این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 21st, 10:25 am
اگر ہم گزشتہ چار پانچ سال کے عرصے پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر مباحث میں ایک چیز مشترک رہی ہے... اور وہ ہے... فکر... مستقبل کی فکر... کورونا کے دوران یہ تشویش رہی کہ عالمی وباء سے کیسے نمٹا جائے... جب کووڈ بڑھ گیا تو دنیا کی معیشت کے بارے میں تشویش تھی... کورونا نے مہنگائی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا... بے روزگاری پر تشویش بڑھ گئی... آب وہوا کی تبدیلی پر تشویش تو تھی ہی... پھر شروع ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بات چیت میں خدشات مزید بڑھ گئے...عالمی سپلائی چین کے ٹوٹنے کا خدشہ...معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش...یہ کشیدگی، یہ ٹینشن، یہ تنازعات ،یہ سب کچھ عالمی سربراہی اجلاسوں اور سیمیناروں کا موضوع بنتا ہے۔ اور آج جب بحث کا مرکز تشویش ہے تو ہندوستان میں کس قسم کی سوچ چل رہی ہے؟ کتنا بڑا تضاد ہے۔ یہاں بحث ہے‘انڈین سنچری’... ہندوستان کی صدی، دنیا کے ہنگاموں کے درمیان، ہندوستان امید کی کرن بن گیا ہے... جب دنیا پریشانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے، ہندوستان امید پھیلا رہا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ عالمی حالات ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتے… یہ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں… چیلنجز بھی ہندوستان کے سامنے ہیں… لیکن یہاں ایک سینس آف پازیٹی ویٹی ہے، جس کو ہم سب محسوس کررہے ہیں اور اس طرح...‘ انڈین سنچری‘کی بات ہو رہی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا
October 21st, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سمٹ میں بہت سے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی موجودگی پر بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔آئی ٹی یو-ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 15th, 10:05 am
میرے کابینی رفقا جیوترادتیہ سندھیا جی، چندر شیکھر جی، آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل، مختلف ممالک کے وزراء، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے تمام وزراء، صنعت کے رہنما، ٹیلی کام کے ماہرین، اسٹارٹ اپس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے میرے پیارے نوجوان، ملک اور بیرون ملک سے آئے دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کا افتتاح کیا
October 15th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے پروگرام کے دوران انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی جائزہ لیا ۔وزیر اعظم 15 اکتوبر کو نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ا سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی2024 کا افتتاح کریں گے
October 14th, 05:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(ڈبلیو ٹی ایس اے) کا افتتاح کریں گے۔کابینہ نے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے تحت ایک اور سیمی کنڈکٹر یونٹ کو منظوری دی
September 02nd, 03:32 pm
ایک وائبرنٹ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے گجرا ت کے سانند میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کے لیے کائنس سیمی کون پرائیویٹ لمٹیڈ کی تجویز کو منظوری دی۔ہندوستان-سعودی عرب نے سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی
July 28th, 11:37 pm
سرمایہ کاری پر ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب ڈاکٹر پی کے مشرا اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عزت مآب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےمشترکہ طور پر کی۔یہ میٹنگ آج ورچوئل طریقے سے منعقدہوئی۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
June 17th, 07:44 pm
امریکی قومی سلامتی کے مشیر، جناب جیک سلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 13th, 11:30 am
آج ایک تاریخی دن ہے۔ آج ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں اور روشن مستقبل کی طرف ایک بڑا اور مضبوط قدم بھی اٹھا رہے ہیں۔ آج سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ سے متعلق تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین بڑے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ گجرات میں دھولیرا اور سانند میں سیمی کنڈکٹر فیسلیٹی ہو، آسام کے موریگاؤں میں سیمی کنڈکٹر فیسلیٹی ہو، یہ ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا عالمی مرکز بنانے میں مدد کریں گی۔ میں تمام ہم وطنوں کو اس اہم اقدام کے لیے، ایک اہم آغاز کے لیے، ایک مضبوط قدم کے لیے، اس انعقاد کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آج تائیوان سے ہمارے دوست بھی اس پروگرام میں ورچوول طور پر شامل ہوئے ہیں۔ میں بھی ہندوستان کی ان کوششوں سے بہت پرجوش ہوں۔وزیر اعظم نے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پروگرام میں شرکت کی
March 13th, 11:12 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وِکست بھارت‘ پروگرام سے خطاب کیا اور تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج جن سہولیات کا افتتاح کیا گیا وہ ہیں - دھولرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (ڈی ایس آئی آر)، گجرات میں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن کی سہولت، موریگاؤں، آسام میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت اور سانند، گجرات میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت۔انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے لیے بڑی چھلانگ: کابینہ نے مزید تین سیمی کنڈکٹر یونٹوں کی منظوری دی
February 29th, 03:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹرز اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کے تحت تین سیمی کنڈکٹر یونٹس کے قیام کو منظوری دی ہے۔ اِن تین یونٹوں کی تعمیر اگلے 100 دنوں کے اندر شروع ہو جائے گی ۔انڈیا موبائل کانگریس کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 27th, 10:56 am
انڈیا موبائل کانگریس کے اس ساتویں ایڈیشن میں آپ سب کے درمیان ہونا اپنے آپ میں ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ 21ویں صدی کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں یہ انعقاد کروڑوں لوگوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک وقت تھا، جب ہم مستقبل کی بات کرتے تھے، تواس کا مطلب اگلی دہائی، یا اب سے 20-30 سال بعد کا وقت، یا پھر اگلی صدی ہوتی تھی۔ لیکن آج ٹیکنالوجی میں تیز رفتار تبدیلیوں کی وجہ سے ہر روز ہم کہتے ہیں کہ 'دی فیوچر اِز ہیئر اینڈ ناؤ'، ابھی چند منٹ پہلے، میں نے یہاں نمائش میں کچھ اسٹالز لگے ہوئے دیکھے۔ اس نمائش میں میں نے اسی مستقبل کی ایک جھلک دیکھی۔ ٹیلی کام ہو، ٹیکنالوجی ہو یا کنیکٹیویٹی، 6 جی ہو، اے آئی ہو، سائبر سکیورٹی ہو، سیمی کنڈکٹرز ہو، ڈرون ہو یا خلائی شعبہ ہو، ڈیپ سی ہو، گرین ٹیک ہو یا دیگر شعبے، آنے والا وقت بالکل مختلف ہونے والا ہے۔ اور یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری نوجوان نسل ملک کے مستقبل کی قیادت کررہی ہے، ہمارے ٹیک انقلاب کی رہنمائی کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
October 27th, 10:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں انڈیا موبائل کانگریس 2023 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) ایشیا میں سب سے بڑا ٹیلی مواصلات ، میڈیا اور ٹیکنالوجی کا فورم ہے جو ’’عالمی ڈیجیٹل اختراع‘‘ کے موضوع پر 27 اکتوبر 29 ا کتوبر 2023 تک منعقد ہو رہ ہے۔ آئی ایم سی 2023 کا مقصد بھارت کی ایک ڈیولپر، مینوفیکچرر اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے برآمد کار کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں کو 100 پانچ جی یوز کیس لیبس عطا کئے۔برکس بزنس فورم لیڈرز ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر اعظم کےپریس بیان کا متن
August 22nd, 10:42 pm
مجھے خوشی ہے کہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر قدم رکھنے کے ساتھ ہی ہمارے پروگرام کا آغاز برکس بزنس فورم کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کی برکس کاروباری فورم کے لیڈروں کے مذاکرات میں شرکت
August 22nd, 07:40 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 22 اگست 2023 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس کاروباری فورم کے لیڈروں کے مذاکرات میں شرکت کی۔آئی ٹی یو ایریا آفس اینڈ اینوویشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
March 22nd, 03:34 pm
آج کا دن بہت خاص ہے، بہت مقدس ہے۔ آج سے ’ہندکیلنڈر‘ کا نیا سال شروع ہوا ہے۔ میں آپ سب کو اور تمام ملک کے شہریوں کو وِکرم سنوت 2080کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارے اتنے عظیم ملک میں، تنوع سے بھرے ملک میں صدیوں سے الگ الگ کلینڈرس مشتعمل ہیں۔ کولّم عہد کا ملیالم کلینڈر ہے، تمل کیلنڈر ہے، سینکڑوں برسوں سے ہندوستان کو تاریخ کی معلومات دیتے آرہے ہیں۔ وِکرم سنوت بھی 2080سال پہلے سے چل رہا ہے۔ گریگورین کیلنڈر میں ابھی سال 2023 سال چل رہا ہے، لیکن وِکرم سنوت اس س سے بھی 57سال پہلے کا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ نئے سال کے پہلے دن ٹیلی کام، آئی سی ٹی اور اس سے جڑے اینوویشن سینٹر کو لے کر ایک بہت بڑی شروعات ہندوستان میں ہورہی ہے۔آج یہاں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین(آئی ٹی یو)کے ایریا آفس اور صرف ایریا آفس نہیں، ایریا آفس اور اینوویشن سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج 6جی ٹیسٹ-بیڈ کو بھی لانچ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے جڑے ہمارے وژن ڈاکیومنٹ کو اَنویل کیا گیا ہے۔یہ ڈیجیٹل انڈیا کو نئی توانائی دینے کے ساتھ ہی ساؤتھ ایشیا ء کے لئے، گلوبل ساؤتھ کے لئے، نئے حل، نئے اینوویشن لے کر آئے گا۔خاص طور سے ہمارے اکیڈمیاں، ہمارے اینوویٹر-اسٹارٹ اَپ، ہماری انڈسٹری کے لئے اس سے متعدد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم نے آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا
March 22nd, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت 6 جی وژن دستاویز کی بھی نقاب کشائی کی اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کیا۔ آئی ٹی یو اقوام متحدہ کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے لیے خصوصی ایجنسی ہے۔ ہندوستان نے ایریا آفس کے قیام کے لیے آئی ٹی یو کے ساتھ مارچ 2022 میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ ہندوستان، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، افغانستان اور ایران کی خدمت کرے گا، اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے اور خطے میں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا۔وزیر اعظم 22 مارچ کو آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے
March 21st, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 مارچ، 2023 کو دوپہر 12:30 بجے وگیان بھون میں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم بھارت 6 جی وژن دستاویز کی نقاب کشائی کریں گے اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کریں گے۔ وہ ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔جرمنی کے چانسلر کے ہندوستان دورے کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
February 25th, 01:49 pm
میں اپنے دوست چانسلر شولز اور ان کے وفد کا ہندوستان میں استقبال کرتا ہوں۔ چانسلر شولز کئی برسوں کے بعد ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ سال 2012 میں ان کا ہندوستان دورہ ، ہیمبرگ کے کسی بھی میئر کا پہلا ہندوستان دورہ تھا۔ واضح ہے کہ انہوں نے ہند-جرمنی تعلق کے امکانات کو بہت پہلےہی سمجھ لیا تھا۔Double engine government is committed to the development of Arunachal Pradesh: PM Modi in Itanagar
November 19th, 09:40 am
PM Modi inaugurated Donyi Polo Airport, Itanagar and dedicated 600 MW Kameng Hydro Power Station to the nation. “Our government worked by considering the villages in the border areas as the first village of the country. This has resulted in making the development of the Northeast a priority for the government,” the PM remarked addressing a gathering at the inaugural event.