من کی بات, دسمبر 2023

December 31st, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ ’من کی بات‘ کا مطلب ہے آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع، اور جب آپ اپنے خاندان کے افراد سے ملتے ہیں، تو یہ بہت خوش کن… بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سے ملنے کے بعد میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ اور یقیناً آج یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں قسط ہے۔ ہمارے یہاں 108 عدد کی اہمیت، اس کی پاکیزگی ایک گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ ہار میں 108 دانے، 108 بار وِرد، 108 روحانی احساس، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، 108 کا یہ عدد بے پناہ عقیدت سے جڑی ہوئی ہے، اسی لیے ’من کی بات‘ کی 108 واں قسط میرے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔ ان 108 قسطوں میں ہم نے عوامی شراکت داری کی اتنی ہی مثالیں دیکھی ہیں، ان سے تحریک بھی حاصل کی ہے۔ اب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، ہمیں نئی توانائی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ نئے سرے سے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ کل کا طلوع آفتاب 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا - ہم سال 2024 میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے باندی پور اور مدوملائی ٹائیگر ریزرو کا دورہ کیا

April 09th, 02:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک اور تمل ناڈو میں باندی پور اور مدوملائی ٹائیگر ریزرو کا دورہ کیا۔ انہوں نے مدوملائی ٹائیگر ریزرو میں تھیپاکڈو ہاتھی کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مہاوتوں اور کاوڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ہاتھیوں کو چارہ کھلایا۔ وزیر اعظم نے آسکر ایوارڈیافتہ دستاویزی فلم دی ایلیفینٹ وِسپررز میں دکھائے جانےو الے ہاتھی کے رکھ والوں سے بات چیت بھی کی۔

میسور ومیں پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب کے افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 09th, 01:00 pm

سب سے پہلے تو میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں کہ میں صبح 6 بجے چلا گیا تھا، میں نے سوچا تھا کہ میں وقت پر جنگلوں کی سیر کر کے واپس آجا ؤں گا، لیکن مجھے آنے میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوگئی۔ آپ سب کو انتظار کرنا پڑا، اس کے لئے میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ میری بات، سب سے پہلے ہم نے جو ٹائیگرز کی تعداد کے ہندسے کو چھو ا ہے، جو دیکھا ہے، ہمارا یہ پریوار بڑھ رہا ہے، یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان زکے اعزاز میں اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر ہم ٹائیگرز کو سلامی دیں۔ شکریہ!

وزیر اعظم نے میسور، کرناٹک میں پروگرام ’پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال کییاد میں‘ کا افتتاح کیا

April 09th, 12:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے میسور میں، میسورویونیورسٹی میں ’پروجیکٹ ٹائیگر‘ کے 50 سال کییادگاری پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس(آئی بی سی اے)کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے پبلیکیشنز–’ٹائیگرکےتحفظ کے لئے امرت کال کا وژن‘جاری کیا، جو ٹائیگر ریزرو کے انتظامی تاثیر کی تشخیص کے 5ویں دور کی خلاصہ رپورٹ ہے، شیروں کی تعداد کا اعلان کیا اور آل انڈیا ٹائیگر اسٹیمیشن (5ویں سائیکل) کی خلاصہ رپورٹ جاری کی۔ انہوں نے پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے پر ایکیادگاری سکہ بھی جاری کیا۔

وزیر اعظم نے ایوارڈ یافتہ دستاویزی مختصر فلم ’دی ایلیفنٹ وسپررز‘ بنانے والوں سے ملاقات کی

March 30th, 03:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی دستاویزی مختصر فلم ’دی ایلیفنٹ وسپررز‘ بنانے والوں سے ملاقات کی ہے۔