تمل ناڈو کے تھوتکوڈی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح/ سنگ بنیاد رکھنے/وقف کرنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
February 28th, 10:00 am
اسٹیج پر موجود تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی جی، میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شری پد نائک جی، شانتنو ٹھاکر جی، ایل مروگن جی، ریاستی حکومت کے وزراء، یہاں کے اراکین پارلیمنٹ، دیگر معززین، خواتین و حضرات، وانکم!وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے تھوتھوکڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
February 28th, 09:54 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے وی- او- چدمبرانار بندرگاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے جہاز کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے وانچی مانیاچّھی - ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم- ارالویمولی سیکشن سمیت وانچی مانیاچّھی- ناگرکوئل ریل لائن کو دوہرا بنانے کے ریل پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا،جنہیں تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔