وزیر اعظم نے ہندوستان کے لاجسٹکس شعبے میں انقلاب برپا کرنے میں یونیفائیڈ لاجسٹک انٹرفیس پلیٹ فارم(یو ایل آئی پی) کے کردار کی تعریف کی

July 10th, 10:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے لاجسٹک سیکٹر کو تبدیل کرنے میں یونیفائیڈ لاجسٹک انٹرفیس پلیٹ فارم(یو ایل آئی پی) کے کردار کی ستائش کی ہے۔

پالیسی کے ذریعے لاجسٹکس خدمات میں بہتر کارکردگی کے لیے یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم، معیار کاری، مانیٹرنگ فریم ورک اور ہنرمندی کے فروغ کو متعارف کرایا گیا ہے

September 21st, 04:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے قومی لاجسٹکس پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی لاجسٹکس کے شعبہ کے لیے ایک وسیع بین الضابطہ، بین شعبہ جاتی، کثیر دائرہ اختیار والی اور جامع پالیسی کے فریم ورک کا تعین کرتی ہے۔ یہ پالیسی پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کی تکمیل کرتی ہے۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کا مقصد جہاں ایک طرف مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے، وہیں دوسری طرف قومی لاجسٹکس پالیسی ہموار کرنے کے عمل، ریگولیٹری فریم ورک، ہنرمندی کے فروغ، اعلیٰ تعلیم میں لاجسٹکس کو مرکزی دھارے میں لانے اور مناسب ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے لاجسٹک خدمات اور انسانی وسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔