ٹی آر اے آئی کی سلور جوبلی تقریبات پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 17th, 01:54 pm
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا –ٹی آر اے آئی اور اس سے منسلک سبھی ساتھیوں کو سلور جوبلی کی بہت بہت مبارکباد ۔یہ حسن اتفاق ہے کہ آج آپ کے ادارے نے 25 سال مکمل کئے ہیں ایک ایسے وقت میں جب ملک آزادی کے امرت کال میں اپنے 25 سالوں کے روڈ میپ پر کام کررہا ہے ،نئے اہداف طے کررہا ہے ،کچھ دیر قبل ہی مجھے اپنے ملک میں 5 جی ٹیسٹ بیڈ کو قوم کے نام وقف کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ ٹیلی کام سیکٹر میں کریٹیکل اور جدید ٹیکنالوجی میں خود کفیل ہونے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ میں اس پروجیکٹس سے منسلک سبھی ساتھیوں کو خاص طور سے آئی آئی ٹیز کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں،ساتھ ہی ملک کے نوجوان ساتھیوں کو، محققین کواورکمپنیوں کو مدعوکرتا ہوں کہ وہ اس ٹیسٹنگ سہولیت کا استعمال 5 جی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لئے کریں ،خاص طور پر ہمارے اسٹارٹ اپس کے لئے اپنی اشیاءجانچنے کا یہ بہت بڑا موقع ہے۔ اتنا ہی نہیں 5 جی کی شکل میں جو ملک کا اپنا 5 جی معیار بنایا گیا ہے وہ ملک کے لئے بہت ہی فخر کی بات ہے۔یہ ملک کے گاؤوں میں 5 جی ٹیکنالوجی پہنچانے اور اس سے منسلک کام میں بڑا کردار ادا کرےگا۔پی ایم نے ٹی آر اے آئی کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا
May 17th, 10:07 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی) کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع کی یاد گار کے طور پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء جناب اشونی ویشنو، جناب دیو سنگھ چوہان اور جناب ایل مروگن اور ٹیلی کام اور نشریاتی شعبوں کے قائدین موجود تھے۔وزیر اعظم 17مئی کو ٹرائی(ٹی آر اے آئی) کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام سے خطاب کریں گے
May 16th, 04:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17مئی 2022ء کو صبح گیارہ بجے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ایک پروگرام کو خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔