ولالر کے نام سے مشہورشری رام لنگ سوامی کے 200 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 05th, 02:00 pm

ونکم! عظیم شری رام لنگ سوامی جی کے200ویں یوم پیدائش کے موقع پراس پروگرام سے خطاب کرنا بے حد اعزاز کی بات ہے ، شری رام لنگ سوامی کو ولالر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ اور بھی خاص بات ہے کہ یہ پروگرام وڈالور کے مقام پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو کہ ولالر سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ ولالر ہمارے سب سے قابل احترام سنتوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 19ویں صدی میں اس دنیا میں آئے اوراپنی زندگی بسر کی، لیکن ان کی روحانی بصیرت آج بھی لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ ان کی شخصیت کا اثر عالمی پیمانے پر ہے۔ ان کے افکار اور نظریات پر کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری رام لنگ سوامی، جنہیں ولّالر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی200ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا

October 05th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری رام لنگ سوامی، جنہیں ولّالر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی200ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا۔