Prime Minister holds official talks with the President of Guyana

November 21st, 04:23 am

PM Modi met Guyanese President Dr. Mohamed Irfaan Ali at the State House in Georgetown on 20 November, receiving a ceremonial guard of honor. They discussed enhancing ties across defense, trade, health, energy, infrastructure, and culture. The leaders emphasized cooperation in hydrocarbons, renewable energy, and climate change, reaffirming solidarity among Global South nations.

Be it COVID, disasters, or development, India has stood by you as a reliable partner: PM in Guyana

November 21st, 02:15 am

PM Modi and Grenada PM Dickon Mitchell co-chaired the 2nd India-CARICOM Summit in Georgetown. PM Modi expressed solidarity with CARICOM nations for Hurricane Beryl's impact and reaffirmed India's commitment as a reliable partner, focusing on development cooperation aligned with CARICOM's priorities.

PM Modi attends Second India CARICOM Summit

November 21st, 02:00 am

PM Modi and Grenada PM Dickon Mitchell co-chaired the 2nd India-CARICOM Summit in Georgetown. PM Modi expressed solidarity with CARICOM nations for Hurricane Beryl's impact and reaffirmed India's commitment as a reliable partner, focusing on development cooperation aligned with CARICOM's priorities.

اے آئی آئی اے میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 29th, 01:28 pm

آج پورا ملک دھن تیرس کا تہوار اور بھگوان دھن ونتری کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں آپ سب کو دھن تیرس اور دھن ونتری جینتی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کے لیے کچھ نیا خریدتی ہے۔ میں خاص طور پر ملک کے کاروباری ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو دیوالی کی پیشگی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بہت سی دیوالیاں دیکھی ہیں، لیکن اگر آپ نے دیوالی دیکھی بھی ہے تو یہ دیوالی تاریخی ہے، آپ کو لگے گا کہ اتنی دیوالیوں کو دیکھ کر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں اور مودی جی یہ تاریخی دیوالی کہاں سے لائے؟ 500 سال بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش پر بنے رام للا کے مندر میں ہزاروں چراغ جلیں گے، شاندار جشن منایا جائے گا۔ یہ ایسی دیوالی ہوگی، جب ہمارے رام ایک بار پھر اپنے گھر آئے ہیں۔ اور اس بار یہ انتظار 14 سال بعد نہیں بلکہ 500 سال بعد ختم ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

October 29th, 01:00 pm

دھنونتری جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں صحت کے شعبے سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازکیا، افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔

ایس سی او چوٹی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی تقریر

July 04th, 01:29 pm

یہ تقریر مرکزی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ذریعہ پڑھی گئی جو اس اجلاس میں ذاتی طور پر موجود تھے۔

ایس سی او چوٹی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی تقریر

July 04th, 01:25 pm

ہم تنظیم کے رکن کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، میں صدر رئیسی اور دیگر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والی المناک اموات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔

چندریان -3 مشن کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا متن

August 26th, 08:15 am

آج آپ سب کے درمیان آ کر میں ایک الگ طرح کی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ شاید ایسی خوشی بہت کم موقع پر ہوتی ہے۔ جب تن اور من خوشیوں سے بھر جاتے ہیں اور انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بے صبری اس پر حاوی ہو جاتی ہے۔ اس بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، بہت بے صبری۔ میں جنوبی افریقہ میں تھا، پھر یونان میں ایک پروگرام تھا، اس لیے میں وہاں گیا لیکن میرا ذہن پوری طرح آپ پر مرکوز تھا۔ لیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہوں۔ میری بے صبری اور آپ کی پریشانی۔ اتنی صبح آپ سب کے لیے اور اتنا وقت، لیکن میں صرف یہاں آ کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو پریشانی ضرور ہوئی ہوگی لیکن میں ہندوستان آتے ہی آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا تھا۔ آپ کی محنت کو سلام، آپ کے صبر کو سلام، آپ کے جذبے کو سلام، آپ کی جاں فشانی کو سلام۔ آپ نے ملک کو جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ یہ لا محدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کی گونج ہے۔

چندریان -3 کی کامیابی پر وزیر اعظم كا ٹیم اسرو سے خطاب

August 26th, 07:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونان سے اپنی آمد کے بعد بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استراك) کا دورہ کیا اور چندریان-3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

برکس -افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کی شرکت

August 25th, 12:12 am

اس میٹنگ میں برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک افریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے بھی شرکت کی۔

برکس-افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کا بیان

August 24th, 02:38 pm

میں برکس آؤٹ ریچ سمٹ کو افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر صدر رامافوسا کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 18th, 02:15 pm

ہندوستان کے ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی طرف سے، میں آپ کا ہندوستان اور اپنی آبائی ریاست گجرات میں نہایت گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہوں۔ آپ کو خوش آمدید کہنے میں میرے ساتھ 2.4 ملین ڈاکٹرز، 3.5 ملین نرسیں، 1.3 ملین نیم طبی عملے، 1.6 ملین فارماسسٹ، اور لاکھوں دیگر لوگ ہیں، جو ہندوستان میں حفظان صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

وزیر اعظم کا جی - 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب

August 18th, 01:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ جی – 20 وزراء صحت کے اجلاس سے خطاب کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب

July 04th, 12:30 pm

آج 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں آپ کا پرتپاک خیرمقدم ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم ایشیائی خطے میں امن، خوش حالی اور ترقی کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔ اس خطے کے ساتھ بھارت کے ہزاروں سال پرانے ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ ورثے کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ ہم اس علاقے کو نہ صرف ’’توسیع شدہ محلے‘‘ کے طور پر دیکھتے ہیں، بلکہ ایک ’’توسیع شدہ خاندان‘‘ کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے منگلاگری کے ایمس کی کامیابی کا اعتراف کیا

April 05th, 11:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش میں منگلا گری کے ایمس میں باہری مریضوں کی مشاورت کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرنے پرایمس کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں من کی بات کے ایک پروگرام میں انہوں نے اس معاملے پر ایک ڈاکٹر اور ایک ایسے شخص کے ساتھ بات چیت کی تھی جس نے ٹیلی مشاورت سے فائدہ اٹھایا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 18th, 11:17 pm

انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں جڑے سبھی معززین کو میرا نمسکار۔ ملک اور بیرونِ ملک سے جو ناظرین-قارئین، ڈجیٹل طریقے سے ہمارے ساتھ جڑے ہیں، ان کا بھی خیرمقدم۔ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس کانکلیو کا موضوع ہے – دی انڈیا مومنٹ۔ آج دنیا کے بڑے ماہر اقتصادیات، تجزیہ کار، مفکرین، سبھی یہ کہتے ہیں کہ ، ایک آواز ہو کر کہتے ہیں کہ ’یہ بھارت کا وقت ہے‘۔ لیکن جب انڈیا ٹوڈے گروپ یہ پرامیدی ظاہر کرتا ہے، تو یہ اور خاص ہے۔ ویسے میں نے 20 مہینے قبل لال قلعہ سے کہا تھا- یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ لیکن یہاں پہنچتے پہنچتے 20 مہینے لگ گئے۔ تب بھی جذبہ یہی تھا – دس اِز انڈیاز مومنٹ۔

وزیر اعظم کا انڈیا ٹوڈے کانکلیو سے خطاب

March 18th, 08:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کانکلیو کے لیے منتخب کردہ تھیم - ’دی انڈیا مومنٹ‘ پر مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ دنیا کے بہترین ماہرین اقتصادیات، تجزیہ کار اور مفکرین بیک آواز کہتے ہیں کہ یہ واقعی ہندوستان کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا ٹوڈے گروپ نے وہی امید ظاہر کی ہے جو اسے اور بھی خاص بناتا ہے۔ 20 مہینے پہلے لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے جہاں وزیر اعظم نے کہا تھا یہی وقت ہے اور یہ صحیح وقت ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستان کا وقت ہے۔

صحت اور طبی تحقیق کےموضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیراعظم کےخطاب کامتن

March 06th, 10:30 am

جب ہم ہیلتھ کیئر کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اسے پری کووڈ ایرا اور پوسٹ پینڈیمک ایرا کی تقسیم کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔ کورونا نے پوری دنیا کو دکھایا اور سکھایا ہے کہ جب اتنی بڑی آفت آتی ہے تو خوشحال ممالک کے ترقی یافتہ نظام بھی منہدم ہو جاتے ہیں۔ دنیا کی توجہ اب پہلے سے کہیں زیادہ ہیلتھ کیئر پر مبذول ہوگئی ہے، لیکن ہندوستان کا نقطہ نظر صرف ہیلتھ کیئر تک ہی محدود نہیں ہےبلکہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسی لیے ہم نے دنیا کے سامنے ایک وِژن رکھا ہے - ’ایک زمین ایک صحت‘(ون ارتھ – ون ہیلتھ)، یعنی جانداروں کے لیے، چاہے وہ انسان ہوں، جانور ہوں، پودے ہوں، ہم نے سب کے لیے ایک مکمل حفظان صحت کی بات کی ہے۔ کورونا کی عالمی وبا نے ہمیں یہ بھی سکھایا ہے کہ سپلائی چین کتنی اہم ہو گئی ہے۔ جب وبا اپنے عروج پر تھی تب ادویات، ویکسین، طبی آلات جیسی زندگی بچانے والی چیزیں بدقسمتی سے کچھ ممالک کے لیے ہتھیار بن چکی تھیں۔ گزشتہ برسوں کے بجٹ میں ہندوستان نے ان تمام موضوعات پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ بیرونی ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم سے کم ہو۔ اس میں آپ تمام حصص داروں کا بہت بڑا کردار ہے۔

وزیراعظم نے صحت اورطبی تحقیق کے بارے میں بجٹ کے بعد کے ایک ویبنار سے خطاب کیا

March 06th, 10:00 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ‘‘صحت اورطبی تحقیق ’’ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ایک ویبنارسے خطاب کیا۔ یہ حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے بجٹ کے بعد کے 12ویبنارس کے سلسلے کا 9واں ویبنارہے ، تاکہ مرکزی بجٹ 2023میں اعلان کردہ پہل قدمیوں کے موثرنفاذ کی غرض سے خیالات اور تجاویز طلب کی جاسکے ۔

وزیراعظم کا بجٹ کے بعد ویبینار میں ’ٹیکنالوجی کےاستعمال کے ساتھ زندگی گزارنے میں آسانی‘پر خطاب کا متن

February 28th, 10:05 am

قومی سائنس ڈے پر آج کے بجٹ ویبنار کا موضوع بہت اہم ہے۔ 21ویں صدی کا بدلتا ہوا ہندوستان اپنے شہریوں کو ٹیکنالوجی کی طاقت سے مسلسل بااختیار بنا رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہماری حکومت کے ہر بجٹ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اہل وطن کی زندگی میں مزید آسانی پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں بھی ہماری کوشش رہی ہے کہ ٹیکنالوجی کو ترجیح دی جائے لیکن ساتھ ہی انسانی رابطے کو بھی۔