دسویں وائبرینٹ گجرات سمٹ 2024 کے دوران وزیراعظم کی چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم سے ملاقات

January 10th, 07:09 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وزیراعظم فیالا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو آگے لے جانے کے راستے تلاش کرنے پر بات کی۔ خاص طور سے نالج، ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں کا احاطہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ متعدد چیک کمپنیوں نے میک ان انڈیا پہل کے تحت دفاع، ریلوے اور ہوابازی کے شعبوں میں ہندوستانی مینوفیکچررز کے ساتھ ساجھیداری کی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ہندوستان کے ترقی کے سفر اور چیک جمہوریہ کی فعال صنعتی بنیاد عالمی سپلائی چین میں دونوں ملکوں کو مثالی ساجھیدار بناتی ہے۔

وائبرنٹ گجرات سمٹ، اقتصادی ترقی، اصلاحات اور ہندوستان کی ترقی کے سفر کو مضبوط کرنے کے لیے نقطہ نظر کے اشتراک کرنے کا ایک عظیم فورم: وزیر اعظم

January 10th, 06:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کے وائبرنٹ گجرات سمٹ کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

درخشاں گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کے 10ویں ایڈیشن میں عالمی کاروباری لیڈروں نے وزیر اعظم نریندرمودی کے وژن کی ستائش کی

January 10th, 12:28 pm

زیرودھا کے بانی اور سی ای او نکھل کامت نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک کی مجموعی ترقی پر روشنی ڈالی اور انہوں نے ایک کاروباری شخصیت کے طور پر اپنے سفر سے مشابہت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ناقابل یقین رہے ہیں، انہوں نے ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور چھوٹے کاروباریوں اور ای کامرس کے عروج کو سراہا اور کہا کہ 10 سال پہلے ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اسٹارٹ اپس کو پھلنے پھولنے کا موقع دے کر ایک مستحکم ماحولیاتی نظام کی سہولت فراہم کرنے کا سہرا دیا ۔

گجرات کے شہر گاندھی نگر میں درخشاں گجرات سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 10th, 10:30 am

آپ سبھی کو 2024 کے لیے بہت سی نیک خواہشات! حال ہی میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں۔ اور اب بھارت اگلے 25 سال کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ ہم نے ہندوستان کو اس وقت تک ترقی یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔ اور اس لیے یہ 25 سالہ دور ہندوستان کا امرت کال ہے۔ یہ نئے خوابوں، نئی قراردادوں اور ہمیشہ نئی کامیابیوں کا دور ہے۔ اس امرت کال میں یہ پہلا درخشاں گجرات گلوبل سمٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اور اسی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں آنے والے 100 سے زیادہ ممالک کے نمائندے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم معاون ہیں۔ میں آپ سب کو خوش آمدید کہتاہوں اور آپ کا استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل کے اصول اب عالمی فلاح و بہبود کی شرط بن چکے ہیں

January 10th, 09:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس سال کے سربراہ اجلاس کا موضوع ’گیٹ وے ٹو دی فیوچر‘ ہے اور اس میں 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیموں کی شرکت شامل ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی جانب سے اس سمٹ کو شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

PM Modi meets CEOs of global firms in Gandhinagar, Gujarat

January 09th, 04:30 pm

Prime Minister Narendra Modi met CEOs of various global organisations and institutes in Gandhinagar, Gujarat. These included Sultan Ahmed Bin Sulayem of DP World, Mr. Sanjay Mehrotra of Micron Technology, Professor Iain Martin of Deakin University, Mr. Keith Svendsen of A.P. Moller – Maersk and Mr. Toshihiro Suzuki of Suzuki Motor Corp.

وزیر اعظم نے 10ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے موقع پر جمہوریہ موزمبیق کے صدر سے ملاقات کی

January 09th, 02:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 جنوری 2024 کو گاندھی نگر میں جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کی تیمور- لیسٹے کے صدر سے ملاقات

January 09th, 11:16 am

تیمور - لیسٹے کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر جوز راموس ہورٹا گاندھی نگر میں10 ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں شرکت کے لیے 8-10 جنوری 2024 کے دوران ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم 8 سے 10 جنوری تک گجرات کا دورہ کریں گے

January 07th, 03:11 pm

9 جنوری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر پہنچیں گے، جہاں وہ عالمی قائدین کے ساتھ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کریں گے، بعد ازاں، وہ سرکردہ عالمی کارپوریشنوں کے سی ای او حضرات کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ تقریباً 3 بجے، وہ وائبرینٹ گجرات عالمی تجارتی شو کا افتتاح کریں گے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 11:09 am

انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم دسمبر 2021 میں پہلے انفینٹی فورم کے دوران ملے تھے، وبائی مرض کی وجہ سے دنیا میں کتنی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہر کوئی عالمی اقتصادی ترقی سے پریشان تھا اور یہ تشویش آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ آپ سب جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بلند افراط زر اور قرضوں کی سطح کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان استحکام اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے۔ ایسے اہم دور میں گفٹ سٹی میں 21ویں صدی کی معاشی پالیسیوں پر غور و خوض گجرات کو فخر سے بلند کرے گا۔ ویسے آج میں گجرات کے لوگوں کو ایک اور چیز کی مبارکباد دوں گا۔ حال ہی میں گجرات کے روایتی رقص گربا کو یونیسکو نے دائمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم کا انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب

December 09th, 10:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ – آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔

وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کی 20 سالہ تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 27th, 11:00 am

20 سال پہلے ہم نے ایک چھوٹا سا بیج بویا تھا۔ آج وہ اتنا وسیع و عریض اور بے انتہا وائبرینٹ درخت بن گیا ہے۔ وائبرینٹ گجرات سمٹ کے 20 سال مکمل ہونے پر آج آپ کے درمیان آ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ مجھے یاد ہے، برسوں پہلے میں نے ایک بار کہا تھا، وائبرینٹ گجرات یہ صرف برانڈنگ کا پروگرام بھر نہیں ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر بانڈنگ کا پروگرام ہے۔ دنیا کے لیے یہ کامیاب سمٹ ایک برانڈ ہو سکتی ہے، لیکن میرے لیے یہ ایک مضبوط بانڈ (رشتہ) کی علامت ہے۔ یہ وہ بانڈ ہے جو میرے اور گجرات کے 7 کروڑ باشندوں سے، ان کی صلاحیتوں سے جڑی ہے۔ یہ وہ بانڈ ہے، جو میرے لیے ان کی بے انتہا محبت پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے 20 سال مکمل ہونے پر جشن کے پروگرام سے خطاب کیا

September 27th, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج احمدآباد کی سائنس سٹی میں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے 20 سال مکمل ہونے کے جشن سےمتعلق پروگرام سے خطاب کیا۔ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا آغاز20 سال پہلے اس وقت کے گجرات کے وزیراعلیٰ جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت کے تحت 28 ستمبر 2003 کو ہوا تھا ۔ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ یہ ایک حقیقی عالمی تقریب میں بدل گیا اور اس کی حیثیت بھارت میں ایک اہم کاروباری سربراہ کانفرنس کی ہوگئی ہے۔