وشوکرما جینتی کے موقع پر، وزیر اعظم 17 ستمبر 2023 کو روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ‘پی ایم وشوکرما’ کا آغاز کریں گے
September 15th, 12:36 pm
وشوکرما جینتی کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 ستمبر 2023 کو صبح تقریباً 11 بجے انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر، دوارکا، نئی دہلی میں ‘‘ پی ایم وشوکرما’’ کے نام سے ایک نئی اسکیم کا آغاز کریں گے۔59 منٹ میں قرض فراہم کرنے والا پورٹل ایم ایس ایم ای شعبے کیلئے قرض تک رسائی کے عمل کو آسان بنائے گا:وزیراعظم مودی
November 02nd, 05:51 pm
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کے لئے امداد اور افزودگی پروگرام کاآغاز کیا، اس تقریب میں وزیراعظم نے بھارت کے ایم ایس ایم ای شعبے میں نمو کو مہمیز کرنے سے متعلق بارہ اہم فیصلوں کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ان فیصلوں کو بھارت کے ایم ایس ایم ای شعبے کے لئے حکومت کی جانب سے ’دیوالی کا تحفہ‘ قرار دیا۔وزیراعظم نے ایم ایس ایم ای شعبے کیلئے تاریخی نوعیت کے حامل امداد اور افزودگی اقدام کا آغاز کیا
November 02nd, 05:50 pm
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کے لئے امداد اور افزودگی پروگرام کاآغاز کیا، اس تقریب میں وزیراعظم نے بھارت کے ایم ایس ایم ای شعبے میں نمو کو مہمیز کرنے سے متعلق بارہ اہم فیصلوں کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ان فیصلوں کو بھارت کے ایم ایس ایم ای شعبے کے لئے حکومت کی جانب سے ’دیوالی کا تحفہ‘ قرار دیا۔وارانسی کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
September 18th, 12:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک زبردست جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارانسی میں گذشتہ چار برسوں کے دوران بے مثال ترقی کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر شروع کیے جانے والے مختلف منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے کاشی کے لوگوں کی زندگیوں میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔ انہوں نے عوام الناس کو زور دے کر کہا کہ نئی کاشی اور نئے ہندوستان کی تحریک میں شامل ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
September 18th, 12:30 pm
نئی دہلی،18 ستمبر2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی میں ایک جلسہ عام کے دوران بہت سے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ترقی کے لئے رابطہ کاری ضروری ہے : وزیر اعظم نریندر مودی
July 14th, 04:14 pm
نئی دہلی،14 جولائی 2018؍ وزیر اعظم نے کہا، ’’اتر پردیش کے گورنر جناب رام نائک جی یہاں کے اولوالعزم، نیک نام اور جفاکش وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے رفیق جناب منوج سنہا، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور میرے بہت پرانے دوست، اترپردیش بی جے پی کے صدر جناب مہیندر ناتھ پانڈے جی، جاپانی صفارت خانہ کے چارج دی افیئر جناب ہریکا اساری صاحب اور بنارس کے میرے بھائیو اور بہنو!‘‘وزیراعظم نے اعظم گڑھ میں پروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا
July 14th, 04:00 pm
نئیدہلی۔14جولائی ، 2018؛ وزیراعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں پروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعے پر ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ موقع ریاست میں ترقی کے سفر میں نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے ریاست کے وزیراعلیٰ کی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں ترقی کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماج کے مختلف طبقات کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔PM Modi launched various projects at DLW Grounds in Varanasi, Uttar Pradesh
December 22nd, 12:34 pm
PM Narendra Modi laid foundation stone of the ESIC Super Speciality Hospital in Varanasi. He also inaugurated the new Trade Facilitation Centre and Crafts Museum. Speaking at the event, the PM said that land of Kashi is of spiritual importance and has tremendous tourism potential. He also urged that sports must be made an essential part of our lives.