Chandrayaan Mission and PM Modi’s Penchant Towards Space Tech
September 03rd, 02:25 pm
Prime Minister Narendra Modi always had a keen interest in technology and an inclination towards space-tech long before he became the PM. In 2006, when Shri Modi was the Chief Minister of Gujarat, he accompanied the then President APJ Abdul Kalam to the Space Applications Centre (SAC), ISRO, Ahmedabad.بنگلورو میں اسرو سنٹر سے لوٹنے کے بعد دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے پیغام کا متن
August 26th, 01:18 pm
آج صبح: میں بنگلورو میں تھا، صبح بہت جلدی پہنچا تھا اور یہ طے کیا ٖ تھا کہ ہندوستان جاکر ملک کو اتنی بڑی کامیابی دلانے والے سائنسدانوں کا دیدار کروں گا۔ اس لیے میں صبح سویرے وہاں چلا گیا، لیکن وہاں عوام نے صبح سے ہی ، سورج نکلنے سے پہلے ہی ہاتھ میں ترنگا لے کر چندریان کی کامیابی کا جس طرح جشن منایا، وہ بہت ہی متاثر کن تھا اور ابھی سخت دھوپ میں سورج مسلسل تپ رہا ہے اور اس مہینے کی دھوپ تو چمڑی کو ادھیڑ دیتی ہے۔ایسی سخت دھوپ میں آپ سب کا یہاں آنا اور چندریان کی کامیابی کا جشن منانا اور مجھے بھی اس جشن میں حصے دار بننے کا موقع ملا، یہ میری خوش نصیبی ہے۔ میں اس کے لئے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دہلی پہنچنے پر وزیر اعظم کا شاندار شہری استقبال
August 26th, 12:33 pm
نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ وزیر اعظم چندریان 3 مون لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے بعد اسرو کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرکے بنگلورو سے دہلی پہنچے۔ وزیر اعظم جنوبی افریقہ اور یونان کے اپنے چار روزہ دورے کے بعد سیدھے بنگلورو پہنچے۔ جناب جے پی نڈا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور ان کے کامیاب دورے اور بھارتی سائنسدانوں کی اہم کامیابی کے لیے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔چندریان -3 مشن کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا متن
August 26th, 08:15 am
آج آپ سب کے درمیان آ کر میں ایک الگ طرح کی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ شاید ایسی خوشی بہت کم موقع پر ہوتی ہے۔ جب تن اور من خوشیوں سے بھر جاتے ہیں اور انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بے صبری اس پر حاوی ہو جاتی ہے۔ اس بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، بہت بے صبری۔ میں جنوبی افریقہ میں تھا، پھر یونان میں ایک پروگرام تھا، اس لیے میں وہاں گیا لیکن میرا ذہن پوری طرح آپ پر مرکوز تھا۔ لیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہوں۔ میری بے صبری اور آپ کی پریشانی۔ اتنی صبح آپ سب کے لیے اور اتنا وقت، لیکن میں صرف یہاں آ کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو پریشانی ضرور ہوئی ہوگی لیکن میں ہندوستان آتے ہی آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا تھا۔ آپ کی محنت کو سلام، آپ کے صبر کو سلام، آپ کے جذبے کو سلام، آپ کی جاں فشانی کو سلام۔ آپ نے ملک کو جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ یہ لا محدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کی گونج ہے۔چندریان -3 کی کامیابی پر وزیر اعظم كا ٹیم اسرو سے خطاب
August 26th, 07:49 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونان سے اپنی آمد کے بعد بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استراك) کا دورہ کیا اور چندریان-3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔