Prime Minister pays tributes to the country's first President, Bharat Ratna Dr. Rajendra Prasad on his birth anniversary

December 03rd, 08:59 am

The Prime Minister Shri Narendra Modi paid tributes to the country's first President, Bharat Ratna Dr. Rajendra Prasad Ji on his birth anniversary today. He hailed the invaluable contribution of Dr. Prasad ji in laying a strong foundation of Indian democracy.

وزیر اعظم نے آریہ سماج کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا

November 22nd, 03:09 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے شہر جارج ٹاؤن میں آریہ سماج کے یادگاری ستون پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے گیانا میں بھارتی ثقافت کو محفوظ رکھنے میں آریہ سماج کی کوششوں اور ان کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی منا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے گیانا میں ہندوستانی باشندوں کی آمد سے متعلق یادگار کا دورہ کیا

November 21st, 10:00 pm

وزیر اعظم نے آج جارج ٹاؤن کے مونیومنٹ گارڈنز میں ہندوستانی آمد کی یادگار کا دورہ کیا۔ گیانا کے وزیر اعظم بریگیڈیئر (سبکدوش) مارک فلپس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ہندوستانی ارائیول مونیومنٹ پر وزیراعظم کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کئے جانے کے دوران تاسا ڈرم کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا۔ یادگار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستانی باشندوں کی جدوجہد اور قربانیوں اور گیانا میں ہندوستانی ثقافت اور روایت کے تحفظ اور فروغ میں ان کی اہم شراکت کو یاد کیا۔ انہوں نے یادگار پر بیل پترکا پودا لگایا۔

وزیر اعظم نے جناب بالا صاحب ٹھاکرے کے یوم وفات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا

November 17th, 01:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب بالا صاحب ٹھاکرے جی کے یوم وفات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے جناب ٹھاکرے کو ایک وژنری شخص کے طور پر سراہا جنہوں نے مہاراشٹر کی ترقی اور مراٹھی لوگوں کو با اختیار بنانے کے مقصد کو آگے بڑھایا۔

وزیر اعظم نے بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا جسے جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے

November 15th, 08:41 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا جسے جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا جی نے مادر وطن کی عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر یادکیا

October 31st, 07:33 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا، اور بھارت کی یکجہتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان کی لگن کی ستائش کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب پسمپون متھوراملنگا تھیور کو خراج عقیدت پیش کیا

October 30th, 03:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب پسمپون متھوراملنگا تھیور کو ان کی گرو پوجا کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے قبائلی رہنما شری کارتک اووراوں کو ان کی صد سالہ یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

October 29th, 09:16 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قبائلی رہنما شری کارتک اووراوں کو ان کی صد سالہ یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے شری اوراوں کو ایک عظیم رہنما کے طور پر سراہا، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قبائلی طبقے کے حقوق اور عزت نفس کے لیے وقف کر دی اور وہ قبائلی ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لیے قبائلی سماج کے ایک آواز کے اہم ترجمان رہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولیس یادگاری دن پر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

October 21st, 12:58 pm

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج، پولیس کے یادگاری دن پر، ہم اپنے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور قربانی کیلئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی ثابت قدمی ہمارے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔ وہ ہمت اور عزم کی نظیر پیش کرتے ہیں۔ انسانی بحران کے دوران ان کی فعال کوششیں اور مدد بھی اتنی ہی قابل تعریف ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

October 15th, 10:21 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف سائنسداں اور ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے راج ماتا وجئے راجے سندھیہ کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

October 12th, 08:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راج ماتا وجئے راجے سندھیہ کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے راج ماتا وجئے راجے سندھیہ کی لگن کی ستائش کی جس کا مظاہرہ انہوں نے اپنی زندگی میں بھارت کی خدمت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

October 11th, 08:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک نائک جے پرکاش نارائن کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک اور سماج کے لیےان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جناب جے پی نارائن کی شخصیت اور نظریات ہر نسل کے لیے تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔

وزیر اعظم نے بھارت رتن نانا جی دیشمکھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

October 11th, 08:47 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت رتن نانا جی دیش مکھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ہندوستان کے دیہی لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیےجناب دیشمکھ کی لگن اور خدمات کو یاد کیا اور ان کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے سنت شری رام راؤ باپو مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا

October 05th, 02:51 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنت شری رام راؤ باپو مہاراج کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ سنت رام راؤ باپو نے ہمیشہ انسانی مصائب کو دور کرنے اور ہمدردی پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کیا۔

وزیر اعظم نے سنت شری سیوالال جی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا

October 05th, 02:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنت شری سیوالال جی مہاراج کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے انہیں سماجی اصلاح اور روحانی رہنمائی کا مشعل بردار بتاتے ہوئے ان کی ستائش کی۔

مہاراشٹر کے واشیم میں زراعت اور مویشی پروری کے شعبے کے اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 05th, 12:05 pm

آجیر بھویہ سبھانن سمپورن دیشیتی اوپستھتی مار گور بھئی یاڈی- بھین سین جے سیوا لال، جے سیوا لال۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے واشم، مہاراشٹر میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا

October 05th, 12:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے واشیم میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ ان اقدامات میں پی ایم-کسان سمان ندھی کی 18ویں قسط کی ادائیگی، نمو شیتکاری مہاسمان ندھی یوجنا کی 5ویں قسط کا آغاز، ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت 7,500 سے زیادہ پروجیکٹوں ، 9,200 فارمر پروڈیوسر تنظیموں، پورے مہاراشٹر میں 19 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے پانچ سولر پارکوں کو وقف کرنا اور مویشیوں کے لیے یونیفائیڈ جینومک چپ اور دیسی جنس پر مبنی سیمین ٹیکنالوجی کا آغاز شامل ہیں۔

ووزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنگجو آزادی شیام جی کرشنا ورما کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

October 04th, 09:28 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنگجو آزادی شیام جی کرشنا ورما کو ان کی 95 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا۔

وزیر اعظم نے جناب لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

October 02nd, 09:08 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے گاندھی جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

October 02nd, 09:04 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔