’مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 03rd, 10:21 am
اس ویبینار میں موجود تمام معززین کا خیرمقدم ہے ۔ آج کا نیا ہندوستان نئے ورک کلچر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس بار بھی بجٹ کو خوب پذیرائی ملی ہے، ملک کے عوام نے اسے بہت مثبت انداز میں لیا ہے۔ اگر پرانا ورک کلچر ہوتا تو ایسے بجٹ ویبینار کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوتا۔ لیکن آج ہماری حکومت بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد ہرحصص دار سے تفصیلی بات چیت کرتی ہے، انہیں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتی ہے۔ بجٹ کا زیادہ سے زیادہ نتیجہ کیسے حاصل کیا جائے، بجٹ کو مقررہ مدت کے اندر کیسے نافذ کیا جائے، یہ ویبینار بجٹ میں مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ایک محرک کا کام کرتا ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اس تجربے کا ایک نچوڑ یہ بھی ہے کہ جب تمام حصص دار کسی پالیسی سے متعلق فیصلے میں شامل ہوتے ہیں تو مطلوبہ نتیجہ بھی مقررہ وقت کے اندر برآمدہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہونے والے ویبیناروں میں ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، دن بھر سبھی نے بہت گہرائی سے غوروفکر کیا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ مستقبل کے لیے بہت اہم تجاویز سامنے آئیں ۔اب آج جو بجٹ ہے اس پر فوکس کیا اور بہت اچھی تجاویز سامنے آئیں کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔ اب آج ہم یہ بجٹ ویبنار ملک کے سیاحتی شعبے کی بازیابی کے لیے کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 03rd, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منعقد کیے جانے والے 12 پوسٹ بجٹ ویبنیار کی سیریز کا یہ ساتواں ویبینار ہے۔وزیر اعظم 13 دسمبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے اور شری کاشی وشوناتھ دھام کا افتتاح کریں گے
December 12th, 03:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14-13 دسمبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ 13 دسمبر کو دن میں تقریباً 1 بجے، وزیر اعظم شری کاشی وشوناتھ مندر کا دورہ کریں گے اور پوجا کریں گے، اس کے بعد وہ شری کاشی وشوناتھ دھام کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کریں گے، جسے تقریباً 339 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے۔گجرات کے سومناتھ میں کئی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 20th, 11:01 am
جے سومناتھ ! پروگرام میں ہمارے ساتھ جڑ رہے ہم سبھی کے قابل احترام لال کرشن اڈوانی جی، ملک کے وزیرداخلہ جناب امت شاہ جی، شری پدنائک جی ، اجے بھٹ جی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے جی، گجرات کے نائب وزیراعلیٰ نتن بھائی، گجرات سرکار میں وزیرسیاحت جواہر جی ، واسن بھائی، لوک سبھا میں میرے ساتھی راجیش بھائی بھائی ،سومناتھ مندر ٹرسٹ کے ٹرسٹی جناب پروین لاہری جی، سبھی عقیدت مند، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے سومناتھ میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
August 20th, 11:00 am
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سومناتھ ، گجرات میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ان میں سومناتھ پرومنیڈ، سومناتھ ایکزبیشن سنٹر اور پرانے (جونا) سومناتھ کے مندر کا نوتعمیر شدہ احاطہ شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اس پروگرام کے دوران شری پاروتی مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جناب لال کرشن اڈوانی، مرکزی وزیر داخلہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ اس موقع پر بہ نفسِ نفیس موجود تھے۔وزیر اعظم 20 اگست کو سومناتھ میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
August 18th, 05:57 pm
نئی دہلی 18 اگست 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اگست کو صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سومناتھ ، گجرات میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں سومناتھ پرومینیڈ، سومناتھ ایگزیبیشن سینٹر اور اولڈ(جونا) سومناتھ کے مندر کے نو تعمیر شدہ احاطے کے مقامات شامل ہیں۔ وزیر اعظم اس پروگرام کے دوران شری پاروتی مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔