سری لنکا اور ماریشس میں یو پی آئی خدمات کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 12th, 01:30 pm

آج کا دن، بحر ہند کے تین دوست ممالک کے لیے ایک خاص دن ہے۔ آج ہم اپنے تاریخی تعلقات کو جدید ڈیجیٹل طریقے سے منسلک کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے عوام کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ فن ٹیک کنیکٹیویٹی کے ذریعے نہ صرف سرحد پار لین دین، بلکہ سرحد پار رابطے بھی مضبوط ہوں گے۔ ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یو پی آئی ، اب ایک نئی ذمہ داری نبھا رہا ہے --شراکت داروں کو ہندوستان کے ساتھ متحد کرنا۔

وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم اور سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ طور پریو پی آئی خدمات کا افتتاح کیا

February 12th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرما سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراوِند جگناوتھ کے ساتھ مشترکہ طور پر سری لنکا اور ماریشس میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) خدمات کے آغاز اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس میں ‘روپے’ کا رڈ کی خدمات کا بھی افتتاح کیا۔