شری وجے ولبھ سریشور جی کی 150ویں جینتی کے موقع پر ویڈیو میسیج کے ذریعے وزیر اعظم کے پیغام کا متن

October 26th, 07:49 pm

دنیا بھر میں جین مسلک کے پیروکاروں اور بھارت کی سنتوں والی روایت کو آگے بڑھانے والے تمام عقیدت مندوں کو میں اس موقع پر نمن کرتا ہوں۔ اس پروگرام میں بے شمار معزز سنت حضرات موجود ہیں۔ آپ سبھی کے درشن، آشیرواد اور محبت کی خوش بختی مجھے متعدد بار حاصل ہوئی ہے۔ گجرات میں تھا تو وڈودرا اور چھوٹا ادے پور کے کنواٹ گاؤں میں بھی مجھے سنتوں کا وعظ سننے کا موقع ملا تھا۔ جب آچاریہ پوجیہ شری وجے ولبھ سریشور جی کی ساردھ شتی یعنی 150ویں جنم جینتی کی شروعات ہوئی تھی، تب مجھے آچاریہ جی مہاراج کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کا موقع ملا تھا۔ آج ایک بار پھر میں ٹیکنالوجی کے توسط سے آپ سنتوں کے درمیان ہوں۔ آج آچاریہ شری وجے ولبھ سریشور جی کو وقت یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے کا اجراء ہوا ہے۔ اس لیے میرے لیے یہ موقع دوہری خوشی لے کر آیا ہے۔ یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے کا افتتاح ایک بہت ہی اہم کوشش ہے، اس روحانی شعور سے ہر ایک کو جوڑنے کا، جو پوجیہ آچاریہ جی نے اپنی زندگی بھر اعمال کے ذریعے، زبان کے ذریعے اور ان کے درشن میں ہمیشہ جھلکتی رہی۔

PM addresses on occasion of 150th Birth Anniversary of Shri Vijay Vallabh Surishwar Ji via video message

October 26th, 07:48 pm

PM Modi addressed the 150th birth anniversary celebration of Shri Vijay Vallabh Surishwar Ji. Remarking on the present geopolitical scenario in the world, the PM said, “Today the world is experiencing the crisis of war, terror and violence, and looking for inspiration and encouragement to break out of this vicious circle.” Shri Modi highlighted that in such a situation, it is the ancient traditions and philosophy coupled with the power of today's India that is turning out to be a big hope for the world.

PM Modi requests spiritual leaders to promote Aatmanirbhar Bharat by going vocal for local

November 16th, 12:46 pm

PM Modi unveiled ‘Statue of Peace’ to mark the 151st birth anniversary celebrations of Jainacharya Shree Vijay Vallabh Surishwer Ji Maharaj. Reiterating his stress on ‘vocal for local’ Shri Modi requested that as happened during the freedom struggle, all the spiritual leaders should amplify the message of Aatmanirbhar Bharat.

وزیراعظم نے جین آچاریہ شری وجے ولبھ سریشورجی مہاراج کی 151 ویں سالگرہ پر‘اسٹیچوآف پیس’ کی نقاب کشائی کی

November 16th, 12:45 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج جین آچاریہ شری وجے ولبھ سریشورجی مہاراج کی 151 ویں سالگرہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ‘اسٹیچوآف پیس’ کی نقاب کشائی کی۔جین آچاریہ کی یاد میں بنائے گئے اس مجسمہ کو ‘اسٹیچو آف پیس’ نام دیا گیا ہے۔ 151 انچ کے اس مجسمہ کو اشٹ دھاتو، یعنی آٹھ دھاتوں سے بنایا گیا ہے جس میں تانبے کی مقدار سب سے زیادہ ہے، اوراسے راجستھان کے پالی میں وجے ولبھ سادھنا کیندر، جیت پورہ میں نصب کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 16 نومبر کو جین آچاریہ شری وجے ولبھ سرایشور جی مہارج کی 151 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر امن کے مجسمےکی نقاب کشائی کریں گے

November 14th, 06:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 16 نومبر 2020 کو دن میں ساڑھے 12 بجے جین آچاریہ شری وجے ولبھ سرایشور جی مہاراج کی 151 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر امن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔