تلنگانہ کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

December 03rd, 02:25 pm

تلنگانہ کے وزیر اعلی جناب ریونت ریڈی اور تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی جناب بھٹی وکرمارک ملو نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

حیدرآباد میں سفران ایئرکرافٹ انجن سروسزانڈیا فیسیلیٹی کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کئے گئےوزیراعظم کے خطاب کا متن

November 26th, 10:10 am

میرےپاس وقت محدود ہے ، کیونکہ مجھے پارلیمنٹ پہنچنا ہے ، صدر جمہوریہ کا پروگرام ہے ، اس لیے میں لمبی بات نہ کرتے ہوئے، بہت تیزی سے کچھ باتیں بتا کر اپنی بات میں پوری کروں گا۔ آج سے ہندوستان کا ہوا بازی کا شعبہ ایک نئی پرواز کرنے والا ہے ۔ سفران کی یہ نئی سہولت ہندوستان کو گلوبل ایم آر او ہب کے طور پر قائم کرنے میں مدد کرے گی ۔ یہ ایم آر او سہولت ہائی ٹیک ایرو اسپیس کی دنیا میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی ۔ میں سبھی اور میں نے ابھی 24 نومبر کو سفران بورڈ اور مینجمنٹ کے لوگوں سے ملاقات کی ہے ، میں ان سے پہلے بھی مل چکا ہوں ، ہر بات چیت میں ، میں نے ہندوستان کے بارے میں ان میں اعتماد اور امید دیکھی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان میں سفران کی سرمایہ کاری اسی رفتار سے جاری رہے گی ۔ آج میں اس سہولت کے لیے ٹیم سفران کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد میں سفران ایئرکرافٹ انجن سروسز انڈیا (ایس اے ای ایس آئی) سہولت کا افتتاح کیا

November 26th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جی ایم آر ایئرو اسپیس اینڈ انڈسٹریل پارک-ایس ای زیڈ ، راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے ، حیدرآباد میں واقع سفران ایئرکرافٹ انجن سروسز انڈیا (ایس اے ای ایس آئی) سہولت کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی ،’’آج سے ہندوستان کا ہوا بازی کا شعبہ ایک نئی پرواز بھر رہا ہے ۔ سفران کی نئی سہولت ہندوستان کو عالمی دیکھ بھال ، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) کے مرکز کے طور پر قائم کرنے میں مدد کرے گی ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایم آر او سہولت ہائی ٹیک ایئرو اسپیس سیکٹر میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے 24 نومبر کو سفران بورڈ اور انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور اس بات کا ذکرکیا کہ اس سے پہلے بھی ان کے ساتھ ہر بات چیت میں انہوں نے ہندوستان کے بارے میں ان کے اعتماد اور امید کا مشاہدہ کیا تھا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان میں سفران کی سرمایہ کاری اسی رفتار سے جاری رہے گی ۔ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس نئی سہولت کے لیے ٹیم سفران کو مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم 19 نومبر کو آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے

November 18th, 11:38 am

تقریباً صبح 10 بجے وزیرِ اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے پٹّا پارتھی میں بھگوان شری ستیہ سائی بابا کے مقدس عبادت گاہ اور مہاسمادھی پر حاضری دیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ تقریباً صبح 10:30 بجے وزیرِ اعظم بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی صدیانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی زندگی، تعلیمات اور پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ جاری کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلعےمیں ایک حادثے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہارکیا

November 03rd, 10:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں پیش آئے حادثے میں قیمتی جانوں کےنقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کی جلد صحت یابی کی بھی تمنا کی ہے۔

کابینہ نے کرناٹک ، تلنگانہ ، بہار اور آسام کو فائدہ پہنچانے والے 3 پروجیکٹوں کی ملٹی ٹریکنگ اور کچھ ، گجرات کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک نئی ریل لائن کو منظوری دی

August 27th, 04:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ریلوے کی وزارت کے 4 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جن کی کل لاگت تقریبا 12،328کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں:

وزیر اعظم نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی

June 02nd, 09:54 am

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا،‘‘یہ ریاست قومی ترقی میں اپنی بے شمار خدمات کے لیے جانی جاتی ہے۔ گزشتہ دہائی میں، این ڈی اے حکومت نے ریاست کے عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔’’

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

May 24th, 08:41 pm

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ جناب ریونت ریڈی نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

آندھرا پردیش کے امراوتی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 02nd, 03:45 pm

آج جب میں امراوتی کی اس مقدس سرزمین پر کھڑا ہوں تو مجھے صرف ایک شہر نظر نہیں آتا، میں ایک خواب پورا ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ ایک نئی امراوتی، ایک نیا آندھرا۔ امراوتی وہ سرزمین ہے جہاں روایت اور ترقی ایک ساتھ چلتی ہے۔ جہاں بدھ مت کی وراثت کا امن بھی ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی توانائی بھی۔ آج یہاں تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ منصوبے صرف ٹھوس تعمیرات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ آندھرا پردیش کی امنگوں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی امیدوں کی مضبوط بنیاد بھی ہیں۔ میں بھگوان ویربھدر، بھگوان امرلنگیشور اور تروپتی بالاجی کے قدموں میں جھکتا ہوں اور آندھرا پردیش کے معزز لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ میں وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو گارو اور پون کلیان جی کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امراوتی، آندھرا پردیش میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورافتتاح کیا

May 02nd, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امراوتی، آندھرا پردیش میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امراوتی کی مقدس سرزمین پر کھڑے ہو کر وہ صرف ایک شہر نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ ایک ایک نئی امراوتی، ایک نیا آندھراکا خواب پورا ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں ۔امراوتی ایک ایسی سرزمین ہے جہاں روایت اور ترقی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، اپنے بدھ مت کے ورثے کے امن اور ترقی یافتہبھارت کی تعمیر کی توانائی دونوں کو اپناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج، پراجکٹس کے لیے سنگ بنیادرکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ہے، اور یہ پروجیکٹ صرف کنکریٹ ڈھانچے کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ آندھرا پردیش کی امنگوں اور ترقی کے لیےبھارت کے وژن کی مضبوط بنیاد ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بھگوان ویربھدرا، بھگوان امرلنگیشور اور تروپتی بالاجی کی پوجا کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو اورنائب وزیر اعلیٰجناب پون کلیان سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم 6 جنوری کو متعدد ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

January 05th, 06:28 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 6 جنوری کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم بھونیشور میں 30 نومبر سے 1 دسمبر تک پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز/ انسپکٹر جنرلز کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

November 29th, 09:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر سے 1 دسمبر 2024 تک ریاستی کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون، بھونیشور، اڈیشہ میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرل آف پولیس 2024 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 20th, 11:45 am

ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب

September 20th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

تلنگانہ کے گورنر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

August 03rd, 10:13 pm

تلنگانہ کے گورنر جناب جشنو دیو ورما نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کی

July 04th, 04:32 pm

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جناب ریونت ریڈی اور تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب بھٹی وکرمارکا مالو نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

Today, Ramlala sits in a grand temple, and there is no unrest: PM Modi in Karakat, Bihar

May 25th, 11:45 am

Prime Minister Narendra Modi graced the historic lands of Karakat, Bihar, vowing to tirelessly drive the nation’s growth and prevent the opposition from piding the country on the grounds of inequality.

PM Modi addresses vivacious crowds in Pataliputra, Karakat & Buxar, Bihar

May 25th, 11:30 am

Prime Minister Narendra Modi graced the historic lands of Pataliputra, Karakat & Buxar, Bihar, vowing to tirelessly drive the nation’s growth and prevent the opposition from piding the country on the grounds of inequality.

While pursuing its appeasement politics, BRS even proposed a Muslim IT Park: PM Modi in Warangal

May 08th, 10:20 am

Addressing the second rally of the day, the PM said, “Warangal holds a special place in my heart and in the BJP's journey. 40 years ago, when the BJP had only 2 MPs, one of them was from Hanamkonda. We can never forget your blessings and affection. Whenever we faced difficulties, the people of Warangal have always supported us.”

The BJP has always prioritized Nation First above all else: PM Modi in Karimnagar

May 08th, 10:00 am

Prime Minister Narendra Modi addressed a massive rally in Karimnagar, Telangana, amidst grandeur. He spoke about the bright future of Telangana and exposed the Opposition's nefarious intentions of piding the nation.