وزیراعظم 17 فروری کو تمل ناڈو میں تیل اور گیس کے شعبہ سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

February 15th, 08:42 pm

نئی دہلی، 15/فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 فروری 2021 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمل ناڈو میں تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم راماناتھا پورم – تھوٹوکوڈی قدرتی گیس پائپ لائن اور چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، منالی میں گیسولائن ڈیسلفیورائزیشن یونٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ ناگاپٹنم میں کاویری بیسن ریفائنری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کا نتیجہ ٹھوس سماجی – اقتصادی فوائد کی شکل میں برآمد ہوگا اور اس سے اورجا آتم نربھرتا کی سمت میں ملک کے سفر کو تقویت ملے گی۔ تمل ناڈو کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

چنئی میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح / سپردگی/ سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 11:31 am

نئی دہلی:14،فروری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چنئی میں متعدد اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے آرمی کو ارجن مین بیٹل ٹینک (ایم کے۔1 اے) بھی سونپا۔

وزیراعظم نے تملناڈو میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 14th, 11:30 am

نئی دہلی:14،فروری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چنئی میں متعدد اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے آرمی کو ارجن مین بیٹل ٹینک (ایم کے۔1 اے) بھی سونپا۔

وزیر اعظم 14 فروری کو تمل ناڈو اور کیرالہ کا دورہ کریں گے

February 12th, 06:10 pm

نئی دلّی ، 12 فروری / وزیر اعظم نریندر مودی 14 فروری ، 2021 ء کو تمل ناڈو اور کیرالہ کا دورہ کریں گے ۔ چنئی میں دن میں تقریباً 11.15 بجے وزیر اعظم کئی کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ارجن جنگی ٹینک ( ایم کے – 1 اے ) فوج کو سونپیں گے ۔ سہ پہر 3.30 بجے کے قریب وزیر اعظم کوچی میں کئی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور کئی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ ان پروجیکٹوں سے ، اِن ریاستوں میں ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی اور یہ مکمل صلاحیت کے حصول کے لئے رفتار تیز کرنے میں مدد کریں گے ۔