روس کے صدر کے ساتھ باہمی ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا متن (22 اکتوبر 2024)

October 22nd, 07:39 pm

میں آپ کی دوستی، گرمجوشانہ استقبال اور مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے برکس سربراہ اجلاس کے لیے کزان جیسے خوبصورت شہر کا دورہ کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ اس شہر کے بھارت کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔ کزان میں ایک نیا بھارتی قونصل خانہ کھلنے سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یوکرین کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات

September 24th, 03:57 am

دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کے یوکرین کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یوکرین کی صورتحال کے ساتھ ساتھ امن کی راہ پر آگے بڑھنے کےطریقے پرگفتگو بھی ان کی بات چیت میں نمایاں رہی۔

مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے

September 22nd, 12:00 pm

آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی

August 27th, 03:25 pm

وزیر اعظم نے 22 ویں ہند-روس دو طرفہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ ماہ روس کے اپنے کامیاب دورہ کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے بات کی

August 26th, 10:03 pm

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں گہری وابستگی کی تعریف کی، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم کے یوکرین دورے پر ہندوستان - یوکرین کا مشترکہ بیان

August 23rd, 07:00 pm

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 اگست 2024 کو یوکرین کے صدر عالیجناب وولڈیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کیا۔ 1992 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ تھا۔

وزیر اعظم کے دورہ یوکرین (23 اگست 2024) کے دوران دستخط کیے گئے دستاویزات کی فہرست

August 23rd, 06:45 pm

معلومات کے تبادلے، مشترکہ سائنسی تحقیق، تجربات کے تبادلے، زرعی تحقیق میں تعاون، مشترکہ ورکنگ گروپس کی تشکیل وغیرہ کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر زراعت اور خوراک کی صنعت کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیتا ہے۔

یوکرین کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات

August 23rd, 06:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیف میں واقع مرینسکی پیلیس پہنچنے پر یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ صدر زیلنسی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ہندی زبان زبان سیکھنے والے یوکرین کے طلباء سے وزیر اعظم کی بات چیت

August 23rd, 06:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج کیف میں اسکول آف اورینٹل اسٹڈیز میں ہندی زبان سیکھنے والے یوکرین کے طلباء سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے یوکرین کو بھیشم کیوبس پیش کیے

August 23rd, 06:33 pm

ہر ایک بھیشم کیوب ہر قسم کی چوٹوں اور طبی حالات کی دیکھ بھال کے شروعاتی مرحلے کے لیے ادویات اور آلات پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں ایک بنیادی آپریشن روم کے لیے جراحی کا سامان بھی شامل ہے جو روزانہ 10-15 بنیادی سرجریوں کا انتظام کر سکتا ہے۔ کیوب میں چوٹ لگنے، خون بہنے، جلنے، فریکچر وغیرہ جیسے متنوع نوعیت کے تقریباً 200 معاملات کو سنبھالنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ محدود مقدار میں اپنی خود کی طاقت اور آکسیجن بھی پیدا کر سکتا ہے۔ ہندوستان سے ماہرین کی ایک ٹیم کو یوکرین کی ٹیم کو کیوب چلانے کے لیے ابتدائی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے تعینات کیا گیا ہے۔

PM Modi pays homage at Gandhi statue in Kyiv

August 23rd, 03:25 pm

Prime Minister Modi paid homage to Mahatma Gandhi in Kyiv. The PM underscored the timeless relevance of Mahatma Gandhi’s message of peace in building a harmonious society. He noted that the path shown by him offered solutions to present day global challenges.

وزیراعظم نے شہید ہوئے بچوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کیا

August 23rd, 03:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوکرین کے کیف میں نیشنل میوزیم آف ہسٹری میں بچوں پر ملٹی میڈیا کی شہید بچوں سے متعلق ایک نمائش کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ یوکرین کے صدر جناب ولودو میر زیلنسکی بھی تھے۔

پی ایم مودی یوکرین کے کفے پہنچ گئے۔

August 23rd, 02:14 pm

وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین کے شہر کفہ پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے درمادن سفارتی تعلقات کے قازم کے بعد سے کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ہند-پولینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان (2028-2024)

August 22nd, 08:22 pm

وارسا میں 22 اگست 2024 کو ہونے والی بات چیت کے دوران ہندوستان اور پولینڈ کے وزرائے اعظم کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام سے دوطرفہ تعاون کی رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے ایک پانچ سالہ ایکشن پلان تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ ایکشن پلان 2024 سے 2028 کے درمیان درج ذیل شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترجیحات کے طور پر رہنمائی کرے گا:

’’جامع شراکت داری کے قیام‘‘ پرہندوستان-پولینڈ کا مشترکہ بیان

August 22nd, 08:21 pm

جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک کی دعوت پر ، جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 سے 22 اگست 2024 تک پولینڈ کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ تاریخی دورہ، اس وقت ہوا جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ پولینڈ کے صدر سے ملاقات کی

August 22nd, 08:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں واقع بیلوَدر پیلیس میں جمہوریہ پولینڈ کے صدر عزت مآب جناب آندریج سیبسٹین ڈوڈا سے ملاقات کی۔

پولینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

August 22nd, 03:00 pm

وارسا جیسے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال،شاندارضیافت اور دوستانہ الفاظ کے لئے میں وزیراعظم ٹسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ طویل عرصے سے بھارت کے اچھے دوست رہے ہیں۔ بھارت اور پولینڈ کی دوستی کو مضبوط کرنے میں آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔

وارسا، پولینڈ میں ہندوستانی برادری کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 21st, 11:45 pm

یہ نظارہ واقعی حیرت انگیز ہے اور آپ کایہ جوش و خروش بھی حیرت انگیز ہے۔ جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے آپ تھکتے ہی نہیں ۔ آپ سب پولینڈ کے مختلف حصوں سے آئے ہیں، ہر ایک کی زبانیں، بولیاں، کھانے کی عادات مختلف ہیں۔ لیکن ہر کوئی ہندوستانیت کے احساس سے جڑا ہوا ہے۔ آپ نے میرا یہاں اتنا شاندار استقبال کیا، میں اس استقبال کے لیے آپ سب کا، پولینڈ کے لوگوں کا بہت مشکور ہوں۔

وزیر اعظم نےپولینڈ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

August 21st, 11:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں ان سے خطاب کیا۔

جمہوریہ پولینڈ اور یوکرین کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی کے وقت بیان

August 21st, 09:07 am

میرا پولینڈ کا دورہ اس وقت ہورہا ہے جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر رہے ہیں۔ پولینڈ وسطی یورپ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ جمہوریت اور تکثیریت کے لیے ہماری باہمی وابستگی ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ میں اپنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنے دوست وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک اور صدر آندریج ڈوڈا سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ میں پولینڈ میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بھی مشغول رہوں گا۔