انڈیا موبائل کانگریس کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 27th, 10:56 am
انڈیا موبائل کانگریس کے اس ساتویں ایڈیشن میں آپ سب کے درمیان ہونا اپنے آپ میں ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ 21ویں صدی کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں یہ انعقاد کروڑوں لوگوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک وقت تھا، جب ہم مستقبل کی بات کرتے تھے، تواس کا مطلب اگلی دہائی، یا اب سے 20-30 سال بعد کا وقت، یا پھر اگلی صدی ہوتی تھی۔ لیکن آج ٹیکنالوجی میں تیز رفتار تبدیلیوں کی وجہ سے ہر روز ہم کہتے ہیں کہ 'دی فیوچر اِز ہیئر اینڈ ناؤ'، ابھی چند منٹ پہلے، میں نے یہاں نمائش میں کچھ اسٹالز لگے ہوئے دیکھے۔ اس نمائش میں میں نے اسی مستقبل کی ایک جھلک دیکھی۔ ٹیلی کام ہو، ٹیکنالوجی ہو یا کنیکٹیویٹی، 6 جی ہو، اے آئی ہو، سائبر سکیورٹی ہو، سیمی کنڈکٹرز ہو، ڈرون ہو یا خلائی شعبہ ہو، ڈیپ سی ہو، گرین ٹیک ہو یا دیگر شعبے، آنے والا وقت بالکل مختلف ہونے والا ہے۔ اور یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری نوجوان نسل ملک کے مستقبل کی قیادت کررہی ہے، ہمارے ٹیک انقلاب کی رہنمائی کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
October 27th, 10:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں انڈیا موبائل کانگریس 2023 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) ایشیا میں سب سے بڑا ٹیلی مواصلات ، میڈیا اور ٹیکنالوجی کا فورم ہے جو ’’عالمی ڈیجیٹل اختراع‘‘ کے موضوع پر 27 اکتوبر 29 ا کتوبر 2023 تک منعقد ہو رہ ہے۔ آئی ایم سی 2023 کا مقصد بھارت کی ایک ڈیولپر، مینوفیکچرر اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے برآمد کار کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں کو 100 پانچ جی یوز کیس لیبس عطا کئے۔جبل پور، مدھیہ پردیش میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 05th, 03:31 pm
ماں نرمدا کی اس مقدس سرزمین کو عقیدت کے ساتھ سجدہ کرتے ہوئے، آج میں جبل پور کا ایک نیا چہرہ دیکھ رہا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ جبل پور میں جوش ہے، مہا کوشل میں خوشحالی ہے، جوش اور ولولہ ہے۔ یہ جوش، یہ جذبہ ،یہ ظاہر کرتا ہے کہ مہا کوشل کے ذہن میں کیا ہے۔ اس جوش و جذبے کے درمیان آج پورا ملک بہادر رانی درگاوتی جی کی 500 ویں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ رانی درگاوتی گورو یاترا کے اختتامی موقع پر، میں نے ان کےیوم پیدائش کو قومی سطح پر منانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج ہم سب یہاں اسی مقصد کے لیے جمع ہوئے ہیں، ایک مقدس کام کو انجام دینے کے لیے، اپنے اسلاف کا قرض چکانے کے لیے۔ ابھی کچھ دیر پہلے یہاں رانی درگاوتی جی کی عظیم الشان یادگار کا بھومی پوجن ہوا تھا، اور میں صرف یہ سوچ رہا تھا کہ یہ کیسے بنے گا، شیوراج جی مجھے اس کا مکمل نقشہ تفصیل سے دکھا رہے تھے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ اس کے بننے کے بعد ہندوستان کی ہر ماں اور ہر نوجوان کو اس دھرتی پر آنے کی خواہش جاگے گی۔ایک طرح سے یہ زیارت گاہ بن جائے گا۔ رانی درگاوتی کی زندگی ہمیں سب کی بھلائی کا سبق سکھاتی ہے، ہمیں اپنی جائے پیدائش کے لیے کچھ کرنے کی ہمت دیتی ہے۔ میں رانی درگاوتی کے یوم پیدائش پر پورے قبائلی سماج، مدھیہ پردیش اور 140 کروڑ ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اگر دنیا کے کسی بھی ملک میں رانی درگاوتی جیسا کوئی ہیرو یا ہیروئن ہوتا تو وہ ملک پوری دنیا میں اس پر فخر کر رہا ہوتا۔ آزادی کے بعد ہمارے ملک میں بھی ایسا ہونا چاہیے تھا لیکن ہمارے عظیم آدمیوں کو بھلا دیا گیا۔ یہ شاندار، تپسیا، قربانی اور تپسیا کے مجسمے، ایسے عظیم مرد، ایسے بہادر مرد اور عورتیں، بھلا دی گئیں۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں 12,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا
October 05th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں 12,600 کروڑ روپے سے زیادہ کی سڑک، ریل، گیس پائپ لائن، مکانات اور پینے کے صاف پانی جیسے شعبوں میں قومی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ جناب مودی نے رانی درگاوتی کی 500ویں پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جبل پور میں ’ویرانگنہ رانی درگاوتی اسمارک اور ادیان‘ کا ’بھومی پوجن‘ کیا۔ ان پروجیکٹوں میں اندور میں لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے 1000 سے زیادہ مکانات کا افتتاح، مانڈلا، جبل پور اور ڈنڈوری اضلاع میں جل جیون مشن کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور ضلع سیونی میں جل جیون مشن پروجیکٹ کا وقف شامل ہے۔ مدھیہ پردیش میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے 1850 کروڑ روپے سے زیادہ کے وجے پور-اورائیاں-پھول پور پائپ لائن پروجیکٹ کے ریل پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا اور جبل پور میں بوٹلنگ کے نئے پلانٹ کو وقف کرنے کے ساتھ انھوں نے ممبئی ناگپور جھارسوگوڈا پائپ لائن کے ناگپور جبل پور سیکشن (317 کلومیٹر) کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں لوک سبھا سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 19th, 01:50 pm
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا یہ پہلا اور تاریخی اجلاس ہے۔ میں تمام معزز اراکین پارلیمنٹ اور تمام اہل وطن کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں لوک سبھا سے خطاب کیا
September 19th, 01:18 pm
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں پہلا تاریخی اجلاس ہے اور اس موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے ہی دن خصوصی اجلاس میں ایوان سے خطاب کا موقع فراہم کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امرت کال کی صبح ہے کیونکہ ہندوستان پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں جا کر مستقبل کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے سائنس کے شعبے میں چندریان 3 کی کامیابیوں اورجی20 کی تنظیم اور عالمی سطح پر اس کے اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اظہارِ خیال کیا کہ ہندوستان کو آج ایک انوکھا موقع حاصل ہو رہا ہے اور اس کی روشنی میں آج قوم کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت فعال ہو رہی ہے۔ گنیش چترتھی کے مبارک موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان گنیش خوشحالی، نیک نیتی، عقل اور علم کے دیوتا ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’یہ وقت ہے کہ عزائم کو پورا کیا جائے اور نئے جوش اور توانائی کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کیا جائے‘‘۔ گنیش چترتھی اور نئی شروعات کے موقع پر لوک مانیہ تلک کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران لوک مانیہ تلک نے گنیش چترتھی کو پورے ملک میں سوراج کا شعلہ بھڑکانے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اسی تحریک اورجذبہ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ارکان پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 19th, 11:50 am
آپ کو اور ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم سب مل کر نئے مستقبل کا افتتاح کررہے ہیں۔ آج ہم یہاں ترقی یافتہ بھارت کا عزم دوہرانے ، پھر ایک بار عہد بستہ ہونے اور اس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جی جان سے خود کو وقف کردینے کے ارادے سے نئی عمارت کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔ قابل احترام ایوان، یہ عمارت اور اس میں بھی یہ سینٹرل ہال ایک طرح ہمارے جذبات سے پُر ہے۔ہمیں جذباتی بھی بناتا ہے اور ہمیں اپنے فرض کے لئے تحریک بھی دیتا ہے۔آزادی سے پہلے یہ جگہ ایک طرح لائبریری کی شکل میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بعد میں سموددھان سبھا کی نشست یہاں شروع ہوئی اور سمودھان سبھا کی نشستوں کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات اور غور و فکر کرکے ہمارے آئین نے یہیں پر تشکیل پائی۔یہیں پر 1947 میں انگریزی حکومت نے اقتدار منتقل کیا، اس عمل کا بھی چشم دید گواہ ہمارا یہ سینٹرل ہال ہے۔ اسی سینٹر ہال میں بھارت کے ترنگے کو اپنایاگیا، ہمارے قومی ترانے کو اپنایاگیا اور تاریخی موقعوں پر آزادی کے بعد بھی سبھی سرکاروں کے درمیان بہت سے موقعے آئے، جب دونوں ایوانوں نے مل کر بھارت کے قسمت کو تشکیل دینے کی بات پر غوروفکر کیا، اتفاق رائے پیدا کیا اور فیصلہ بھی کیا۔وزیر اعظم نے خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کیا
September 19th, 11:30 am
وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کونمایاں کیا جب ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔‘‘یشو بھومی کو قوم کے نام وقف کرنے اور پی ایم وشوکرما اسکیم کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 17th, 06:08 pm
آج بھگوان وشوکرما کی جینتی ہے۔ یہ دن ہمارے روایتی کاریگروں اور دست کاروں کے لیے وقف ہے۔ میں وشوکرما جینتی پر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے پورے ملک میں وشوکرما کے لاکھوں ساتھیوں سے جڑنے کا موقع ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے، میں نے بہت سے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں سے بھی بات کی تھی۔ اور مجھے یہاں آنے میں دیر ہوگئی، کیونکہ میں ان سے باتوں میں مصروف ہوگیا اور نیچے جو نمائش لگی ہے وہ اتنی شاندار ہے کہ وہاں سے نکلنے کا من نہیں کر رہا تھا اور میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اسے ضرور دیکھیں۔ اور مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ مزید 2-3 دن جاری رہے گا، اس لیے میں خاص طور سے دہلی کے لوگوں سے ضرور کہوں گا کہ وہ ضرور دیکھیں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشوبھومی‘ کا پہلا مرحلہ قوم کے نام وقف کیا
September 17th, 12:15 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشو بھومی‘ کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کیا۔ ‘یشوبھومی‘ میں ایک شاندار کنونشن سینٹر، متعدد نمائشی ہال اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انھوں نے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ’پی ایم وشوکرما اسکیم‘ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما لوگو ، ٹیگ لائن اور پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کسٹمائزڈ اسٹامپ شیٹ، ٹول کٹ ای بکلیٹ اور ویڈیو بھی جاری کی۔ وزیر اعظم نے18 مستحقین میں وشوکرما سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔مدھیہ پردیش روزگارمیلے کے دوران وزیراعظم کے ویڈیوپیغام کا متن
August 21st, 12:15 pm
آج آپ سب اس تاریخی دور میں تدریس کی اہم ذمہ داری سے خود کو وابستہ کر رہے ہیں۔ اس بار میں نے لال قلعہ سے تفصیل سے بات کی ہے کہ کس طرح قومی کردار، ملک کی ترقی میں اہم ہے۔ یہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کی آنے والی نسل کی تربیت کریں ، اسے جدیدیت میں ڈھالیں اور اسے ایک نئی سمت دیں۔ مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں تعینات ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ اساتذہ بھائیوں اور بہنوں کو میری نیک خواہشات۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایم پی میں پچھلے 3 سال میں تقریباً 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی ہوئی ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش روزگار میلے سے خطاب کیا
August 21st, 11:50 am
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تقرری نامہ حاصل کرنے والے افراد، اس تاریخی دور میں تدریس کی اہم ذمہ داری نبھانے والوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ لال قلعہ سے اپنے خطاب پر روشنی ڈالتے ہوئے، قوم کی ترقی میں قومی کردار کے اہم رول کی تفصیل پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج جو لوگ نوکریاں حاصل کر رہے ہیں، وہ ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو ڈھالنے، انہیں جدید بنانے اور انہیں ایک نئی سمت دینے کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ انہوں نے آج اس روزگار میلے کے دوران مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں بحال کئے گئے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ اساتذہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ 3 سالوں میں تقریباً 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے اور اس کارنامے کے لیے ریاستی حکومت کو مبارکباد دی۔بھارتی معیشت اس مشکل دور میں امید کی کرن بن کر روشن ہے: وزیر اعظم
August 19th, 06:42 pm
بھارت کے لیے پرامیدی سے متعلق منی کنٹرول ویب سائٹ پر شائع مضامین اور انفوگرافکس کے مجموعے پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی معیشت کی مضبوط نمو اور لچک کے جذبے کا ازسر نو اعادہ کیا ہے۔لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی اہم جھلکیاں
August 15th, 02:14 pm
آج 15 اگست عظیم انقلابی اور روحانی زندگی سے شغف رکھنے والی شخصیت جناب اروندو کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ مکمل ہو رہی ہے۔ یہ سال سوامی دیانند سرسوتی کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کا بھی برس ہے۔ یہ برس رانی درگا وتی کی پیدائش کی 500ویں صدی کا ازحد مقدس موقع ہے جو پورا ملک دھوم دھام سے منانے والا ہے۔ یہ برس ریاضت کی دنیا کی سرکردہ شخصیت میرا بائی کے 525برس کا بھی مقدس موقع ہے۔ اس بار جو 26 جنوری منائیں گے، ہمارے یوم جمہوریہ کی 75ویں سالگرہ ہوگی۔India Celebrates 77th Independence Day
August 15th, 09:46 am
On the occasion of India's 77th year of Independence, PM Modi addressed the nation from the Red Fort. He highlighted India's rich historical and cultural significance and projected India's endeavour to march towards the AmritKaal. He also spoke on India's rise in world affairs and how India's economic resurgence has served as a pole of overall global stability and resilient supply chains. PM Modi elaborated on the robust reforms and initiatives that have been undertaken over the past 9 years to promote India's stature in the world.لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
دنیا کی سب سےبڑی جمہوریت اور اب بہت سے لوگوں کی منشاء ہے، یہ آبادی کے نقطہ نظر سے بھی ، ہم اعتمادو یقین میں نمبر ایک پر ہیں۔ اتنا بڑا عظیم ملک، 140 کروڑ لوگ، یہ میرے بھائی بہن، میرے پریوار جن، آج آزادی کا جشن منارہے ہیں۔ میں ملک کے کروڑوں شہریوں کو، ملک اور پوری دنیا میں ہندوستان سے محبت کرنے والے، ہندوستان کا احترام کرنے والے، ہندوستان کے وقار میں اضافہ کرنے والے کروڑوں لوگوں کو آزادی کے اس عظیم مقدس تہوار کی ان گنت مبارکباد دیتاہوں۔لوک سبھا میں 10 اگست 2023 کو عدم اعتماد کی تحریک کے جواب میں وزیراعظم کی تقریر کا متن
August 10th, 04:30 pm
پچھلے تین دنوں سے کئی سینئر قابل احترام ممبران نے اپنے خیالات کااظہار کیا ہے۔ تقریباً سبھی کے خیالات مجھ تک تفصیل سے پہنچے بھی ہیں۔ میں نے خود بھی کچھ تقریریں سنی ہیں ۔ محترم اسپیکر ، ملک کے عوام نے ہماری حکومت کے تئیں بار بار جو اعتماد ظاہر کیا ہے، میں آج کروڑوں شہریوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے حاضر ہوا ہوں اور محترم اسپیکر ، کہتے ہیں بھگوان بہت رحم دل ہیں اور بھگوان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ذریعے اپنی خواہش کو پورا کرتا ہے،کسی نہ کسی کو ذریعہ بناتا ہے۔ میں اسے بھگوان کا آشیرواد مانتا ہوں کہ ایشور نے حزب مخالف کو سمجھ دی اور وہ یہ تحریک لے کر آئے۔ 2018 میں بھی یہ ایشور کا ہی حکم تھا جب اپوزیشن کےمیرے ساتھی عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے تھے۔ اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک ہماری حکومت کیلئے فلور ٹیسٹ نہیں ہے ، میں نے اس دن کہا تھا۔ بلکہ یہ انہی کا فلور ٹیسٹ ہے، یہ میں نے اس دن بھی کہا تھا ۔ اور ہوا بھی وہی جب ووٹنگ ہوئی تو حزب اختلاف کے پاس جتنے ووٹ تھے اتنے ووٹ بھی وہ جمع نہیں کرپائے تھے۔ اور اتنا ہی نہیں، جب ہم سب عوام کے پاس گئے تو عوام نے بھی پوری طاقت کے ساتھ ان کے لئے عدم اعتماد کا اعلان کردیا۔ اور انتخابات میں این ڈی اے کو بھی زیادہ سیٹیں ملیں اور بی جے پی کو بھی زیادہ سیٹیں ملیں۔ یعنی ایک طرح سے حزب اختلاف کی عدم اعتماد کی تحریک ہمارے لئے نیک فال ہوتی ہے ، اور میں آج دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے طے کرلیا ہے کہ این ڈی اے اور بی جے پی 2024 کے انتخابات میں پرانے تمام ریکارڈ توڑ کر شاندار جیت کے ساتھ عوام کےآشیرواد سے واپس آئے گی۔وزیر اعظم نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کا جواب دیا
August 10th, 04:00 pm
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ حکومت پر بار بار اعتماد ظاہر کرنے پر ہندوستان کے ہر شہری کا بے حد شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ یہ حکومت کے لیے فلور ٹیسٹ نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اسے 2018 میں ایوان میں پیش کیا تھا جب اپوزیشن تحریک عدم اعتمادلے کرآئی تھی۔ ‘‘جب ہم 2019 میں انتخابات میں گئے تھے، لوگوں نے ان پر پوری طاقت کے ساتھ عدم اعتماد کا اعلان کیا تھا’’، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این ڈی اے اور بی جے پی دونوں نے زیادہ سیٹیں جیتیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرح سے اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد حکومت کے لیے خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ این ڈی اے اور بی جے پی تمام ریکارڈ توڑ دیں گے اور عوام کے آشیرواد سے 2024 میں فتح حاصل کریں گے۔مہاراشٹر کے پونے میں لوک مانیہ تلک ایوارڈ تقریب 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 01st, 12:00 pm
پروگرام میں موجود عزت مآب شرد پوار جی، گورنر جناب رمیش بیس جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار جی، ٹرسٹ کے صدر جناب دیپک تلک جی ، سابق وزیر اعلی جناب سشیل کمار شندے جی، تلک خاندان کے تمام معزز ممبران اور حاضر بھائیو اور بہنو !وزیر اعظم کو مہاراشٹر کے پونے میں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا
August 01st, 11:45 am
وزیر اعظم نے پروگرام کی جگہ پر پہنچنے کے بعد لوک مانیہ تلک کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوک مانیہ تلک کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے ایک خاص دن ہے۔ اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لوک مانیہ تلک کی پونیہ تیتھی اور انا بھاؤ ساٹھے کی یوم پیدائش ہے۔وزیراعظم نے کہا ، ’’لوکمانیہ تلک جی ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ’تلک‘ ہیں ۔‘‘ انہوں نے معاشرے کی بہتری کے لیے انا بھاؤ ساٹھے کے غیر معمولی اور بے مثال تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی، چاپیکر برادر، جیوتیبا پھولے اور ساوتری بائی پھولے کی سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے دگدوشیٹھ مندر میں آشیرواد حاصل کیا۔