PM Modi's candid interaction with students on board Namo Bharat train
January 05th, 08:50 pm
PM Modi took a ride on the Namo Bharat Train, interacted with young children, praised their artwork and poems, and engaged with female loco pilots, wishing them success in their roles.'ایک ورش-پرینام اتکرش‘ پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب اور جےپور، راجستھان میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا اصل متن
December 17th, 12:05 pm
راجستھان کے گورنر محترم ہری بھاؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہمارے پیارے وزیر اعلیٰ موہن یادو جی، مرکز میں وزارتی کابینہ کے میرے ساتھی جناب سی آر پٹیل جی، بھاگیرتھ چودھری جی، راجستھان کی ڈپٹی سی ایم دییا کماری جی، پریم چند بھیروا جی، دیگر وزیران، ارکان پارلیمنٹ، راجستھان کے ایم ایل ایز، دیگر بزرگ و محترم افراد اور راجستھان کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ اور جو ورچوئلی ہمارے ساتھ جڑے ہیں، راجستھان کی ہزاروں پنچایتوں میں جمع ہوئے سبھی میرے بھائی- بہن۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جے پور، راجستھان میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد پروگرام 'ایک ورش-پریمان اتکرش' میں شرکت کی
December 17th, 12:00 pm
جناب مودی نے کہا کہ راجستھان کے عوام کے آشیرواد سے ان کی حکومت گزشتہ 10 سال سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان 10سال میں انہوں نے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد انہوں نے 10سال میں اس سے زیادہ کام کیا ہے جو پچھلی حکومتوں نے 5-6 دہائیوں میں کیا۔ راجستھان میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جہاں بہت سے علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں، جب کہ دیگر علاقوں میں دریا کا پانی غیر استعمال شدہ سمندر میں بہہ جاتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی نے اس مسئلے کو حل کیا تھا کہ دریاؤں کو آپس میں مربوط کیا جائے۔ اس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دریاؤں میں زیادہ پانی کو ایسے علاقوں میں منتقل کرنا ہے، جو خشک سالی سے متاثرہ ہیں، اس طرح سیلاب اور خشک سالی دونوں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس نظریہ کی تائید کی، لیکن پچھلی حکومتوں نے کبھی پانی کے مسائل کو کم کرنے کا مقصد سامنے نہیں رکھا، بلکہ ریاستوں کے درمیان پانی کے تنازعات میں شدت پیدا کی۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے راجستھان کو بہت نقصان ہوا، جس سے خواتین اور کسان متاثر ہوئے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کی حکومت کی طرف سے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود نرمدا کے پانی کو گجرات اور راجستھان کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی کوششوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں سے راجستھان کو فائدہ ہوا اور جناب بھیروں سنگھ شیخاوت اور جناب جسونت سنگھ جیسے سینئر رہنماؤں نے ان کوششوں کی تعریف کی۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ جالور، باڑمیر، چورو، جھنجھنو، جودھ پور، ناگور اور ہنومان گڑھ جیسے اضلاع کو اب نرمدا کا پانی مل رہا ہے۔ہند-سری لنکا مشترکہ بیان: مشترکہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو فروغ دینا
December 16th, 03:26 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دیسانائکا نے 16 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دیسانائکا کےجمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔ہریانہ کےپانی پت میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 05:54 pm
ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریے جی،یہاں کے مقبول اور پرجوش وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ جی، مرکزی کابینہ کے میری ساتھی نرملا سیتا رمن جی، اور یہیں کے بچے اوریہیں کے اراکین پارلیمنٹ، سابق وزرائے اعلیٰ اور حکومت میں میرے ساتھی جناب منوہر لال جی، جناب کرشن پال جی، ہریانہ حکومت میں وزیر شروتی جی، آرتی جی، ایم پی، ایم ایل اے... ملک کے بہت سے ایل آئی سی مراکز سے وابستہ تمام دوست، اور پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایل آئی سی کی بیما سکھی یوجنا کا آغاز کیا
December 09th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پانی پت، ہریانہ میں خواتین کو با اختیار بنانے اور مالی شمولیت کے اپنے عہد کے مطابق لائف انشورنس کارپوریشن کی ’بیما سکھی یوجنا‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کرنال کی مہارانا پرتاپ ہارٹیکلچرل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج ہندوستان خواتین کو با اختیار بنانے کی طرف ایک اور مضبوط قدم اٹھا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج مہینے کا 9واں دن ہونے کی وجہ سے خاص تھا کیونکہ ہمارے صحیفوں میں نمبر 9 کو مبارک سمجھا جاتا تھا اور اسے نو درگا کی نو شکلوں سے جوڑا جاتا تھا، جسے نوراتری کے دوران پوجا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ناری شکتی کی پوجا کا دن بھی ہے۔احمد آباد کے بی رام کرشن مٹھ میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کئے گئے خطاب کا متن
December 09th, 01:30 pm
پرم شردھیہ شریمت سوامی گوتمانند جی مہاراج، ملک اور بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اس پروگرام سے وابستہ دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں رام کرشن مٹھ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا
December 09th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے رام کرشن مٹھ کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے بھارت اور بیرون ملک سے آنے والے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل اور دیگر معززین کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ جناب مودی نے دیوی شاردہ، گرو دیو رام کرشن پرم ہنس اور سوامی وِویکانند کے تئیں بھی اپنے احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام سوامی پریمانند مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے اور ان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیا وکاس کیندروں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 19th, 05:00 pm
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ بھائی دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، جناب منگل پربھات لودھا جی، ریاستی حکومت کے دیگر تمام وزرا، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا آغاز کیا
October 19th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا آغاز کیا۔ مہاراشٹر کے 34 دیہی اضلاع میں قائم یہ کیندر دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ہنر مندی کے تربیتی پروگرام منعقد کریں گے۔امیٹھی سنسد کھیل پرتیوگیتا 2023 کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
October 13th, 01:00 pm
امیٹھی پارلیمنٹ گیمز–کھیل کود مقابلوں کے اختتامی اجلاس میں آپ کے درمیان آنا، آپ سے جڑنا، میرے لیے بہت خاص بات ہے۔ ملک میں کھیلوں کے لیے یہ مہینہ بڑا خوش آئند ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں میڈل کی سنچری لگا دی ہے۔ کھیل کود کے ان مقابلوں کے درمیان امیٹھی کے کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سانسد کھیل کود مقابلوں میں شامل تمام کھلاڑیوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔اس مقابلے سے آپ کو جونئی توانائی اور اعتماد حاصل ہوا ہے اسے آپ بھی محسوس کرتے ہوں گے۔پورے علاقےکے لوگ بھی محسوس کرتے ہوں گے اور میں تو سن کر ہی محسوس کرنے لگتا ہوں ۔اسی جوش اور خود اعتمادی کو ہمیں سنبھالنا ہے، سنوارنا ہے، اس کی آبیاری کرنی ہے، کھاد پانی دینا ہے۔ گزشتہ 25دنوںمیں آپ کو جوتجربہ حاصل ہوا ہے وہ آپ کے کھیل کودسے متعلق کیرئیر کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ میں آج ہر اس شخصکو بھی مبارکباددیتا ہوں ،جس نے ٹیچر کے رول میں نگراں کے رول میں، اسکول اور کالج کے نمائندے کے رول میں اس مہاابھیان سے جڑ کر ان نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ اور تعاون فراہم کیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں کا جڑنا ، وہ بھی اتنے چھوٹے سے علاقے میں یہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے۔ میں خاص طورپر امیٹھی کی پارلیمانی رکن بہن اسمرتی ایرانی جی کو مبارکباددیتا ہوں ، جنہوں نے اس اہتمام کو بہت ہی کامیاب بنایا۔وزیراعظم کا امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب
October 13th, 12:40 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ جڑنا ایک خاص احساس پیدا کررہا ہے۔ اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ یہ مہینہ ملک میں کھیلوں کے لئے بہت مبارک ہے، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں ایک سو سے زیادہ تمغے حاصل کئے ہیں، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ امیٹھی کے بہت سے کھلاڑیوں نے امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا میں حصہ لے کر ان تقریبات کے دوران کھیل کود سے متعلق اپنی مہارت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرتی یوگیتا سے کھلاڑیوں کو جو اعتماد اور نئی توانائی حاصل ہوئی ہے اسے محسوس کیا جاسکتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس جوش وخروش اور صلاحیت کا صحیح استعمال کیا جائے اور اسے بہترین نتائج کے حصول کےلئے تیار کیا جائے۔روزگار میلہ کے تحت سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے تقریباً 71,000 تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 20th, 10:45 am
یہ سال 2023 کا پہلا روزگار میلہ ہے۔ 2023 کا آغاز روشن مستقبل کی نئی امیدوں کے ساتھ ہوا ہے۔ یہ ان 71 ہزار خاندانوں کے لیے خوشی کا نیا تحفہ لے کر آیا ہے جن کے افراد کو سرکاری ملازمت کا موقع ملا ہے۔ میں تمام نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000 تقرری نامےتقسیم کیے
January 20th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے افراد میں تقریباً 71,000 تقرری نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ وزیراعظم کے اس عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں حصہ داری کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔گجرات میں 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 12th, 06:40 pm
گجرات کے گورنر آچاریہ دیورت جی، یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل جی، حکومت گجرات میں کھیل کود کے وزیر جناب ہرش وردھن سانگھوی جی، پارلیمنٹ میں میرے رفیق جناب ہنس مکھ بھائی پٹیل، جناب نرہری امین اور احمدآباد کے میئر بھائی جناب کریٹ کمار پرمار جی، دیگر معززین اور گجرات کے کونے کونے سے تشریف لائے میرے نوجوان دوستوں!وزیر اعظم نے 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا
March 12th, 06:30 pm
نئی دہلی۔ 12 مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں 11 ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کے آئی پی ایس پروبیشنرز کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کا متن
July 31st, 11:02 am
شریا گپتا: جے ہند شریمان! میں شریا گپتا بھارتی پولیس سروس کے 2019 بیچ کی زیر پروبیشن افسر ہوں۔ بنیادی طور پر میرا تعلق دلی سے ہے اور مجھے تامل ناڈو کیڈر مختص ہوا ہے۔جناب عالی سب سے پہلے تربیت یافتہ افسروں کے ساتھ بات چیت کے اس پروگرام میں آپ کی پروقار موجودگی کے لئے میں آپ کا استقبال کرتا ہوں اور اپنی ممنونیت کا اظہار کرتی ہوں۔ اس بات کے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے میں اپنے ساتھی افسر جناب انج پالیوال کو مدعو کرتی ہوں کہ وہ اپنا تعارف کراتے ہوئے آپ سے بات چیت شروع کریں۔yسردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمیں آئی پی ایس پروبیشنرس سے وزیر اعظم کے ذریعہ کیے گئے خطاب کا متن
July 31st, 11:01 am
آپ سبھی سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ میری ہر سال یہی کوشش رہتی ہے کہ آپ جیسے نوجوان ساتھیوں سے گفتگو کروں، آپ کے خیالات کو مسلسل جانتا رہوں۔ آپ کی باتیں، آپ کے سوال، آپ کا تجسس، مجھے بھی مستقبل کی چنوتیوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت کی
July 31st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کو خطاب کیا۔انہوں نے اس دوران تربیت یافتہ آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر مملکت (داخلہ)جناب نتیہ نند رائے بھی موجود تھے۔ٹوکیو اولمپکس 2021 کے لیے جانے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 13th, 05:02 pm
آپ سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ ویسے سبھی سے بات نہیں ہو پائی، لیکن آپ کا جوش، آپ کا ولولہ پورے ملک کے سبھی لوگ آج محسوس کر رہے ہیں۔ پروگرام میں میرے ساتھ موجود ملک کے وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر جی نے اب سے کچھ دن پہلے تک وزیر کھیل کی حیثیت سے آپ سب کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ ایسے ہی ہمارے موجودہ وزیر قانون جناب کرن ریجیجو جی، وزیر مملکت کھیل ہمارے سب سے نوجوان وزیر جناب نشیتھ پرمانک جی، کھیل سے جڑی تنظیموں کے سبھی سربراہان، ان کے تمام ممبران، اور ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جا رہے سبھی میرے ساتھیو، سبھی کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے آج ہماری ورچوئل بات چیت ہوئی ہے لیکن مجھے اور اچھا لگتا اگر میں آپ سبھی کھلاڑیوں کو یہاں دہلی کے اپنے گھر میں مدعو کرتا، آپ لوگوں سے روبرو ملاقات کرتا۔ اس کے پہلے میں ہمیشہ ایسا کرتا رہا ہوں۔ اور میرے لیے وہ موقع بڑی خوشی کا موقع رہتا ہے۔ لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ اور اس بار ہمارے آدھے سے زیادہ کھلاڑی پہلے ہی بیرون ملک تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے واپس آنے کے بعد میں سہولت کے مطابق وقت نکال کر ضرور آپ سب سے ملوں گا۔ لیکن کورونا نے بہت کچھ بدل دیا ہے۔ اولمپک کا سال بھی بدل گیا، آپ کی تیاریوں کا طریقہ بدل گیا، بہت کچھ بدلا ہوا ہے۔ اولمپک شروع ہونے میں اب صرف 10 دن باقی ہیں۔ آپ کو ٹوکیو میں بھی ایک مختلف قسم کا ماحول ملنے والا ہے۔