لوگوں نے من کی بات کو جو پیار دیا ہے وہ غیر معمولی ہے: وزیر اعظم مودی
May 28th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنوں کو نمسکار ! ایک بار پھر، 'من کی بات' میں آپ کا بہت بہت خیر مقدم ہے ۔ اس بار 'من کی بات' کا یہ ایپیسوڈ دوسری صدی کا آغاز ہے۔ پچھلے مہینے ہم سب نے اس کی خصوصی صدی منائی تھی ۔ آپ کی شرکت اس پروگرام کی سب سے بڑی قوت ہے، 100ویں ایپیسوڈ کے نشر ہونے کے وقت ایک طرح سے پورا ملک ایک دھاگے میں بندھ گیا تھا۔ہمارے صفائی ورکر بھائی بہن ہوں یا الگ الگ شعبوں کی اہم شخصیات ، ’ من کی بات ‘ نے سب کو ساتھ لانے کا کام کیا ہے۔ آپ سب نے 'من کی بات' کے لیے جو قربت اور پیار دکھایا ہے وہ بے مثال ہے اور جذباتی کر دینے والا ہے۔ جب 'من کی بات' نشر ہوئی تو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ٹائم زونز میں کہیں شام ہو رہی تھی اور کہیں رات ہو چکی تھی، اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے 100ویں ایپیسوڈ کو سننے کے لیے وقت نکالا ۔ میں نے ہزاروں میل دور نیوزی لینڈ کی وہ ویڈیو بھی دیکھی ، جس میں ایک سو سال کی بزرگ ماتا جی اپنا آشیرواد دے رہی ہیں ۔ 'من کی بات' پر ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے تعمیری تجزیہ بھی کیا ہے۔ لوگوں نے اس بات کی تعریف کی ہے کہ 'من کی بات' میں صرف ملک اور اہل وطن کی کامیابیوں کی ہی بات کی جاتی ہے۔ میں ایک بار پھر اس آشیرواد کے لیے پورے احترام کے ساتھ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔نئی دہلی میں کرتوویہ پتھ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 08th, 10:41 pm
آج کے اس تاریخی پروگرام پر پورے ملک کی نظر ہے، اہل وطن اس وقت اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں تمام ہم وطنوں کو دل سے خوش آمدید اور مبارکباد دیتا ہوں جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں۔ اس تاریخی لمحے میں، میرے کابینہ کے رفقاء جناب ہردیپ پوری جی، جناب جی کشن ریڈی جی، جناب ارجن رام میگھوال جی، محترمہ میناکشی لیکھی جی، جناب کوشل کشور جی بھی آج میرے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔ ملک کی متعدد معزز شخصیات بھی آج یہاں موجود ہیں۔PM inaugurates 'Kartavya Path' and unveils the statue of Netaji Subhas Chandra Bose at India Gate
September 08th, 07:00 pm
PM Modi inaugurated Kartavya Path and unveiled the statue of Netaji Subhas Chandra Bose. Kingsway i.e. Rajpath, the symbol of colonialism, has become a matter of history from today and has been erased forever. Today a new history has been created in the form of Kartavya Path, he said.ہمیں پانی کا ہر ایک قطرہ بچانے کے لیے کوشش کرنی چاہئے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
March 27th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار ۔ پچھلے ہفتے ہم نے ایک ایسی کامیابی حاصل کی ہے ، جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔ آپ نے سنا ہوگا کہ بھارت نے گزشتہ ہفتے 400 بلین ڈالر یعنی 30 لاکھ کروڑ روپئے کا برآمدات کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پہلی بار سننے میں لگتا ہے کہ یہ معاملہ معیشت سے جڑا ہوا ہے لیکن یہ معیشت سے زیادہ بھارت کی صلاحیت، بھارت کی اہلیت سے متعلق معاملہ ہے۔ ایک وقت تھا کہ بھارت کی برآمدات کبھی 100 بلین ، کبھی 150 بلین ، کبھی 200 بلین تک ہوا کرتی تھی ، اب آج بھارت 400 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ بھارت میں بنی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ بھارت کی سپلائی چین روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے اور اس کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔ ملک اس وقت بڑے قدم اٹھاتا ہے ، جب عز م خوابوں سے بھی بڑے ہوں۔ جب ان عزم کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایمانداری سے کوشش کی جاتی ہے تو وہ عزم پورے بھی ہوتے ہیں اور آپ دیکھیئے ، کسی شخص کی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے ۔ جب کسی کا عزم، اس کی کوشش ، اس کے خوابوں سے بھی بڑے ہو جاتے ہیں تو کامیابی ، اُس کے پاس خود چل کر آتی ہے۔وکٹوریہ میموریل ہال، کولکتہ میں بپلوبی بھارت گیلری کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 23rd, 06:05 pm
مغربی بنگال کے گورنر، جناب جگدیپ دھنکھڑ جی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر، جناب کشن ریڈی، وکٹوریہ میموریل ہال سے وابستہ تمام معززین، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، آرٹ اور ثقافت کی دنیا کے ماہرین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے شہید دیوس پر کولکتہ کے وکٹوریہ میموریل ہال میں بپلوبی بھارت گیلری کا افتتاح کیا
March 23rd, 06:00 pm
شہید دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکٹوریہ میموریل ہال میں بپلوبی بھارت گیلری کا افتتاح کیا۔ مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھر اور مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم، شہید دیوس کے موقع پر کولکاتا میں وکٹوریہ میموریل ہال میں بپلوبی بھارت گیلری کا افتتاح کریں گے
March 22nd, 11:45 am
شہید دیوس کے موقع پر ، وزیراعظم جنا ب نریندر مودی ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 23 مارچ کو شام 6 بجے کولکاتا کے وکٹوریہ میموریل ہال میں بپلو بی بھارت گیلری کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم اس تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔آج بھارت میں رونما ہورہی مثبت تبدیلیوں کو دیکھ کر نیتا جی سبھاش چندر بوس از حد فخر محسوس کرتے: وزیر اعظم
January 23rd, 11:01 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے اس بیان کو یاد کیا جس کے تحت انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مقصد اور طاقت ہونی چاہئے جو ہمیں بہادری کے ساتھ حکومت کرنے کے لئے ترغیب فراہم کر سکے۔ آج آتم نربھر بھارت کے معاملے میں، ہمارے پاس وہ مقصد اور طاقت موجود ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کا ہدف ہماری قوت ارادی اور عزم مصمم کے ذریعہ حاصل ہوگا۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد خون اور پسینے سے اپنے ملک کے لئے تعاون پیش کرنا اور اپنی سخت محنت و جدت طرازی سے بھارت کو خود کفیل بنانا ہے۔ وہ کولکاتا میں واقع وکٹوریہ میمورئیل میں ’پراکرم دیوس‘تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نریندر مودی 23 جنوری کو آسام اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے
January 21st, 02:01 pm
نئی دہلی،21؍جنوری،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں سالگرہ تقریبات منانے کے لئے 23 جنوری 2021 کو پراکرم دیوس تقریبات سے خطاب کرنے کے لئے کولکاتا کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آسام کے سیو ساگر میں جیرنگا پاتھر کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ 1.06 لاکھ زمین کے پٹےّ ؍ الاٹمنٹ سرٹیفکٹ تقسیم کریں گے۔We want to make India a hub of heritage tourism: PM Modi
January 11th, 05:31 pm
PM Modi today visited the Old Currency Building in Kolkata. Addressing a gathering there, PM Modi emphasized on heritage tourism across the country. He said that five iconic museums of the country will be made of international standards. The PM also recalled the invaluable contributions made by Rabindranath Tagore, Subhas Chandra Bose, Swami Vivekananda and several other greats.PM Modi attends a programme at Old Currency Building in Kolkata
January 11th, 05:30 pm
PM Modi today visited the Old Currency Building in Kolkata. Addressing a gathering there, PM Modi emphasized on heritage tourism across the country. He said that five iconic museums of the country will be made of international standards. The PM also recalled the invaluable contributions made by Rabindranath Tagore, Subhas Chandra Bose, Swami Vivekananda and several other greats.