
پریاگ راج میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 13th, 02:10 pm
میں پریاگ راج میں سنگم کی اس مقدس سرزمین کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں ۔ میں مہاکمبھ میں شرکت کرنے والے تمام سنتوں اور سادھوؤں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں ۔ میں خاص طور پر ان ملازمین ، کارکنوں اور صفائی ستھرائی کے کارکنوں کا خصوصی طور پر خیر مقدم کرتا ہوں جو مہاکمبھ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ دنیا کی اتنی بڑی تقریب، روزانہ لاکھوں عقیدت مندوں کے استقبال اور خدمت کی تیاری، لگاتار 45 دن تک مہایگیہ، نیا شہر بنانے کی بڑی مہم ، پریاگ راج کی اس سرزمین پر ایک نئی تاریخ تخلیق کی جا رہی ہے۔ اگلے سال مہا کمبھ کا انعقاد ملک کی ثقافتی ، روحانی شناخت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا اور میں بڑے اعتماد کے ساتھ ، بڑے احترام کے ساتھ کہتا ہوں ، اگر مجھے اس مہاکمبھ کو ایک جملے میں بیان کرنا پڑے تو میں کہوں گا کہ یہ اتحاد کا ایسا مہا یگیہ ہوگا ، جس پر پوری دنیا میں مباحثہ ہوگا ۔ میں آپ سب کے لیے اس تقریب کی شاندار اور روحانی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے پریاگ راج میں تقریباً 5500 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کیا
December 13th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے پریاگ راج میں تقریباً 5500 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پریاگراج، سنگم کی مبارک سرزمین پر عقیدت میں سر جھکایا اور مہاکمبھ میں شرکت کرنے والے سنتوں اور سادھوؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ان ملازمین، شرمکوں اور صفائی ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے مہاکمبھ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ مہاکمبھ کے شاندار پیمانے اور سائز پر غور کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہے جہاں 45 دنوں تک چلنے والے مہایاجنا کے لیے روزانہ لاکھوں عقیدت مندوں کا استقبال کیا جاتا ہے اور اس موقع کے لیے پورا ایک نیا شہر قائم کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پریاگ راج کی سرزمین پر ایک نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے سال مہاکمبھ کا انعقاد ملک کی روحانی اور ثقافتی شناخت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور کہا کہ اتحاد کے اس طرح کے ’مہا یگیہ‘ پر پوری دنیا میں بحث کی جائے گی۔ انہوں نے مہاکمبھ کے کامیاب انعقاد کے لیے لوگوں سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گوہاٹی میں سنگ بنیاد رکھنے، افتتاح کرنے اور مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 04th, 12:00 pm
آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریہ جی، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما جی، کابینہ میں میرےرفیق کار سربانند سونووال جی، رامیشور تیلی جی، آسام حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، مختلف کونسلوں کے سربراہان، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم نے گوہاٹی، آسام میں 11000 کروڑ روپئے کے بقدر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
February 04th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے گوہاٹی میں 11,000 کروڑ روپے کے بقدر کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں گوہاٹی کے اہم توجہ والے علاقوں میں کھیلوں اور طبی بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو فروغ دینے کے منصوبے شامل ہیں۔دہلی کے لال قلعہ میں منعقد انڈیا آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بینالے 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 06:00 pm
تقریب میں موجود میرے ساتھی جناب جی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ڈاینا کیلاگ جی، دنیا کے دیگر ممالک سے تشریف لائے معزز مہمانان کرام، آرٹ کی دنیا کے سبھی معزز ساتھیوں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے دہلی کے لال قلعہ میں اولین بھارتی آرٹ، آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن بئنیل2023 کا افتتاح کیا
December 08th, 05:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اولین بھارتی آرٹ، آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن بئنیل (آئی اے اے ڈی بی) 2023 کا افتتاح کیا جس کا اہتمام آج لال قلعہ میں کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے لال قلعہ میں ’آتم نربھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن‘ اور اسٹوڈنٹ بئنیل– سمنتی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ انڈین آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بئنیل (آئی اے اے ڈی بی) دہلی میں ثقافتی جگہ کے تعارف کے طور پر کام کرے گا۔PM Modi attends Koti Deepotsavam in Hyderabad
November 27th, 08:18 pm
Prime Minister Narendra Modi attended and addressed the Koti Deepotsavam in Hyderabad, Telangana. Prime Minister Narendra Modi said, “Even at the critical time of the COVID Pandemic, we lit diyas to overcome all associated problems and challenges.” He remarked that when people believe and manifest ‘vocal for local’ they burn the diya for the empowerment of millions of Indians. He also prayed for the well-being of the various Shramiks who have been stuck in the tunnel in Uttarakhand.متھرا میں سنت میرا بائی کے 525 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
November 23rd, 07:00 pm
سب سے پہلے تو میں آپ سے معافی چاہتاہوں کیوں کہ مجھے آنے میں تاخیر ہوئی، کیوں کہ میں راجستھان میں چناؤ کے ایک میدان میں تھا، اور اس میدان میں اب اس بھکتی ماحول میں آیا ہوں ۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ا ٓج برج کے درشن کاموقع ملا ہے ، برج واسیو ں کے درشن کاموقع ملا ہے ۔ کیوں کہ یہاں وہی آتا ہے جہاں شری کرشن اور شری جی بلاتے ہیں ۔ یہ کوئی معمولی سرزمین نہیں ہے۔ یہ برج تو ہمارے‘شیام- شیام جو’ کا اپنا دھام ہے۔ برج ‘لال جی ’ ا ور ‘لاڈلی جی’ کے پریم کا حقیقی اوتار ہے۔ یہ برج ہی ہے جس کی رج بھی پوری دنیا میں پوجنے کے قابل ہے۔ برج کی رج رج میں رادھا رانی رچی بسی ہیں ، یہاں کے ذرے ذرے میں کرشن سمائےہوئے ہیں ۔ اور اسی لئے ہمارے گرنتھوں میں کہا گیا ہے – سپت دوئی پیشو یت تیرتھ، بھرمناتہ چہ یتا پلم-پراپیتےچا ادھکن تسماتہ، متھرا بھرمنیتے۔ یعنی دنیا کی سبھی تیرتھ یاتراؤں کاجو فائدہ ہوتاہے، اس سے بھی زیادہ فائدہ تنہا متھرا اوربر ج کی یاترا سے ہی مل جاتا ہے ۔ آج برج رج مہوتسو اور سنت میرا بائی جی کے 525 ویں یوم پیدائش کی تقریب کے ذریعہ مجھے ایک بار پھر برج میں آپ سب کے بیچ آنے کے موقع ملا ہے ۔ میں دیویہ برج کے سوامی بھگوان کرشن اوررادھا رانی کو پورے سمرپن کے جذبے سے پرنام کرتا ہوں ۔ میں میرا بائی جی کے چرنو ں میں بھی نمن کرتے ہوئےبرج کے سبھی سنتوں کو پرنام کرتاہوں ۔ میں رکن پارلیمان بہن ہما مالنی جی کا بھی استقبال کرتاہوں ۔ وہ رکن پارلیمان تو ہیں لیکن برج میں وہ رچ بس گئی ہیں ۔ ہما جی نہ صرف ایک رکن پارلیمان کے طور پر برج رس مہوتسو کے انعقاد کے لئے پورے جذبے سے مصروف ہیں ، بلکہ خود بھی کرشن بھکتی میں شرابور ہوکرصلاحیت اور فن کے مظاہرے سے تقریب کو اور عالیشان بنانےکا کام کرتی ہیں ۔وزیر اعظم نے اترپردیش کے متھرا میں سنت میرا بائی جنموتسو میں شرکت کی
November 23rd, 06:27 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے متھرا میں سنت میرا بائی کی 525 ویں جینتی کے پروگرام سنت میرا بائی جنموتسو میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے سنت میرا بائی کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔ انھوں نے ایک نمائش میں واک تھرو بھی کیا اور ایک ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سنت میرا بائی کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والے پروگراموں کا آغاز ہوتا ہے۔PM Modi campaigns in Madhya Pradesh’s Betul, Shajapur and Jhabua
November 14th, 11:30 am
Amidst the ongoing election campaigning in Madhya Pradesh, Prime Minister Modi’s rally spree continued as he addressed multiple public meetings in Betul, Shajapur and Jhabua today. PM Modi said, “In the past few days, I have traveled to every corner of the state. The affection and trust towards the BJP are unprecedented. Your enthusiasm and this spirit have decided in Madhya Pradesh – ‘Phir Ek Baar, Bhajpa Sarkar’. The people of Madhya Pradesh will come out of their homes on 17th November to create history.”’من کی بات‘ کی 103ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (30 جولائی ، 2023 ء )
July 30th, 11:30 am
'من کی بات' میں آپ سب کا پرتپاک استقبال۔ جولائی کا مہینہ یعنی مان سون کا مہینہ، بارش کا مہینہ۔ گزشتہ چند روز قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی اور مشکلات سے بھرے ہوئے رہے ہیں۔ یمنا سمیت کئی دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ اسی دوران ، ملک کے مغربی حصے میں، بپرجوئے سائیکلون کچھ عرصہ قبل گجرات کے علاقوں سے بھی ٹکرایا تھا ۔ لیکن ساتھیوں ، ان آفات کے درمیان ہم سب ہم وطنوں نے پھر دکھا دیا ہے کہ اجتماعی کوشش کی قوت کیا ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ، ہمارے این ڈی آر ایف کے جوانوں ، مقامی انتظامیہ کے لوگوں نے ، اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ ہماری صلاحیتیں اور وسائل کسی بھی آفت سے نمٹنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ہماری حساسیت اور ہاتھ تھامنے کا جذبہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ سَرو جَن ہِتایے کا یہی جذبہ بھارت کی پہچان بھی ہے اور بھارت کی قوت بھی ہے۔نیپال کے وزیر اعظم کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اخباری بیان کا انگریزی ترجمہ
June 01st, 12:00 pm
سب سے پہلے، میں وزیر اعظم پرچنڈ جی اور ان کے وفد کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ 9 سال پہلے، 2014 میں،عہدہ سنبھالنے کے تین ماہ کے اندر، میں نے نیپال کا پہلا دورہ کیا تھا۔ اس وقت میں نے ہندوستان-نیپال تعلقات ایچ آئی ٹی- ہائی ویز،آئی ویز- اورٹرانس ویز کے لئے ’’ایچ آئی ٹی‘‘فارمولہ پیش کیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایسے روابط قائم کریں گے کہ ہماری سرحدیں ہمارے درمیان رکاوٹ نہ بنیں۔نئی دہلی میں آدینم کے ساتھ گفت و شنید کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
May 27th, 11:31 pm
سب سے پہلے، مختلف آدینم سے منسلک آپ سبھی قابل تکریم سنتوں کا میں اپنا سر جھکاکر استقبال کرتا ہوں۔ آج میری رہائش گاہ پر آپ کے قدم پڑے ہیں، یہ میرے لئے بہت ہی فخر کی بات ہے۔ یہ بھگوان شیو کی مہربانی ہے، جس کے سبب مجھے ایک ساتھ آپ سبھی شیو بھکتوں کے درشن کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کل نئے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر آپ سبھی بہ نفس نفیس وہاں پہنچ کر آشیرواد دینے والے ہیں۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں سینگول نصب کرنے سے قبل آدینم سنتوں نے وزیر اعظم کو آشیرواد دیا
May 27th, 09:14 pm
آدینم سنتوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بڑی خوش نصیبی ہے کہ انہوں نے اپنی موجودگی سے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی شان بڑھا دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان شو کے آشیرواد سے ہی انہیں بھگوان شو کے تمام شاگردوں سے ایک ساتھ بات چیت کرنے کا سنہرا موقع ملا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ کل پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر آدینم موجود ہوں گے اور اپنا آشیرواد دیں گے۔مدھیہ پردیش کے اندور میں17ویں پرواسی بھارتیہ دِوس سمیلن میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
January 09th, 12:00 pm
آپ سب کو 2023 کی نیک خواہشات۔ تقریباً 4 برسوں کے بعد پرواسی بھارتیہ دِوس سمیلن کے ایک بار پھر اپنی بنیادی شکل میں ، اپنی پوری عظمت کے ساتھ ہورہاہے۔ اپنوں سے آمنے سامنے کی ملاقات کا، آمنے سامنے کی بات کا اپنا الگ ہی لطف ہوتا ہے اور اس کی اہمیت بھی ہوتی ہے۔ میں آپ سب کا 130کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے استقبال کرتا ہوں، سواگت کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے اندور، مدھیہ پردیش میں 17ویں پرواسی بھارتیہ دوس کنونشن کا افتتاح کیا
January 09th, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور، مدھیہ پردیش میں 17ویں پرواسی بھارتیہ دوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ ’سرکشت جائیں، پرشکشت جائیں‘ جاری کیا اور ’آزادی کا امرت مہوتسو – ہندوستان کی جنگ آزادی غیر مقیم ہندوستانیوں کا تعاون‘ کے موضوع پر پہلی ڈیجیٹل پی بی ڈی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔For me, every village at the border is the first village of the country: PM Modi in Mana, Uttarakhand
October 21st, 01:10 pm
PM Modi laid the foundation stone of road and ropeway projects worth more than Rs 3400 crore in Mana, Uttarakhand. Noting that Mana village is known as the last village at India’s borders, the Prime Minister said, For me, every village at the border is the first village of the country and the people residing near the border make for the country's strong guard.PM lays foundation stone of road and ropeway projects worth more than Rs 3400 crore in Mana, Uttarakhand
October 21st, 01:09 pm
PM Modi laid the foundation stone of road and ropeway projects worth more than Rs 3400 crore in Mana, Uttarakhand. Noting that Mana village is known as the last village at India’s borders, the Prime Minister said, For me, every village at the border is the first village of the country and the people residing near the border make for the country's strong guard.مدھیہ پردیش کے اجین میں عوامی اجتماع سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 11th, 11:00 pm
ہرہر مہادیو! جئے شری مہاکال، جئے شری مہاکال مہاراج کی جئے! مہاکال مہادیو، مہاکال مہا پربھو۔ مہاکال مہارودر، مہاکال نموستوتے۔ اجین کی مقدس سرزمین پر ہونے والے اس ناقابل فراموش پروگرام میں موجود ملک بھر کے تمام چرن- ونگ سنتوں، قابل احترام سادھو اور سنیاسیوں، مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، چھتیس گڑھ کی گورنر محترمہ انوسوئیا اُوئیکے جی، جھارکھنڈ کے گورنر جناب رمیش بینس جی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ بھائی شیوراج سنگھ چوہان جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ریاستی حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین پارلیمنٹ، بھگوان مہاکال کے تمام عقیدت مند، خواتین و حضرات، جئے مہاکال!PM addresses public function in Ujjain, Madhya Pradesh after dedicating Phase I of the Mahakaal Lok Project to the nation
October 11th, 08:00 pm
PM Modi addressed a public function after dedicating Phase I of the Mahakal Lok Project to the nation. The Prime Minister remarked that Ujjain has gathered history in itself. “Every particle of Ujjain is engulfed in spirituality, and it transmits ethereal energy in every nook and corner, he added.