اتراکھنڈ اکے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم کے بیان کا متن

November 09th, 11:00 am

اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہمیں اب اتراکھنڈ کے روشن مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے۔ اس میں ایک خوشگوار اتفاق بھی ہے۔ یہ سفر ایسے وقت میں ہوگا جب ملک بھی 25 سال کے امرت کال میں ہے، یعنی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ اتراکھنڈ، ملک اس عزم کو اس مدت میں پورا ہوتا ہوا دیکھے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 سالوں کے لیے عزائم کے ساتھ ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ اتراکھنڈ کا فخر بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گا۔ میں اس اہم موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اتراکھنڈ کے ہمارے مہاجر باشندے ریاست کی ترقی کے سفر میں بڑا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیو بھومی اتراکھنڈ کے سلور جوبلی سال پر اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی

November 09th, 10:40 am

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور آج سے ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کے سلور جوبلی سال کے آغازکا ذکر کیا۔ اتراکھنڈ کے قیام کے 25 ویں سال میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لوگوں سے ریاست کے آنے والے 25 سالوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کے آنے والے 25 سالوں کا یہ سفر ایک عظیم اتفاق ہےکیونکہ بھارت بھی اپنے 25 سال کے امرت کال میں ہے جس کا مطلب ہے کہ وکست (ترقی یافتہ) اتراکھنڈ ایک وکست بھارت کے لیے ہے۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ ملک اس مدت میں قرارداد کی تکمیل کا مشاہدہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عوام نے آئندہ 25 سالوں کے لیے عزم کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلندہو گا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف ریاست کے ہر باشندے تک پہنچے گا۔ جناب مودی نے اس اہم موقع پر اور اس اہم عزم کواختیار کرنے کے لیے ریاست کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں ’پرواسی اتراکھنڈ سمیلن‘ کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔