حکومتِ اسپین کے صدر کے دورہ ہند کے دوران بھارت اسپین مشترکہ بیان (28-29 اکتوبر، 2024)

October 28th, 06:32 pm

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید ہوئی ہے اور اس میں نئی رفتار آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ایک نئے دور کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انھوں نے 2017 میں وزیر اعظم مودی کے اسپین کے دورے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات کی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ دوطرفہ ایجنڈے کو مزید اپ گریڈ کرتے رہیں اور سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی، دفاع، عوامی اور ثقافتی تعاون کے تمام پہلوؤں میں تعاون کو فروغ دیں۔

نتائج کی فہرست: حکومت اسپین کے وزیر اعظم عزت مآب جناب پیڈرو سانچیز کا دورۂ ہند (28-29 اکتوبر 2024)

October 28th, 06:30 pm

وڈوڈرامیں سی 295 طیارے کے فائنل اسمبلی لائن پلانٹ کا مشترکہ افتتاح جسے ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز نے ایئربس اسپین کے تعاون سے قائم کیا ہے۔

سی-295ایئر کرافٹ فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

October 28th, 10:45 am

عالی مرتبت پیڈرو سانچیز، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ جی، وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر جی،یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اسپین اور ریاستی حکومت کے وزراء، ایئر بس اور ٹاٹا ٹیم کے سبھی ساتھی، خواتین وحضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اسپین کے وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز نے گجرات کے وڈودرا میں سی-295 طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا

October 28th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اسپین کے وزیر اعظم مسٹر پیڈرو سانچیز نے آج گجرات کے وڈودرا میں ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں C-295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئرکرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر اعظم 28 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

October 26th, 03:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم، ہسپانوی وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز کے ساتھ، ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی - 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کملیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11 بجے، وہ لکشمی ولاس پیلس، وڈودرا جائیں گے۔ وڈودرا سے، وزیر اعظم امریلی جائیں گے جہاں دوپہر تقریباً 2:45 پر، وہ امریلی کے دودھالہ میں بھارت ماتا سروور کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ دوپہر 3 بجے کے قریب، وہ لاٹھی، امریلی میں 4,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔