ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 12th, 03:00 pm
یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی
November 12th, 02:31 pm
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔ترکیہ کے صدر جمہوریہ سے وزیر اعظم کی ملاقات
September 10th, 05:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر جمہوریہ عالی جناب رجب طیب اردگان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔وزیراعظم نے ترکیہ کے صدرمنتخب ہونے پررجب طیب اردغان کو مبارکباد دی
May 29th, 09:30 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے رجب طیب اردغان کو ترکیہ کے دوبارہ انتخاب میں صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔سڈنی، آسٹریلیا میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
May 23rd, 08:54 pm
آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور میرے پیارے دوست،عزت مآب،انتھونی البنیز، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن، نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کریس مِنس، وزیر خارجہ پینی وونگ، وزیر مواصلات میشل رولینڈ، وزیر توانائی کریس بووین، اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن، اسسٹنٹ وزیر خارجہ ٹم واٹس، نیو ساؤتھ ویلز کی موجود وزراء کی کونسل کے تمام معزز ممبران، پیراماٹا سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اینڈریو چارلٹن، یہاں موجود آسٹریلیا کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ڈپٹی میئر، کاؤنسلرز اور آسٹریلیا میں سکونت پذیرہندوستانی جو آج اتنی بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ سب کو میرا سلام!سڈنی، آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
May 23rd, 01:30 pm
وزیر اعظم نے، آسٹریلیا کے عزت مآب وزیر اعظم جناب انتھونی البانیز کے ساتھ، 23 مئی 2023 کو سڈنی کے قودوس بینک ایرینا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔گلوبل بدھسٹ سمٹ، دہلی میں وزیر اعظم کے افتتاحی خطاب کا متن
April 20th, 10:45 am
پروگرام میں موجود مرکزی کابینہ کے ممبر جناب کرن رجیجو، جی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل، ملک و بیرن ملک سے یہاں آئے اور ہمارے ساتھ جڑے تمام محترم بھکشو صاحبان، دیگر صاحبان، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے نئی دہلی میں عالمی بدھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا
April 20th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے ہوٹل اشوک میں عالمی بدھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے تصویری نمائش سے گزرتے ہوئے مہاتما بدھ کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے اُنیس(19) نامور راہبوں کو بھکشو کے لباس (چھوار دانا) بھی پیش کیے۔ویڈیو پیغام کے ذریعہ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 04th, 09:46 am
سب کو میرا نمسکار۔ ہندوستان میں خوش آمدید! سب سے پہلے، میں کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے 5ویں ایڈیشن ، آئی سی ڈی آر آئی- 2023 کا موقع حقیقت میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعظم نے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر پر 5ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا
April 04th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی) 2023 پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔این پی ڈی آر آر اور سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2023 کی تیسری میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 10th, 09:43 pm
سب سے پہلے، میں آفات سے نمٹنے اور آفات کے انتظامات سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کیونکہ کام ایسا ہے کہ کئی بار آپ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی دوسروں کی جان بچانے کے لیے بہت ہی شاندار کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں ترکی اور شام میں ہندوستانی ٹیم کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے اور یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے۔ ہندوستان نے جس طرح سے راحت اور بچاؤ سے متعلق اپنے انسانی وسائل اور تکنیکی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، اس سے ملک میں بھی مختلف آفات کے دوران بہت سے لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق نظام کو مضبوط کیا جائے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ملک بھر میں صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا کی جائے، اسی لیے اس کام کے لیے خصوصی ایوارڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ آج یہاں دو اداروں کو نیتا جی سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار دیا گیا ہے۔ اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے طوفان سے سونامی تک مختلف آفات کے دوران بہترین کام کرتی رہی ہے۔ اسی طرح میزورم کے لنگلی فائر اسٹیشن نے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے انتھک محنت کی ، پورے علاقے کو بچایا اور آگ کو پھیلنے سے روکا ۔ میں ان اداروں میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم کے ہاتھوں آفات کے خطرے میں کمی کے قومی پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا افتتاح
March 10th, 04:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل پلیٹ فارم فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (این پی ڈی آر آر) کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کیا۔ ‘‘بدلتی ہوئی آب و ہوا میں مقامی صلاحیت پیدا کرنا’’ اس پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا مرکزی موضوع ہے۔ترکی اور شام میں ’آپریشن دوست ‘ میں شامل رہے این ڈی آر ایف کے عملے کے ساتھ وزیراعظم کے تبادلہ خیال کا متن
February 20th, 06:20 pm
آپ انسانیت کے لیے ایک عظیم کام کرنے کے بعد واپس آئے ہیں۔ آپریشن دوست سے وابستہ پوری ٹیم چاہے وہ این ڈی آر ایف ہو، آرمی ہو، ایئرفورس ہو یا دیگر سروسز کے ہمارے ساتھیوں نے شاندار کام کیا ہے اور یہاں تک کہ ہمارے بے زبان دوستوں، ڈاگ اسکواڈز کے ممبران نے بھی حیرت انگیز صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک کو آپ سب پر بہت فخر ہے۔وزیر اعظم نے ترکی اور شام میں ’آپریشن دوست‘ میں شامل این ڈی آر ایف کے اہلکاروں سے بات چیت کی
February 20th, 06:00 pm
وزیر اعظم نے زلزلہ سے متاثرہ ترکی اور شام میں آپریشن دوست میں شامل نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔بھارت ترکی کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے:وزیراعظم
February 10th, 08:11 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت ‘آپریشن دوست’ کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کرتا رہےگا۔آج ترکی میں آنے والے زلزلے سےپیدا شدہ صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش کے سلسلے میں وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں، فوری امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے پی ایم او میں میٹنگ کا انعقادکیا گیا
February 06th, 02:34 pm
آج ترکی میں آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات کی روشنی میں، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے فوری امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ساؤتھ بلاک میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ جمہوریہ ترکی کی حکومت کے تال میل کے ساتھ این ڈی آر ایف کی تلاش اور بچاؤ ٹیموں اور طبی ٹیموں کو امدادی سامان کے ساتھ فوری طور پر روانہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے ترکی میں زلزلے سے ہونے والےجانی نقصان پر اظہار افسوس کیا
February 06th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جان و مال کےنقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔کرناٹک کے بنگلورو میں بھارت توانائی ہفتہ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 06th, 11:50 am
اس وقت ترکی میں آئے تباہ کن زلزلہ پر ہم سبھی کی نظر لگی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگوں کی افسوسنا ک موت اور بہت نقصان کی خبریں ہیں۔ ترکی کے آس پاس کے ممالک میں بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ لوگوں کی دعائیں، سبھی زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بھارت زلزلہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کیا
February 06th, 11:46 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک(آئی ای ڈبلیو) 2023 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انڈین آئل کے ’ان بوتلڈ‘ اقدام کے تحت یونیفارم کا آغاز کیا۔ یہ یونیفارم ری سائیکل شدہ پی ای ٹی بوتلوں سے بنی ہیں۔ انہوں نے انڈین آئل کے انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے جڑواں کوک ٹاپ ماڈل کو بھی قوم کے نام وقف کیا اور اس کے کاروباری رول آؤٹ کو جھنڈی دکھا کر اسکا آغاز کیا۔ترکی کے صدرکے ساتھ وزیراعظم کی ٹیلی فون پر گفت وشنید
March 11th, 09:26 pm
ی دہلی ،12مارچ : جمہوریہ ترکی کے صدر،عالیجناب رجب طیب اردغان نے وزیراعظم جناب نریندرمودی سے ٹیلی فون پربات چیت کی ہے ۔