضوع ہے – دی انڈیا مومنٹ۔ آج دنیا کے بڑے ماہر اقتصادیات، تجزیہ کار، مفکرین، سبھی یہ کہتے ہیں کہ ، ایک آواز ہو کر کہتے ہیں کہ ’یہ بھارت کا وقت ہے‘۔ لیکن جب انڈیا ٹوڈے گروپ یہ پرامیدی ظاہر کرتا ہے، تو یہ اور خاص ہے۔ ویسے میں نے 20 مہینے قبل لال قلعہ سے کہا تھا- یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ لیکن یہاں پہنچتے پہنچتے 20 مہینے لگ گئے۔ تب بھی جذبہ یہی تھا – دس اِز انڈیاز مومنٹ۔وزیر اعظم کا انڈیا ٹوڈے کانکلیو سے خطاب
March 18th, 08:00 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کانکلیو کے لیے منتخب کردہ تھیم - ’دی انڈیا مومنٹ‘ پر مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ دنیا کے بہترین ماہرین اقتصادیات، تجزیہ کار اور مفکرین بیک آواز کہتے ہیں کہ یہ واقعی ہندوستان کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا ٹوڈے گروپ نے وہی امید ظاہر کی ہے جو اسے اور بھی خاص بناتا ہے۔ 20 مہینے پہلے لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے جہاں وزیر اعظم نے کہا تھا یہی وقت ہے اور یہ صحیح وقت ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستان کا وقت ہے۔سکندرآباد- وشاکھاپٹنم کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جھنڈی دکھا کر رخصت کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 10:30 am
نمسکار، تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندرراجن جی، ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو جی، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی جی، تلنگانہ کے وزیر محمد محمود علی گارو، ٹی شری نواس یادو، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، میرے دوست بنڈی سنجے گارو، کے لکشمن گارو، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سکندر آباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
January 15th, 10:11 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سکندر آباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹرین ہندوستانی ریلوے کے ذریعے شروع کی جانے والی آٹھویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہوگی اور تقریباً 700 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے دو تیلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو جوڑنے والی پہلی ٹرین ہوگی۔ آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم، راجمندری اور وجے واڑہ اسٹیشنوں پر اور تلنگانہ میں کھمم، وارنگل اور سکندر آباد اسٹیشنوں پر اس کا ٹھہراؤ ہوگا۔وزیراعظم 15 جنوری کو سکندرآباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے
January 13th, 05:05 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکندرآباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔