وزیر اعظم 11نومبر کو گجرات کے وڈتل میں شری سوامی نارائن مندر کی 200ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے

November 10th, 07:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11نومبر کو گجرات کے وڈتل میں شری سوامی نارائن مندر کی 200ویں سالگرہ کی تقریب میں صبح تقریباً 11:15بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 29 اکتوبر کو سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے نامزد کردہ نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقررنامے تقسیم کریں گے

October 28th, 01:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر 2024 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے نامزد کردہ نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقررنامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم 9 اکتوبر کو مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

October 08th, 07:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 اکتوبر کو تقریباً 1 بجے، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے

September 28th, 07:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو تقریباً 12:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم 6 ستمبر کو ‘‘جل سنچے جن بھاگیداری پہل’’کے آغاز کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے

September 05th, 02:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 ستمبر 2024 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےسورت، گجرات میں ’جل سنچے جن بھاگیداری پہل‘ کے آغاز کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم 31 اگست کو تین وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

August 30th, 04:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 31 اگست 2024 کو دوپہر 12:30 بجے تین وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ 'میک ان انڈیا' اور آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے، جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس تین راستوں: میرٹھ - لکھنؤ؛ مدورئی - بنگلورو اور چنئی - ناگرکوئل پر رابطے کو بہتر بنائے گی۔

جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 25th, 05:00 pm

پروگرام میں موجود راجستھان کے گورنر شری ہری بھاؤ کرشن راؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما، جسٹس جناب سنجیو کھنہ جی، ملک کے وزیر قانون جناب ارجن رام میگھوال جی، راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب منندرا موہن سریواستو جی، دیگر تمام معزز جج صاحبان، انصاف کی دنیا کے تمام معززین، خواتین و حضرات !

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جودھپور، راجستھان میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

August 25th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جودھ پور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم 30 جون کو سابق نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کی زندگی اوران کی زندگی کے سفر پر تین کتابوں کا اجراء کریں گے

June 29th, 11:03 am

ہندوستان کے سابق نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کے 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 جون کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان کی زندگی اورزندگی کے سفر پر تین کتابوں کا اجراء کریں گے۔ یہ تقریب حیدرآباد کے گچی باؤلی میں واقع انویا کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی ۔

وزیر اعظم 13 مارچ کو ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ میں شرکت کریں گے اور تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کی تین سیمی کنڈکٹر خدمات كے اداروں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

March 12th, 03:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 مارچ 2024 کی صبح ساڑھے 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ میں شرکت کریں گے اور تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ملک بھر کے نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم 26 فروری کو تقریبا 41,000 کروڑ روپے مالیت کے 2000 سے زیادہ ریلوے انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور انھیں قوم کے نام وقف کریں گے

February 25th, 03:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 26 فروری کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 41,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریبا 2000 ریلوے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم 16 فروری کو ’وکست بھارت وکست راجستھان‘ پروگرام سے خطاب کریں گے

February 15th, 03:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 فروری 2024 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’وکست بھارت وکست راجستھان‘‘ پروگرام سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 17,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کو وقف کریں گے اور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبے سڑکوں، ریلوے، شمسی توانائی، بجلی کی ترسیل ، پینے کا پانی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس سمیت متعدد اہم شعبوں کو پورا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرم سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراویند جگناتھ سری لنکا اور ماریشس میں یو پی آئی خدمات کے آغاز کا مشاہدہ کریں گے

February 11th, 03:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرم سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراوِند جگناتھ 12 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سری لنکا اور ماریشس میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی) خدمات اور ماریشس میں رو پے کارڈ کی خدمات کے آغاز کا مشاہدہ کریں گے۔

وزیر اعظم 10 فروری کو ‘وکست بھارت وکست گجرات’ پروگرام سے خطاب کریں گے

February 09th, 05:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وکست بھارت وکست گجرات‘ پروگرام سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم پورے گجرات میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اور دیگر ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت بنائے گئے 1.3 لاکھ سے زیادہ مکانات کا افتتاح اور بھومی پوجن انجام دیں گے۔

ڈونگر پور کی خاتون کاروباری نے خواتین میں بیداری پھیلانے کے لیے اپنے جذبے سے وزیر اعظم کو متاثر کیا

January 18th, 04:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔

کریم نگر تلنگانہ کے تعلیم یافتہ کسان نے کاشتکاری کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے ذریعے اپنی آمدنی کو دوگنا

January 18th, 03:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔

وزیراعظم 18 جنوری کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے

January 17th, 05:13 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دن میں ساڑھے بارہ بجے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم 15 جنوری کو پی ایم – جن من کے تحت پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے

January 14th, 01:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری 2024 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری جن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی - جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر پی ایم – جن من کے مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے۔

آئی شری سونل ماتا کے صد سالہ جینتی پروگرام میں وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

January 13th, 12:00 pm

موجودہ گادی پتی - پوجیہ کنچن ماں منتظم - پوجیہ گریش آپا آج پوش کے مقدس مہینے میں، ہم سب آئی شری سونل ماں کی صد سالہ جینتی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ آئی شری سونل ماں کا آشیرواد سے مجھے اس مبارک تقریب سے جڑنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ میں پورے چارن سماج کا، تمام منتظمین کا، اور سونل ماں کے تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مڈھڑا دھام، چارن سماج کے لیے عقیدت کا مرکز ہے، طاقت کا مرکز ہے، رسومات اور روایات کا مرکز ہے۔ میں آئی کے شری چرنوں میں اپنی حاضری پیش کرتا ہوں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئی شری سونل ماتا کی پیدائش كے صد سالہ پروگرام سے خطاب کیا

January 13th, 11:30 am

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سونل ماتا کے پیدائش كی تین روزہ صد سالہ تقریب کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوتی سوروپا سونل ماں اس حقیقت کی زندہ مثال ہیں کہ ہندوستان کسی بھی دور میں مجسم روحوں سے خالی نہیں رہا۔ اس ادراك كے ساتھ کہ گجرات اور سوراشٹر خاص طور پر عظیم سنتوں اور شخصیات کی سرزمین رہی ہیں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس خطے میں بہت سے سنتوں اور عظیم روحوں نے پوری انسانیت کے لیے اپنا نور پھیلایا ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوءے کہ مقدس گرنار بھگوان دتا تریہ اور ان گنت سنتوں کا مقام رہا ہے كہا كہ سوراشٹرا کی اس لازوال سنت روایت میں شری سونل ماتا جدید دور کے لیے روشنی کی کرن کی طرح تھیں۔ اُن کی روحانی توانائی، انسانی تعلیمات اور تپسیا نے ان کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز الوہی كشش پیدا کی جسے آج بھی جوناگڑھ اور مڈھ ڈا کے سونل دھام میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔