وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور قوم کے نام وقف کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 18th, 02:16 pm

یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر اور بناس ڈیری کے چیئرمین اور جناب شنکر بھائی چودھری، جو آج خاص طور پر کسانوں کو تحفہ دینے کے یہاں آئے ہیں، ریاستی کابینہ کے ارکان ، ارکان اسمبلی ، دیگر معززین اور بنارس کے میرے پریوار جنوں ۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے شہر وارانسی میں، 19150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

December 18th, 02:15 pm

ان پروجیکٹوں میں ریلوے کے دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ تقریباً 10900 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر-نیو بھاؤپور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کا افتتاح بھی شامل ہے۔ انہوں نے وارانسی-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین، دوہری گھاٹ-ماؤ ایم ای ایم یو ٹرین اور نئے افتتاح کردہ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پر لمبی دوری کی مال گاڑیوں کی ایک جوڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انہوں نے بنارس لوکوموٹیو ورکس کی طرف سے بنائے گئے 10000 ویں لوکوموٹیو کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے 370 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو آر او بی کے ساتھ گرین فیلڈ شیو پور-پھلواریا-لہارتارا سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے افتتاح کیے جانے والے دیگر اہم منصوبوں میں 20 سڑکوں کو مضبوط اور چوڑا کرنا شامل ہے؛ کیتھی گاؤں میں سنگم گھاٹ روڈ اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر، پولیس لائن اور پی اے سی بھولن پور میں 200 والی دو اور 150 بستروں پر مشتمل کثیر المنزلہ بیرک کی عمارتیں، 9 مقامات پر بنائے گئے اسمارٹ بس شیلٹرز اور علی پور میں تعمیر کردہ 132 کلو واٹ کا سب اسٹیشن شامل ہے ۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت یونیفائیڈ ٹورسٹ پاس سسٹم کا بھی آغاز کیا۔

وزیر اعظم 17 اور 18 دسمبر کو سورت اور وارانسی کا دورہ کریں گے

December 16th, 10:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اور18 دسمبر کو گجرات میں سورت اور اتر پردیش کے وارانسی کا دورہ کریں گے۔ 17 دسمبر کو صبح تقریباً 10 بج كر 45 منٹ پر وزیر اعظم سورت ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً سوا 11 بجے وزیر اعظم سورت ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کریں گے۔ماس کے بعد وہ وارانسی جائیں گے اور تقریباً ساڑھے 3 بجے وہ وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیں گے۔ شام تقریباً سوا 5 بجے وہ نمو گھاٹ پر کاشی تمل سنگم 2023 کا افتتاح کریں گے۔