وزیر اعظم 21-20 جنوری کو تمل ناڈو کے متعدد مندروں کا دورہ کریں گے
January 18th, 06:59 pm
وزیر اعظم 20 جنوری کو صبح تقریباً 11 بجے، تمل ناڈو کے تروچیراپلی کے شری رنگناتھ سوامی مندر میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس مندر میں کمب رامائنم کا پاٹھ کرتے ہوئے مختلف اسکالرز کو بھی سنیں گے۔وزیر اعظم نے تمل ناڈو اور نوجوانوں کے درمیان پروگرام کے ساتھ 2024 کی شروعات کرنے پر فخر کا اظہار کیا
January 02nd, 05:27 pm
انہوں نے تروچیراپلی میں بھارتی داسن یونیورسٹی کے کانووکیشن (جلسہ تقسیم اسناد)کی تصاویر بھی شیئر کیں۔تمل ناڈو کے تروچراپلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھے جانے اور افتتاح کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 02nd, 12:30 pm
تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی جی، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جیوتر آدتیہ سندھیا جی اور اسی سر زمین سے تعلق رکھنے والے میرے ساتھی ایل مروگن جی، تمل ناڈو حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی اور تمل ناڈو کے میرے پریوار جنوں!وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں 20000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
January 02nd, 12:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں 20000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ ترقیاتی منصوبوں میں تمل ناڈو میں ریل، سڑک، تیل اور گیس اور جہاز رانی کے شعبے شامل ہیں۔تروچیراپلی میں بھارتی داسن یونیورسٹی کے 38ویں تقسیم اسناد کے جلسے میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 02nd, 11:30 am
ایندو مانو کُڈمبمے یہاں بھارتی داسن یونیورسٹی کے 38ویں تقسیم اسناد کے جلسہ میں آنا میرے لیے بہت خاص ہے۔ 2024 میں یہ میری پہلی عوامی بات چیت ہے۔ مجھے خوبصورت ریاست تمل ناڈو اور یہاں کے نوجوانوں کے درمیان آخر بہت خوشی ہوئی ہے۔ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ میں پہلا وزیراعظم ہوں جسے یہاں تقسیم اسناد کے جلسے میں آنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں اس اہم موقع پر گریجویٹ طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے بھرتی داسن یونیورسٹی، تروچیراپلی، تمل ناڈو کے 38ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا
January 02nd, 10:59 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں بھرتی داسن یونیورسٹی کے 38ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ہونہار طلباء کو ایوارڈزسے بھی نوازا۔وزیر اعظم 2 تا 3 جنوری 2024 کو تمل ناڈو، لکشدیپ اور کیرالہ کا دورہ کریں گے
December 31st, 12:56 pm
2 جنوری، 2024 کو، صبح تقریباً 10:30 بجے، وزیر اعظم تروچیرپلی، تمل ناڈو پہنچیں گے۔ وہ بھارتی داسن یونیورسٹی، تروچیرپلی کے 38ویں کانووکیشن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، تروچیرپلی میں ایک عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم ہوا بازی، ریل، سڑک، تیل اور گیس، جہاز رانی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے متعلق 19,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم اگاتی، لکشدیپ پہنچیں گے جہاں وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ 3 جنوری، 2024 کو، تقریباً 12 بجے دوپہر، وزیر اعظم کاوارتی، لکشدیپ پہنچیں گے، جہاں وہ لکشدیپ میں ٹیلی کمیونیکیشن، پینے کے پانی، شمسی توانائی اور صحت جیسے شعبوں سے متعلق متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔