ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ہندوستان کو 297 نوادرات واپس کردیئے
September 22nd, 12:11 pm
قریبی دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے، یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز اور وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، حکومت ہند نے صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کی جانب سے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے کیے گئے وعدے کے تحت جولائی 2024 میں ثقافتی املاک کے معاہدے پر دستخط کیے تھےجس کی عکاسی جون 2023 میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں ہوتی ہے۔مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ
September 22nd, 12:06 pm
اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔فیکٹ شیٹ: کواڈ ممالک نے انڈو پیسفک میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کا آغاز کیا
September 22nd, 12:03 pm
آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit) میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے
September 22nd, 12:00 pm
آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان
September 22nd, 11:51 am
کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔محفوظ عالمی شفاف توانائی سپلائی چین کی تعمیر کے لیے ہند-امریکہ پہل کا روڈ میپ
September 22nd, 11:44 am
امریکہ اور ہندوستان مشترکہ قومی اور اقتصادی سلامتی کے مسائل پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے اقتصادی ترقی کے ایجنڈوں کے ایک اہم پہلو کے طور پر، ہم صاف توانائی کی منتقلی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے تئیں پرعزم ہیں، جس میں ہماری آبادی کے لیے اعلیٰ معیار کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، عالمی سطح پر صاف توانائی کی تعیناتی میں تیزی، اور آب و ہوا سے متعلق عالمی مقاصد کا حصول شامل ہے۔پی ایم مودی نیویارک پہنچے۔
September 22nd, 11:19 am
ڈیلاویئر میں ایک نتیجہ خیز کواڈ لیڈرس سمٹ کے اختتام کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی تھوڑی دیر پہلے نیویارک پہنچے۔ وہ شہر میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے جن میں ایک کمیونٹی پروگرام اور 'مستقبل کی سربراہی کانفرنس' شامل ہے۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
September 21st, 04:15 am
صدر بائیڈن کے ذریعہ اپنے وطن مالوف میں منعقد کی جارہی کواڈ سربراہ ملاقات میں شرکت کرنے اور نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں منعقد ہونے والی ’سمٹ آف دی فیوچر‘ سے خطاب کرنے کی غرض سے آج، میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تین روزہ دورے کا آغاز کر رہا ہوں ۔پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کا متن
September 05th, 11:00 am
معزز شخصیات، معزز مہمان حضرات اور میرے عزیز دوستو، آپ سب کو میری نیک خواہشات ۔ مجھے پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول میں آپ سب کا استقبال کرتے ہوئےبے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں اس شاندار اقدام کے لیے بین الاقوامی سولر الائنس کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے بات کی
August 26th, 10:03 pm
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں گہری وابستگی کی تعریف کی، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔وزیر اعظم نے ڈونالڈ ٹرمپ پر ہوئے حملے کی مذمت کی
July 14th, 09:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔وزیر اعظم نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ماریشس کے وزیر اعظم، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر کے ساتھ تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے
September 08th, 01:40 pm
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مطلع کیا ہے کہ وہ ماریشس کے وزیر اعظم پراوند کمار جگناتھ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آج شام اپنی رہائش گاہ پر تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے۔امریکہ میں سرکردہ پیشہ واران سے وزیر اعظم کی بات چیت
June 24th, 07:28 am
اس تقریب کا اہتمام امریکہ- بھارت تزویراتی شراکت داری فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے ذریعہ کیا گیا۔ امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ عزت مآب جناب انٹونی بلنکن نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں وزیر اعظم کے افتتاحی بیان کا متن
June 23rd, 07:56 pm
میں آپ کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اور جل بائیڈن کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جس طرح آپ نے گرم جوشی سے میرا اور ہمارے وفد کا استقبال کیا اور خاص طور پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج آپ نے وائٹ ہاؤس کے دروازے ہندوستانی کمیونٹی کے لیے کھول دیے اور ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی کمیونٹی امریکہ-ہند کی آئندہ حکمت عملی کے گواہ بننے کے لیے آج ہمارے درمیان موجود تھے۔امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب
June 23rd, 07:17 am
ریاستہائے متحدہ کی کانگریس سے خطاب کرنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ دو بار ایسا کرنا ایک غیر معمولی استحقاق ہے۔ اس اعزاز کے لیے میں ہندوستان کے 1.4 بلین عوام کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ میں سے تقریباً نصف 2016 میں یہاں تھے۔ میں آپ کی گرمجوشی کو پرانے دوستوں کی طرح محسوس کرتا ہوں۔ میں دوسرے نصف میں بھی ایک نئی دوستی کا جوش دیکھ سکتا ہوں۔ مجھے سینیٹر ہیری ریڈ، سینیٹر جان مکین، سینیٹر اورین ہیچ، ایلیا کمنگز، ایلسی ہیسٹنگز اور دیگر یاد ہیں، جن سے میں یہاں 2016 میں ملا تھا، اور جو افسوس کے ساتھ اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔وزیر اعظم کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
June 23rd, 07:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جون 2023 کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے یہ خطاب ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر عزت مآب جناب کیون میکارتھی، سینٹ کے اکثریتی لیڈر عزت مآب جناب چارلس شُمر،سینٹ کے ریپبلکن لیڈر عزت مآب جناب مچ میکانیل اور ایوان کے ڈیموکریٹک لیڈر عزت مآب جناب حکیم جیفریز کی دعوت پر کیا۔وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات
June 23rd, 12:51 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انھوں نے آج صبح وہائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ،جہاں عزت مآب جناب جوزف بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جِل بائیڈن نے ان کا رسمی استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب مودی کا خیرمقدم کرنے کے لئے ہزاروں بھارت نژاد امریکی افراد بھی وہاں موجود تھے۔امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس کے لیے بیان
June 22nd, 11:19 pm
سب سے پہلے میں صدر بائیڈن کا ان کے دوستانہ الفاظ اور ہند-امریکہ تعلقات کے بارے میں ان کے مثبت خیالات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے امریکی کانگریس کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کی
June 06th, 09:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کی جانب سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کانگریس کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر فخر کا اظہار کیا جوکہ مشترکہ جمہوری اقدار، عوام سے عوام کے مضبوط روابط اور عالمی امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے سڈنی میں آئندہ کواڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی پر آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کیا
April 26th, 06:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آئندہ کواڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی پر آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔