آئی ٹی یو-ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 15th, 10:05 am

میرے کابینی رفقا جیوترادتیہ سندھیا جی، چندر شیکھر جی، آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل، مختلف ممالک کے وزراء، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے تمام وزراء، صنعت کے رہنما، ٹیلی کام کے ماہرین، اسٹارٹ اپس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے میرے پیارے نوجوان، ملک اور بیرون ملک سے آئے دیگر معززین، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کا افتتاح کیا

October 15th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے پروگرام کے دوران انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی جائزہ لیا ۔

ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 21st, 07:45 pm

آج ہندوستان گرو پورنیما کا مقدس تہوار منا رہا ہے۔ سب سے پہلے میں آپ سب کو اور تمام ہم وطنوں کو علم اور روحانیت کے اس تہوار پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایسے اہم دن پر آج 46ویں ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اور یہ تقریب ہندوستان میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے، اور فطری طور پر مجھ سمیت تمام ہم وطن اس پر بہت خوش ہیں۔ میں اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے تمام معززین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ خاص طور پر، میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے اوزولے کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہر عالمی ایونٹ کی طرح یہ ایونٹ بھی ہندوستان میں کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا

July 21st, 07:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا۔ عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ ہوتی ہے اور عالمی ثقافتی ورثہ سے متعلق تمام معاملات کا انتظام کرنے اور عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل مقامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

بہار کے راجگیرمیں نالندہ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 19th, 10:31 am

مجھے تیسری میعاد کے لیے حلف لینے کے بعد پہلے 10 دنوں کے اندر نالندہ جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے، میں اسے ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ایک اچھی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ نالندہ، یہ صرف ایک نام ہی نہیں ہے بلکہ نالندہ ایک پہچان ہے، ایک اعزاز ہے۔ نالندہ ایک قدر ہے، نالندہ ایک منتر ہے، فخر ہے، ایک کہانی ہے۔ نالندہ سچائی کا اعلان ہے کہ آگ کی لپیٹوں میں کتابیں بھلے ہی جائیں ، لیکن آگ کی لپیٹ ان کو نہیں مٹاسکتی ۔ نالندہ کی تباہی نے ہندوستان کو اندھیروں سے بھر دیا تھا۔ اب اس کی بحالی ہندوستان کے سنہری دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

وزیراعظم نےبہارمیں راج گیرکے مقام پرنالندہ یونیورسٹی کیمپس کاافتتاح کیا

June 19th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہارمیں راجگیرکے مقام پر نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس یونیورسٹی کا تصور، ہندوستان اور مشرقی ایشیا سمٹ (ای اے ایس ) ممالک کے درمیان اشتراک کے طور پر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں 17 ممالک کے مشنز کے سربراہان سمیت کئی ناموراورسرکردہ افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا۔

Congress has always been an anti-middle-class party: PM Modi in Hyderabad

May 10th, 04:00 pm

Addressing his second public meeting, PM Modi highlighted the significance of Hyderabad and the determination of the people of Telangana to choose BJP over other political parties. Hyderabad is special indeed. This venue is even more special, said PM Modi, reminiscing about the pivotal role the city played in igniting hope and change a decade ago.

PM Modi addresses public meetings in Mahabubnagar & Hyderabad, Telangana

May 10th, 03:30 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed public meetings in Mahabubnagar & Hyderabad, Telangana, emphasizing the significance of the upcoming elections for the future of the country. Speaking passionately, PM Modi highlighted the contrast between the false promises made by Congress and the concrete guarantees offered by the BJP-led government.

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 07:16 pm

شری سوامی نارائن جئے دیو، عزت مآب شیخ نہیان المبارک، محترم مہنت سوامی جی مہاراج، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں، اور دنیا کے کونے کونے سے اس تقریب سے وابستہ میرے بھائیو اور بہنو!

PM Modi inaugurates BAPS Hindu Mandir in Abu Dhabi, UAE

February 14th, 06:51 pm

Prime Minister Narendra Modi inaugurated the BAPS Hindu Mandir in Abu Dhabi, UAE. The PM along with the Mukhya Mahant of BAPS Hindu Mandir performed all the rituals. The PM termed the Hindu Mandir in Abu Dhabi as a symbol of shared heritage of humanity.

ورچوئل جی-20 سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کا اختتامی بیان (22 نومبر 2023)

November 22nd, 09:39 pm

میں ایک بار پھر آپ سبھی کے قیمتی خیالات کی ستائش کرتا ہوں۔ جس کھلے ذہن کے ساتھ آپ سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کےاجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 14th, 10:34 pm

140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں آپ سب کو اس خصوصی تقریب پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے کہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ 40 سال کے بعد ہندوستان میں آئی او سی کا سیشن ہونا ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کا آغاز کیا

October 14th, 06:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ سیشن کھیلوں سے متعلق مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت اور معلومات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی وکلا کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 23rd, 10:59 am

دنیا بھر کی قانونی برادری کی اہم شخصیات سے ملنا اور ان سے روبرو ہونا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ ہندوستان کے کونے کونے سے لوگ آج یہاں موجود ہیں۔ انگلینڈ کے لارڈ چانسلر اور انگلینڈ کی بار ایسوسی ایشنز کے مندوبین بھی اس کانفرنس میں ہمارے درمیان ہیں۔ اس میں دولت مشترکہ کے ممالک اور افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے بین الاقوامی وکلا کانفرنس ہندوستان کے وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کی علامت بن گئی ہے۔ میں اس پروگرام میں آنے والے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں بار کونسل آف انڈیا کو بھی خصوصی طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اس تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری کو نہایت ہی خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے۔

وزیر اعظم كے ذریعہ نئی دہلی میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح

September 23rd, 10:29 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف قانونی موضوعات پر بامعنی مکالمے اور غور و خوض کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے اور بین الاقوامی تعاون اور قانونی مسائل کی سمجھ کو مضبوط بنانا ہے۔

جی20 سربراہ اجلاس سے وابستہ زمینی سطح کے کارکنان کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

September 22nd, 11:22 pm

شاید لوگوں کو پتہ بھی نہیں ہوگا۔ کتنے لوگ ہوں گے کتنا کام کیا ہوگا، کن حالات میں کیا ہوگا۔ اور آپ میں سے بیشتر وہ لوگ ہوں گے جن کو اس سے پہلے اتنی بڑی تقریب سے کام یا ذمہ داری کا موقع ہی نہیں آیا ہوگا۔ یعنی ایک طرح سے آپ کو پروگرام کے بارے میں تصور بھی کرنا تھا، مسائل کے بارے میں تصور کرنا تھا کہ کیا ہو سکتا ہے، کیا نہیں ہو سکتا ہے۔ ایسا ہوگا تو ایسا کریں گے، ایسا ہوگا تو ایسا کریں گے۔ بہت کچھ آپ کو اپنے طریقے سے ہی غور کرنا پڑا ہوگا۔ اور اس لیے میری آپ سب سے ایک خصوصی گذارش ہے، آپ کہیں گے کہ اتنا کام کروا دیا، ابھی بھی نہیں چھوڑیں گے کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی كی بھارت منڈپم میں جی 20 سربراہی اجلاس کے زمینی سطح کے عہدیداروں سے بات چیت

September 22nd, 06:31 pm

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جی 20 کی کامیاب تنظیم کے لیے جو تعریفیں کی جا رہی ہیں ان پر زور دیا اور اس کامیابی کا سہرا بنیادی سطح کے ذمہ داروں کے سر باندھا۔

اٹھارویں مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کابیان

September 07th, 01:28 pm

مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ میں صدر وِڈوڈو کو ان کی شاندار قیادت کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں ایک مبصر کے طور پر تیمور لیستے کے وزیر اعظم عالی مرتبت سِناناگزماؤ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک امور پر بات چیت اور تعاون کے لیے لیڈروں کی زیر قیادت واحد میکانزم ہے۔ یہ ایشیاکا اہم اعتماد سازی کا میکانزم بھی ہے۔ اور اس کی کامیابی کی کلید آسیان کی مرکزیت ہے۔

وزیر اعظم نے 20سویں آسیان ۔ بھارت سربراہ ملاقات اور 18ویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات میں شرکت کی

September 07th, 11:47 am

آسیان۔ بھارت سربراہ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے آسیان – بھارت جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں آسیان شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے انڈو-پیسفک خطے میں آسیان کی مرکزیت کا ازسر نو اعادہ کیا ، بھارت کی انڈوپیسفک بحری پہل قدمی (آئی پی او آئی) اور انڈوپیسفک کے سلسلے میں آسیان کے نقطہ نظر کے درمیان بہتر تال میل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقررہ مدت کے اندر آسیان – بھارت ایف ٹی اے (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے کی تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیسویں آسیان – بھارت سربراہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات

September 07th, 10:39 am

اس سربراہ ملاقات کے شاندار اہتمام کے لیے، صدر وِڈوڈو کو میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔