کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک غذائیت بخش چاول کی مفت فراہمی جاری رکھنے کو منظوری دی
October 09th, 03:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے حکومت کی تمام اسکیموں بشمول پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) اور دیگر فلاحی اسکیموں وغیرہ کے تحت جولائی 2024 سے دسمبر 2028 تک غذائیت بخش چاول کی عام سپلائی کو اس کی موجودہ شکل میں جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔وزیر اعظم 7 اگست کو نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے
August 05th, 01:52 pm
ہندوستان آزادی کے 75 سال کی یاد منا رہا ہے، اس لئے ریاستوں کو چست، لچکدار اور خود کفیل بنانے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے ساتھ ’آتم نربھر بھارت‘ کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ایک مستحکم، پائیدار اور شمولیت والے ہندوستان کی تعمیر کی مہم میں، نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ 7 اگست 2022 کو ہوگی اور یہ مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تعاون اور کولوبریشن کے ایک نئے دور کی طرف ہم آہنگی کی راہ ہموار کرے گی۔کابینہ نے تمام سرکاری اسکیموں میں مقوی چاول کی تقسیم کو منظوری دی
April 08th, 03:58 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں منعقد اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) ، بچوں کی ترقی کی مربوط خدمات (آئی سی ڈی ایس) پردھان منتری پوشن شکتی نرمان -پی ایم پوشن (پہلے والی دوپہر کے کھانے کی اسکیم) اور حکومت ہند کی دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت مخصوص تقسیم عامہ کے نظام (ٹی پی ڈی ایس) میں سپلائی کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرا نتظام علاقوں میں 2024 تک مرحلہ وار تقسیم کرنے کے لئے مقوی چاولوں کی منظوری دے دی ہے۔