جی -20وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

June 22nd, 11:00 am

میں جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی بنیاد رکھی گئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ بحیثیت وزراء تعلیم، آپ شیرپا ہیں جو سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی ہماری کوششوں میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہندوستانی صحیفوں میں، تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کے لیے کلیدی قرار دیا گیا ہے۔ ودھیہ دداتی ونین ونیاد یاتی پاترتام۔پاتر توات دھنماپروتی دھنہ دھرم تتہ سکھم۔ اس کا مطلب ہے: اصل علم سے عاجزی پیدا ہوتی ہے۔ عاجزی سے قابلیت آتی ہے۔ قابلیت سے ہی دولت ملتی ہے۔ دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اور، یہ وہی ہے جو خوشی لاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ہم نے ایک شاندار اور جامع سفر کا آغاز کیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ بنیادی خواندگی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد کی تشکیل کرتی ہے اور ہم اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی جوڑ رہے ہیں۔ اس کے لیے، ہم نے ‘‘فہم اور عدد کے ساتھ پڑھنےمیں پختگی کے لیے قومی پہل ’’، یا ‘‘نپون بھارت ’’ پہل شروع کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ‘‘بنیادی خواندگی اور شماریات’’ کو آپ کے گروپ نے بھی ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ہمیں 2030 تک اس پر طے وقت کے ساتھ کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس سے خطاب کیا

June 22nd, 10:36 am

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی تعمیر ہوئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ وزیر اعظم نے وزرائے تعلیم کو شیرپا کہا اور کہا کہ وہ بنی نوع انسان کی سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی کوششوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ ہندوستانی صحیفے تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کی کلید کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ سنسکرت شلوک کی تلاوت کرتے ہوئے جس کا مطلب ہے کہ 'حقیقی علم عاجزی دیتا ہے، عاجزی سے قابلیت آتی ہے، قابلیت سے دولت ملتی ہے، دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے، اور یہی خوشی لاتی ہے'، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ہمہ گیر اور جامع سفرپر گامزن ہوا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بنیادی خواندگی نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بناتی ہے اور ہندوستان اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ‘سمجھ اور اعداد و شمار کے ساتھ پڑھنے میں مہارت کے لیے قومی اقدام’ یا ‘نپن بھارت’ اقدام پر روشنی ڈالی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جی 20 کی جانب سے بھی ‘بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار’ کو ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2030 تک مقررہ وقت میں اس پر کام کرنے پر بھی زور دیا۔

شکشک پرو کے افتتاحی کنکلیو سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 07th, 10:31 am

شکشک پرو کے اس اہم پروگرام میں ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں کابینہ کے میرے ساتھی جناب دھرمیندر پردھان جی، محترمہ ان پورنا دیوی جی، ڈاکٹر سبھاس سرکار جی،ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ جی، ملک کے الگ الگ ریاستوں کے عزت مآب وزرائے تعلیم ، قومی تعلیمی پالیسی کا خاکہ تیار کرنے والی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر کستوری رنگن جی ، ان کی ٹیم کے سبھی معزز ارکان ، پورے ملک سے ہمارے ساتھ موجود سبھی دانشور ، اساتذہ اور پیارے طلباء

وزیراعظم نے شکشک پرو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

September 07th, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشک پروکے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اشاروں کی بھارتی زبان کی لغت(سماعت سے محروم افراد کے لیے یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق آڈیو اور متن پر مبنی اشاروں کی زبان کا ویڈیو)، ٹاکنگ بکس(بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو بک)سی بی ایس ای کا اسکول کے معیار کی یقین دہانی اور تجزیے کا فریم ورک، نپن بھارت اور ودیانجلی پورٹل کے لیے ٹیچروں کا تربیتی پروگرام نشٹھا(تعلیمی رضاکاروں / عطیہ دینے والوں / اسکول کی ترقی کے لیے سی ایس آر تعاون کرنے والوں کی سہولت کے لیے )کا بھی آغاز کیا۔