سڈنی مذاکرات میں وزیراعظم کا کلیدی خطاب

November 18th, 09:19 am

ہندوستان کے عوام کے لئے یہ بڑے افتخار کی بات ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے سڈنی مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دینے کے لئے مدعو کیا ہے۔میں اس دعوت کو ہند بحرالکاہل خطے اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستان کے مرکزی کردار کے اعتراف کے طور پر دیکھتا ہوں۔یہ ایک طریقہ سے ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری سے عقیدت کا اظہار بھی ہے اوراس خطے اوردنیا کے لئے ایک نیک شگون بھی۔میں سڈنی مذاکرات میں اہتمام کرنے والوں کو ابھرتی ہوئی، اہم اور سائبر ٹیکنالوجیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے ،سڈ نی مذاکرات میں کلیدی خطبہ دیا- جناب نریندر مودی کا بھارت کے ٹکنالوجی ارتقا ء اور انقلاب کے بارے میں اظہار خیال

November 18th, 09:18 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پہلے سڈنی مذاکرات میں کلیدی خطبہ دیا ۔ جناب مودی نے بھارت کے ٹکنالوجی ارتقا اور انقلاب کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ان کے خطاب کے بعدآسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب اسکاٹ موریسن نے تعارفی کلمات پیش کئے۔