کابینہ نے،کنکٹوٹی کی فراہمی اورنقل وحمل میں بہتری کے لئے ترنگا ہل – امبا جی – ابوروڈ نئی ریل لائن کو منظوری دی
July 13th, 04:15 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں اقتصادی امورکی کابینہ کمیٹی نے ترنگا ہل – امبا جی – ابوروڈ کی نئی ریل لائن کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ اس لائن کی تعمیر ریلوے کی وزارت کے ذریعہ 2798 اعشاریہ ایک چھ کروڑ روپے کی لاگت کی تخمینہ لاگت سے کی جائے گی ۔ نئی ریل لائن کی کل لمبائی 116.65 کلومیٹر ہوگی ۔ یہ پروجیکٹ 27-2026 تک مکمل ہوجائے گا ۔ اس پروجیکٹ سے تعمیر کے دوران تقریباََ 40 لاکھ افرادی دن کا راست روزگار پیدا ہوگا۔