Prime Minister Narendra Modi to attend All India Conference of DGs/ IGs of Police in Bhubaneswar
November 29th, 09:54 am
Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the All India Conference of Director Generals/ Inspector Generals of Police 2024 from 30th November to 1st December, 2024 at State Convention Centre, Lok Seva Bhawan, Bhubaneswar, Odisha.Maharashtra has witnessed the triumph of development, good governance, and genuine social justice: PM Modi
November 23rd, 10:58 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed BJP workers at the party headquarters following the BJP-Mahayuti alliance's resounding electoral triumph in Maharashtra. He hailed the victory as a decisive endorsement of good governance, social justice, and development, expressing heartfelt gratitude to the people of Maharashtra for trusting BJP's leadership for the third consecutive time.PM Modi addresses passionate BJP Karyakartas at the Party Headquarters
November 23rd, 06:30 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed BJP workers at the party headquarters following the BJP-Mahayuti alliance's resounding electoral triumph in Maharashtra. He hailed the victory as a decisive endorsement of good governance, social justice, and development, expressing heartfelt gratitude to the people of Maharashtra for trusting BJP's leadership for the third consecutive time.وزیر اعظم نے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
November 16th, 08:23 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔وزیر اعظم نے ہردوئی سڑک حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
November 06th, 05:59 pm
بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خانوادوں اور عزیزوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ @پی ایم او انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خانوادوں کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پر صحت کے شعبہ سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
October 28th, 12:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پردوپہر تقریباً 12:30 بجے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید ( اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں میں صحت کے شعبہ سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔اترپردیش کے وارانسی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 20th, 04:54 pm
اسٹیج پر جلوہ افروز اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، اس پروگرام میں ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے دیگر ریاستوں کے معزز گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب نائیڈو جی، ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے مرکز میں کابینہ کے میرے دیگر ساتھی، یوپی کے نائب وزرائےاعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک جی، یوپی حکومت کے دیگر وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی اور بنارس کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی، اتر پردیش میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
October 20th, 04:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے منصوبوں میں 6,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ہوائی اڈے کے منصوبے اور وارانسی میں متعدد ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔وارانسی میں آر جے شنکرا آئی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 20th, 02:21 pm
سری کانچی کامکوٹی پیٹھم کے شنکراچاریہ جی ، قابل احترام جگت گرو شری شنکر وجیندر سرسوتی؛ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل؛ وزیر اعلیٰ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی؛ نائب وزیر اعلیٰ، برجیش پاٹھک جی؛ شنکرا آئی فاؤنڈیشن کے آر وی رمنی جی ؛ ڈاکٹر ایس وی بالاسبرامنیم جی ؛ جناب مرلی کرشن مورتی جی؛ ریکھا جھنجھن والا جی اور تنظیم سے وابستہ دیگر تمام معزز اراکین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا
October 20th, 02:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ ہسپتال آنکھوں سے متعلق مختلف بیماریوں کے لیے جامع مشاورت اور علاج فراہم کرتا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعظم 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے
October 19th, 05:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ دوپہر تقریباً 2 بجے وہ آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں، شام تقریباً 4:15 بجے، وہ وارانسی میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے مرزا پور میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ، پی ایم این آر ایف سے معاوضے کا اعلان کیا
October 04th, 10:52 am
‘‘اتر پردیش کے مرزا پور میں پیش آنے والا سڑک حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اپنی جانیں گنوانے والوں کے سوگوار خاندانوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ ایشورانہیں اس تکلیف کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ اس کے ساتھ میں جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ تمام زخمیوں کی ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔’’مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 23 میں ہندوستان کی مینوفیکچرنگ میں واپسی کی نوکریوں میں 7.6 فیصد اضافہ، اجرت میں 5.5 فیصد اضافہ، جی وی اے میں 21 فیصد کا اضافہ کیا
October 01st, 08:11 pm
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 23-23 میں مینوفیکچرنگ ملازمتوں اور مزدوروں کے لیے اجرتوں میں حال ہی میں رپورٹ کیے گئے قابل ذکر اضافے کی تعریف کی۔ ایک سرکاری سروے کے مطابق، مینوفیکچرنگ ملازمتوں میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 23 میں اجرتوں میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی
September 29th, 11:30 am
’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔سیمی کنڈکٹر کے اعلیٰ سی ای اوز نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 میں ہندوستان اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی
September 11th, 04:28 pm
وزیر ا عظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ سیمی کون انڈیا2024 کا انعقاد 11 سے 13 ستمبر تک کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے ’’شیپنگ دی سیمی کنڈکٹر فیوچر‘‘۔ تین روزہ کانفرنس ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کرے گی جس میں ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ اس میں سیمی کنڈکٹر کی سرکردہ عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ رہنما شرکت کر رہے ہیں اور اس میں عالمی لیڈروں، کمپنیوں اور سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماہرین کو یکجا ہونے کا موقع مل رہا ہے۔کانفرنس میں 250 سے زائد نمائش کار اور 150 مقررین حصہ لے رہے ہیں۔اترپردیش کےگریٹر نوئیڈا میں منعقدہ سیمی کون انڈیا 2024 تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 11th, 12:00 pm
میں خاص طور پرسیمی(ایس ای ایم آئی) سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے، جہاں گلوبل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری سے متعلق اس عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ- یہ ہندوستان میں اس کے انعقاد کا یہ صحیح وقت ہے۔ آپ صحیح وقت پر، صحیح جگہ پر ہیں۔ اکیسویں صدی کے ہندوستان میں - چپس کبھی ڈاؤن نہیں ہوتے! اورصرف اتنا ہی نہیں ، آج کا ہندوستان دنیا کویقین دلاتا ہے ہے - جب بھی چپس ڈاؤن ہوں تو آپ ہندوستان پر اعتمادکر سکتے ہیں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا
September 11th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر نمائش بھی دیکھی ۔ 11 سے 13 ستمبر تک ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کی جائے گی جس کے تحت ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔وزیر اعظم 11 ستمبر 2024 کو سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کریں گے
September 09th, 08:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر 2024 کو صبح تقریباً 10:30 بجے انڈیا ایکسپو مارٹ، گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں سڑک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا
September 06th, 08:45 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے ہاتھرس میں سڑک حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی۔تین وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 31st, 12:16 pm
مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر اشونی وشنو جی، اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل جی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی کابینہ میں میرے دیگر ساتھی، ریاستوں کے نائب وزرائے اعلیٰ، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ملک کے مختلف حصوں سے جڑے دیگر عوامی نمائندے… خواتین و حضرات،