ٹوائے کیتھن – 2021 میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

June 24th, 11:21 am

دیکھیے ہمارے ہاں کہا جاتا ہے 'ساہسے کھلو شری:وستی' یعنی ہمت میں ہی شری رہتی ہے، خوشحالی رہتی ہے۔ یہ چیلنج سے بھر پور دور میں ملک کے پہلے 'ٹوائے کیتھن'کا انعقاد اسی حوصلے کو مضبوط کرتا ہے۔ اس 'ٹوائے کیتھن'میں ہمارے بچوں سے لے کر ، نوجوان ساتھیوں، ٹیچرس، اسٹارٹ اپس اور کاروباریوں نے بھی بہت زیادہ جوش و خروش سے حصہ لیا ہے۔ پہلی بار ڈیڑھ ہزار سے زیادہ ٹیموں کا اس شاندار فائنل مقابلے میں شامل ہونا، یہ خود میں ہی شاندار مستقبل کا ضامن ہے۔ یہ کھلونوں اور گیمز کے معاملے میں خودکفیل ہندوستان بنانے کی مہم کو بھی مضبوطی دیتا ہے۔ اس میں کچھ ساتھیوں کے بہت اچھے آئیڈیاز بھی ابھر کر آگے آئے ہیں۔ ابھی کچھ ساتھیوں کے ساتھ مجھے بات چیت کرنے کا موقع بھی ملا۔میں اس کے لیے انہیں ایک بار پھر سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیراعظم نے ٹوائے کیتھون – 2021 کے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی

June 24th, 11:16 am

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ 5-6 سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو ہیکا تھون کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ملک کے کلیدی چیلنجوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ کے پیچھے ملک کی صلاحیتوں کا اہتمام کرنا ہے اور انہیں ایک وسیلہ فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی 24جون کو ٹوائے کیتھن 2021کے شرکاء کے ساتھ گفتگوکریں گے

June 22nd, 12:25 pm

تعلیم کی وزارت ، ڈبلیو سی ڈی کی وزارت ، ایم ایس ایم ای کی وزارت ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، ٹیکسٹائل کی وزارت ، آئی اینڈ بی کی وزارت اور اے آئی سی ٹی ای کی طرف سے 5جنوری ، 2021کو مشترکہ طورپر ٹوائے کیتھن 2021کا آغاز کیاگیاتھاتاکہ بنیادی اختراعی کھلونوں اورکھیل سے متعلق دیگر نئے آئیڈیاز کو متوجہ کیاجاسکے ۔ ہندوستان بھر کے تقریبا ایک لاکھ بیس ہزارشرکاء نے ٹوائے کیتھن 2021کے لئے 17ہزارسے زیادہ آئیڈیاز درج کرائے ہیں اور داخل کئے ہیں ۔ ان میں سے 1567آئیڈیاز تین دن کے آن لائن ٹوائے کیتھن گرانڈ فنالے کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں ، جو22سے 24جون تک منعقد ہوگا۔ کووڈ -19کی بندشوں کی وجہ سے اس گرانڈ فنالے میں ڈیجیٹل ٹوائے نظریات کے ساتھ کئی ٹیمیں ہونگی جب کہ غیرڈیجیٹل ٹوائے تصورات کے لئے ایک علیحدہ فزیکل ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔