گجرات کے بھڑوچ میں ’اُتکرش سماروہ‘ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 12th, 10:31 am
آج کا یہ اُتکرش سماروہ سچ مچ عمدہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ایمانداری سے، ایک عزم کے ساتھ استفادہ کنندہ تک پہنچتی ہے، تو کتنے بامعنی نتیجے حاصل ہوتے ہیں۔ میں بھڑوچ ضلع انتظامیہ کو گجرات حکومت کو سماجی تحفظ سے وابستہ 4 منصوبوں کے سو فیصد سیچوریشن کوریج کے لئے آپ سب کو جتنی مبارک باد دوں اتنی کم ہے۔ آپ سب بہت بہت مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ابھی میں جب ان منصوبوں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کررہا تھا، تو میں دیکھ رہا تھا کہ ان کے اندر کتنی طمانیت ہے، کتنی خوداعتمادی ہے۔ مصیبتوں سے مقابلہ کرنے میں جب حکومت کی چھوٹی سی بھی مدد مل جائے، اور حوصلہ کتنا بلند ہوجاتا ہے اور مصیبت خود مجبور ہوجاتی ہے اور جو مصیبت کو جھیلتا ہے وہ مضبوط ہوجاتا ہے۔ یہ آج میں آپ سب کے ساتھ بات چیت کرکے محسوس کررہا تھا۔ ان 4 منصوبوں میں جن بہنوں کو، جن کنبوں کو فائدہ ملا ہے وہ میرے آدیواسی سماج کے بھائی بہن، میرے دلت – پسماندہ طبقے کے بھائی بہن، میرے اقلیتی سماج کے بھائی بہن، اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ معلومات کی عدم دستیابی کے سبب متعدد لوگ اسکیموں کے فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی تو اسکیمیں کاغذ پر ہی رہ جاتی ہیں۔ کبھی کبھی اسکیموں کا فائدہ بے ایمان لوگ اٹھا لے جاتے ہیں، لیکن جب ارادہ ہو، نیت صاف ہو، نیکی سے کام کرنے کا ارادہ ہو اور جس بات کو لے کر میں ہمیشہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں، وہ ہے – سب کا ساتھ – سب کا وکاس کا جذبہ، جس سے نتیجے بھی برآمد ہوتے ہیں۔ کسی بھی منصوبے کا سو فیصد مستفیدین تک پہنچنا ایک بڑا ہدف ہے۔ کام مشکل ضرور ہے، لیکن راستہ صحیح یہی ہے۔ میں سبھی مستفیدین کو، انتظامیہ کو یہ آپ نے جو حاصل کیا ہے، اس کے لئے مبارک باد دینی ہی ہے۔وزیر اعظم نے بھروچ میں ‘اتکرش سماروہ’ سے خطاب کیا
May 12th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے بھروچ میں ‘اتکرش سماروہ’ سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام ضلع میں ریاستی حکومت کی چار کلیدی اسکیموں کے 100فیصد مکمل ہونے کا جشن منائے گا، جس سے ضرورت مندوں کو بروقت مالی امداد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 مئی کو بھروچ میں منعقد ہونے والے ’اُتکرش سماروہ‘ سے خطاب کریں گے
May 11th, 04:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 مئی، 2022 کو صبح میں 10 بج کر 30 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے بھروچ میں منعقد ہونے والے ’اُتکرش سماروہ‘ سے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام ریاستی حکومت کے ذریعے ضلع میں چار کلیدی اسکیموں کے 100 فیصد مکمل ہونے کے جشن کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس سے ضرورت مندوں کو بروقت مالی مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔