اے آئی آئی اے میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 01:28 pm
آج پورا ملک دھن تیرس کا تہوار اور بھگوان دھن ونتری کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں آپ سب کو دھن تیرس اور دھن ونتری جینتی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کے لیے کچھ نیا خریدتی ہے۔ میں خاص طور پر ملک کے کاروباری ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو دیوالی کی پیشگی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بہت سی دیوالیاں دیکھی ہیں، لیکن اگر آپ نے دیوالی دیکھی بھی ہے تو یہ دیوالی تاریخی ہے، آپ کو لگے گا کہ اتنی دیوالیوں کو دیکھ کر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں اور مودی جی یہ تاریخی دیوالی کہاں سے لائے؟ 500 سال بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش پر بنے رام للا کے مندر میں ہزاروں چراغ جلیں گے، شاندار جشن منایا جائے گا۔ یہ ایسی دیوالی ہوگی، جب ہمارے رام ایک بار پھر اپنے گھر آئے ہیں۔ اور اس بار یہ انتظار 14 سال بعد نہیں بلکہ 500 سال بعد ختم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
October 29th, 01:00 pm
دھنونتری جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں صحت کے شعبے سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازکیا، افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔