مہاراشٹر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 09th, 01:09 pm
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، دیگر تمام معززین اور مہاراشٹر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو...وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
October 09th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے پروجیکٹوں میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بین الاقوامی ہوائی اڈے، ناگپور کی اپ گریڈیشن اور شرڈی ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں 10 سرکاری میڈیکل کالجوں کے آپریشنلائزیشن کا بھی آغاز کیا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز(آئی آئی ایس)، ممبئی اور مہاراشٹر کے ودیا سمیکشا کیندر (وی ایس کے) کا افتتاح بھی کیا۔مہاراشٹرکےتھانےمیں مختلف پروجیکٹوں کےتقریب سنگ بنیاداور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 05th, 04:35 pm
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، اس کے مقبول وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، ریاستی حکومت کے دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر سینئر معززین اور مہاراشٹر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے تھانے میں 32,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
October 05th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھانے، مہاراشٹرا میں 32,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا جس کا مقصد علاقے میں شہری نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔وزیر اعظم 5 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے
October 04th, 05:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ واشیم جائیں گے اور تقریباً 11:15 بجے جگدمبا ماتا مندر، پوہرا دیوی میں درشن کریں گے۔ وہ واشیم میں سنت سیوالال مہاراج اور سنت رام راؤ مہاراج کی سمادھیوں پر بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم بنجارہ برادری کے شاندار ورثے کو مناتے ہوئے، بنجارہ وراثت میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، وہ تقریباً 23,300 کروڑ روپے کی مالیت کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق کئی اقدامات کا آغاز کریں گے۔ شام 4 بجے کے قریب، وزیر اعظم تھانے میں 32,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد شام 6 بجے کے قریب، بی کے سی میٹرو اسٹیشن سے، وہ بی کے سی سے آرے جے وی ایل آر، ممبئی تک چلنے والی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ بی کے سی اور سانتا کروز اسٹیشنوں کے درمیان میٹرو میں سواری بھی کریں گے۔