برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا بنیادی متن
August 13th, 11:31 am
چلئے، ویسے تو سب سے بات کرنا میرے لیے بہت ہی تحریک بخش ہوتا ہے، لیکن سب سے شاید بات کرنا ممکن نہیں ہوتاہے، البتہ الگ الگ وقت میں آپ میں سے کئی لوگوں سے کسی نہ کسی شکل میں مجھے رابطے میں رہنے کا موقع ملا ہے، بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے، لیکن میرے لیے خوشی ہے کہ وقت آپ نکال کر میری رہائش گاہ پر آئے اور خاندان کے ایک ممبر کی شکل میں آئے ہیں، تو آپ کی کامیابی کا داستان آپ کے ساتھ جڑ کرکے ہر ہندوستانی فخر کرتا ہے، میں بھی فخر محسوس کررہا ہوں۔ آپ سب کا میرے یہاں بہت بہت استقبال ہے۔وزیر اعظم نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی
August 13th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں (سی ڈبلیو جی) کے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی۔ تقریب میں کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر موجود لوگوں میں نوجوانوں کے امور، کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک شامل تھے۔گجرات میں 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 12th, 06:40 pm
گجرات کے گورنر آچاریہ دیورت جی، یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل جی، حکومت گجرات میں کھیل کود کے وزیر جناب ہرش وردھن سانگھوی جی، پارلیمنٹ میں میرے رفیق جناب ہنس مکھ بھائی پٹیل، جناب نرہری امین اور احمدآباد کے میئر بھائی جناب کریٹ کمار پرمار جی، دیگر معززین اور گجرات کے کونے کونے سے تشریف لائے میرے نوجوان دوستوں!وزیر اعظم نے 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا
March 12th, 06:30 pm
نئی دہلی۔ 12 مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں 11 ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔اترپردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 02nd, 01:01 pm
یوپی کی مقبول اور توانائی سے بھرپور گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب سنجیو بالیان جی، وی کے سنگھ جی، وزیر جناب دنیش کھٹیک جی، جناب اوپیندر تیواری جی، جناب کپل دیو اگروال جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب ستیہ پال سنگھ جی، راجندر اگروال جی، وجے پال سنگھ تومرجی، محترمہ کانتا کردم جی، ایم ایل اے بھائی سومیندر تومر جی، سنگیت سوم جی، جتیندر ستوال جی، ستیہ پرکاش اگروال جی، میرٹھ ضلع پریشد کے صدر گورو چودھری جی، مظفر نگر ضلع پریشد کے صدر ویرپال جی، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور دور دور سے آئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آپ سب کو سال 2022 کی بہت بہت مبارکباد۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا
January 02nd, 01:00 pm
نئی دہلی۔ 02 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ا سپورٹس یونیورسٹی تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جائے گی اور جدید اور جدید ترین کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہوگی جس میں مصنوعی ہاکی گراؤنڈ، فٹ بال گراؤنڈ، باسکٹ بال/ والی بال/ ہینڈ بال/ کبڈی گراؤنڈ، لان ٹینس کورٹ، جمنازیم ہال، مصنوعی رننگ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول، کثیر مقصدی ہال اور ایک سائیکلنگ ویلڈروم شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں دیگر سہولیات کے علاوہ شوٹنگ، اسکواش، جمناسٹک، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی، کینوئنگ اور کیکنگ کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ یونیورسٹی میں 540 خواتین اور 540 مرد کھلاڑیوں سمیت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔وزیراعظم نے شہریوں سے میمنٹو(یادگاری علامتوں) کی نیلامی میں حصہ لینے کی اپیل کی
September 19th, 11:13 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے تحائف اورمیمنٹو (یادگاری علامتوں) کی نیلامی میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم' نمامی گنگے' پروگرام میں دی جائے گی۔شکشک پرو کے افتتاحی کنکلیو سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
September 07th, 10:31 am
شکشک پرو کے اس اہم پروگرام میں ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں کابینہ کے میرے ساتھی جناب دھرمیندر پردھان جی، محترمہ ان پورنا دیوی جی، ڈاکٹر سبھاس سرکار جی،ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ جی، ملک کے الگ الگ ریاستوں کے عزت مآب وزرائے تعلیم ، قومی تعلیمی پالیسی کا خاکہ تیار کرنے والی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر کستوری رنگن جی ، ان کی ٹیم کے سبھی معزز ارکان ، پورے ملک سے ہمارے ساتھ موجود سبھی دانشور ، اساتذہ اور پیارے طلباءوزیراعظم نے شکشک پرو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا
September 07th, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشک پروکے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اشاروں کی بھارتی زبان کی لغت(سماعت سے محروم افراد کے لیے یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق آڈیو اور متن پر مبنی اشاروں کی زبان کا ویڈیو)، ٹاکنگ بکس(بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو بک)سی بی ایس ای کا اسکول کے معیار کی یقین دہانی اور تجزیے کا فریم ورک، نپن بھارت اور ودیانجلی پورٹل کے لیے ٹیچروں کا تربیتی پروگرام نشٹھا(تعلیمی رضاکاروں / عطیہ دینے والوں / اسکول کی ترقی کے لیے سی ایس آر تعاون کرنے والوں کی سہولت کے لیے )کا بھی آغاز کیا۔بھارت کے نوجوان بڑے پیمانے پر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
August 29th, 11:30 am
جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ پوری نوجوان نسل ہمارے سامنے نظر آتی ہے اور جب ہم نوجوان نسل کو قریب سے دیکھتے ہیں تو کتنی بڑی تبدیلی نظر آتی ہے۔ نوجوانوں کا ذہن بدل گیا ہےاور آج کا نوجوان ذہن ، پرانے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے ، ہٹ کر کرنا چاہتا ہے۔ آج کا نوجوان بنے بنائے راستوں پر نہیں چلنا چاہتا ، وہ نئے راستے بنانا چاہتا ہے۔ کسی نامعلوم مقام پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔ منزل بھی نئی ، ہدف بھی نئے ، راستے بھی نئے اور خواہش بھی نئی ۔ ارے ، ایک بار جب دل میں ٹھان لیتا ہے نا نو جوان ، جی جان سے لگ جاتا ہے ۔ دن رات محنت کر رہا ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں ، ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی بھارت نے اپنے اسپیس کے شعبے کو کھولا اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان نسل نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے طلباء ، نجی شعبے میں کام کرنے والے نوجوان بڑھ چڑھ کو آگے آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ایسے سیٹلائٹس ہوں گے ، جن میں ہمارے نو جوانوں ، ہمارے طلباء نے ، ہمارے کالج نے ، ہماری یونیورسٹی نے ، لیب میں کام کرنے والے طلباء نے کام کیا ہوگا۔وزیر اعظم نے پیرالمپک کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے بھاوینا پٹیل کو مبارکباد دی
August 28th, 01:18 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرالمپک کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے بھاوینا پٹیل کو مبارکباد دی اور کل ان کی کامیابی کے لیے ملک کی طرف سے مکمل حمایت ملنے کی بات کہی۔وزیر اعظم نے پیرالمپکس کھیلوں کے آغاز پر ہندوستانی ٹیم کو نیک خواہشات پیش کیں
August 24th, 04:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو میں پیرالمپکس کھیلوں کے آغاز پر ہندوستانی ٹیم کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ٹوکیو 2020 پیرالمپک گیمس میں شرکت کرنے والے ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دستے کے ساتھ وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 17th, 11:01 am
پروگرام میں میرے ساتھ شامل ہورہے حکومت ہند میں ہمارے کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر جی ، تمام کھلاڑی ساتھیوں، تمام کوچز اور خاص طور پر والدین ، آپ کے ماں باپ۔ آپ تمام حضرات سے بات چیت کرکے میرے اعتماد میں اضافہ ہواہے کہ اس بار بھارت پیرالمپک گیمز میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ میں اپنے تمام کھلاڑیوں اور تمام کوچز کو آپ کی کامیابی ، ملک کی فتح کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے ٹوکیو 2020 پیرالمپک گیمس میں شرکت کرنے والے بھارت کے معذور کھلاڑیوں کے دستے سے گفتگو کی
August 17th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹوکیو – 2020 پیرا لمپک گیمس کے لئے بھارت کے معذور کھلاڑیوں کے دستے ، ان کے اہل خانہ ، سرپرستوں اور معذور کھلاڑیوں کے کوچ حضرات کے ساتھ گفتتگو کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ، اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی موجود تھے۔خصوصی تصاویر! وزیر اعظم مودی نے بھارت کے لئے باعث فخر اولمپک کھلایوں سے ملاقات کی
August 16th, 10:56 am
لال قلعہ کی فصیل اولمپک کھلاڑیوں کی ستائش کرنے اور پورے ملک سے ان کی ستائش کروانے کے ایک دن بعد، وزیر اعظم مودی نے اولمپکس میں حصہ لینے والے اور بھارت کو فخر کا احساس کرانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ تقریب کی چند تصاویر ملاحظہ کیجئے!وزیر اعظم نے ہندوستانی دستے کو ٹوکیو 2020 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی
August 08th, 06:24 pm
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جو تمغے جیتے ہیں وہ یقینی طور پر ہماری قوم کو فخر اور مسرت بخش رہے ہیں۔وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کاتمغہ جیتنے کے لئے نیرج چوپڑا کو مبارکباد پیش کی
August 07th, 06:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے نیرج چوپڑا کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے غیر معمولی جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کشتی کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پربجرنگ پونیا کو مبارکباد پیش کی
August 07th, 05:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کشتی کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بجرنگ پونیا کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم گولفر ا دیتی اشوک کی مہارت اور عزم دکھانے کے لیے ستائش کی ہے
August 07th, 11:22 am
نئی دہلی،7 اگست 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گولف کھلاڑی ادیتی اشوک کو اولمپکس میں اپنی شاندار کامیاب کے دوران اپنی مہارتوں اور عزم کے لیے ستائش کی ہے۔کھیل رتن ایوارڈ،اب 'میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ' کہلائے گا: وزیر اعظم
August 06th, 02:15 pm
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میجر دھیان چند، ہندوستان کے صف اول کے کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ہندوستان کے لیے اعزاز اور فخر کا باعث بنے۔ یہ ہر لحاظ سے مناسب ہوگا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز ان کے نام سے موسوم کیا جائے۔